میدانی خدمت کے لئے منعقد کئے جانے والے اجلاسوں سے فائدہ اُٹھائیں
۱. میدانی خدمت کے لئے منعقد کئے جانے والے اجلاس کیسے ہماری مدد کر سکتے ہیں؟
۱ میدانی خدمت کے لئے منعقد کئے جانے والے مؤثر اجلاس ہمیں منادی میں جانے سے پہلے حقیقی حوصلہافزائی اور عملی ہدایت فراہم کرتے ہیں۔ یہ ہمیں دوسرے بہنبھائیوں کے ساتھ کام کرنے کے قابل بناتے ہیں تاکہ ہم ایک دوسرے کے لئے مدد اور تربیت کا باعث بن سکیں۔ (امثا ۲۷:۱۷؛ واعظ ۴:۹، ۱۰) ہم اِن اجلاسوں سے کیسے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں؟
۲. اجلاس کرانے والا بھائی کن باتوں پر سوچبچار کر سکتا ہے؟
۲ اجلاس کرانے والا بھائی: عام طور پر ایسے اجلاسوں کیلئے پہلے سے خاص معلومات فراہم نہیں کی جاتی۔ اگر آپ نے یہ اجلاس کرانا ہے تو اچھی تیاری ضرور کریں۔ ہر مرتبہ روزانہ کی آیت پر ہی باتچیت نہ کریں۔ ہاں اگر روزانہ کی آیت ہماری خدمت سے براہِراست تعلق رکھتی ہے تو آپ اِس پر گفتگو کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس بات پر غور کریں کہ کیا چیز منادی میں شرکت کرنے والے بہنبھائیوں کو عملی مدد فراہم کر سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، آپ شاید کسی پیشکش پر بات کر سکتے یا اِس کا مظاہرہ کرا سکتے ہیں۔ یا کتابچہ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ اور فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچہ استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ حالیہ خدمتی اجلاس کے حصوں کی دُہرائی کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ کسی دوسرے وقت پر، آپ اپنے علاقے کے مسائل کے ساتھ نپٹنے کی بابت غوروخوض کر سکتے ہیں۔ اگر زیادہتر مبشر واپسی ملاقاتیں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ لوگوں کی دلچسپی بڑھانے اور بائبل مطالعے شروع کرانے کے بارے میں باتچیت کر سکتے ہیں۔ آپ خواہ کسی بھی موضوع پر گفتگو کر رہے ہوں جوش کے ساتھ کریں اور حوصلہافزائی کا باعث بنیں۔
۳. میدانی خدمت کے لئے منعقد کِیا جانے والا اجلاس کتنا لمبا ہونا چاہئے، اور اِس وقت کو کیسے استعمال کِیا جانا چاہئے؟
۳ اگرچہ آپ جانتے ہیں کہ کچھ بہنبھائی دیر سے آئیں گے توبھی میدانی خدمت کے لئے منعقد کئے جانے والے اجلاس کو وقت پر شروع کریں۔ منادی کے گروپوں کو منظم کرتے وقت سمجھداری سے کام لیں اور جن کے پاس علاقہ کم ہے اُنہیں کام کرنے کے لئے مزید علاقہ فراہم کریں۔ اِس اجلاس کا وقت ۱۰ یا ۱۵ منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے اور اگر اِس کے بعد کلیسیائی اجلاس ہے تو اِسے اَور بھی مختصر رکھیں۔ اجلاس کے ختم ہونے سے پہلے سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ اُنہیں کس کے ساتھ اور کہاں کام کرنا ہے۔ اجلاس کا اختتام دُعا کے ساتھ کِیا جانا چاہئے۔
۴. کیا چیز سب کو میدانی خدمت کے لئے منعقد کئے جانے والے اجلاسوں سے بھرپور فائدہ اُٹھانے میں مدد دے گی؟
۴ آپ مدد کر سکتے ہیں: کلیسیائی اجلاسوں کی طرح اِس اجلاس کیلئے بھی وقت پر حاضر ہونے سے ہم یہوواہ اور دوسروں کیلئے احترام دکھاتے ہیں۔ آپ اِس دوران ہونے والی باتچیت میں بھی ضرور حصہ لیں۔ اجلاس کرانے والا بھائی آپ کو کسی کے ساتھ کام کرنے کے لئے کہہ سکتا ہے یا پھر آپ خود اجلاس سے پہلے کسی کے ساتھ کام کرنے کا بندوبست بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا ذاتی بندوبست بنانے کو ترجیح دیتے ہیں تو ہر مرتبہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرنے کی بجائے مختلف بہنبھائیوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے ”کشادہ“ دل ہوں۔ (۲-کر ۶:۱۱-۱۳) اجلاس کے بعد بندوبست کو تبدیل کرنے سے گریز کریں اور فوراً سے منادی کے لئے علاقے میں چلے جائیں۔
۵. میدانی خدمت کے لئے منعقد کئے جانے والے اجلاسوں کا مقصد کیا ہے؟
۵ میدانی خدمت کے لئے منعقد کئے جانے والے اجلاسوں اور کلیسیائی اجلاسوں کا ایک ہی مقصد ہے۔ اِن کا بندوبست اِس لئے کِیا جاتا ہے تاکہ ہم ایک دوسرے کو ”محبت اور نیک کاموں کی ترغیب“ دے سکیں۔ (عبر ۱۰:۲۴، ۲۵) اگر ہم اِن اجلاسوں سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں ’نیک کام‘ یعنی اپنی خدمتگزاری کو پورا کرنے میں مدد ملے گی!