۲۰۰۶ ”ہماری نجات قریب ہے“ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
۱ یہوداہ کے بادشاہ حزقیاہ نے سب لوگوں کو یروشلیم میں اکٹھے جمع ہونے کا پیغام دینے کے لئے قاصدوں کو بھیجا۔ (۲-توا ۳۰:۶، ۱۳) لوگوں کے ردِعمل نے سچی پرستش کے بارے میں اُن کے رُجحان کو ظاہر کِیا۔ (۲-توا ۳۰:۱۰-۱۲) جلد ہی یہوواہ کے خادموں کے پاس بھی خدا کی پرستش کے لئے باہم جمع ہوکر اپنی دلی قدردانی ظاہر کرنے کا ایسا ہی موقع ہوگا۔ آپ کی کلیسیا کو ڈسٹرکٹ کنونشن ”ہماری نجات قریب ہے“ پر حاضر ہونے کے سلسلے میں خط بھیج دیا گیا ہے۔ آپ اِس دعوتنامے کے لئے کیسا ردِعمل دکھائیں گے؟
۲ ابھی سے منصوبہسازی کریں: پُرمحبت طریقے سے تیارکردہ اِس روحانی پروگرام سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے ہمیں تمام پروگرام پر حاضر ہونے کی ضرورت ہے۔ دانشمندی اسی میں ہے کہ ابھی سے ضروری انتظامات کرنا شروع کر دیں تاکہ آپ اور آپ کا خاندان تینوں دن حاضر ہو سکیں۔ (امثا ۲۱:۵) اس تیاری میں چھٹی لینا، اپنے بیاہتا ساتھی کے ساتھ جو یہوواہ کا گواہ نہیں کنونشن کے بارے میں باتچیت کرنا، رہائش کا بندوبست کرنا اور اپنے بائبل مطالعوں کو کنونشن کے ہر دن پر حاضر ہونے کے سلسلے میں مدد دینا شامل ہو سکتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ ایسے اہم معاملات کو التوا میں ڈالنے کی بجائے ان کی بابت یہوواہ سے دُعا کریں اور یہ یقین رکھیں کہ ”وہی سب کچھ کرے گا۔“—زبور ۳۷:۵۔
۳ کنونشن کی تیاری کرنے کے سلسلے میں یہوواہ کی تنظیم نے مستعدی سے تمام کام انجام دئے ہیں۔ ایسے انتظامات کرنے کے لئے سخت محنت کرنے والے بھائیوں کی خودایثارانہ کوششوں، حاضرین کیلئے پاسولحاظ اور خدائی انتظام کے لئے احترام کو ہمیں تحریک دینی چاہئے کہ اِس مضمون میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔—۱-کر ۱۳:۵؛ ۱-تھس ۵:۱۲، ۱۳؛ عبر ۱۳:۱۷۔
۴ خاص ضروریات: بائبل میں امثال ۳:۲۷ کہتی ہے: ”بھلائی کے حقدار سے اُسے دریغ نہ کرنا جب تیرے مقدور میں ہو۔“ جہاں تک کنونشن کا تعلق ہے آپ دوسروں کے ساتھ بھلائی کیسے کر سکتے ہیں؟ عمررسیدہ مبشروں، کمزور بہنبھائیوں، کُلوقتی خادموں یا دیگر اشخاص کو کنونشن پر آنے کے سلسلے میں سواری یا رہائش کے لئے مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ بنیادی طور پر ایسے اشخاص کی مدد کرنا اُن کے رشتہداروں کی ذمہداری ہے۔ (۱-تیم ۵:۴) تاہم، اگر وہ ایسا نہیں کر سکتے تو ساتھی ہمایمان بھی اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔ (گل ۶:۱۰) کتابی مطالعہ کے نگہبانوں کو اپنے گروپ میں خاص ضروریات رکھنے والے اشخاص کے ساتھ کنونشن سے پہلے ہی تمام انتظامات کی بابت باتچیت کر لینی چاہئے۔
۵ رہائش کا خصوصی بندوبست (سپیشل نیڈز روم ریکورسٹ) فارم صرف ایسے مبشروں کے لئے دستیاب ہیں جن کو خاندانی افراد یا کلیسیا کی طرف سے رہائش کے سلسلے میں کوئی مدد حاصل نہیں۔ کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کو بزرگوں کی جماعت کے نام اپریل ۱۵، ۲۰۰۶ کے خط میں دی گئی ہدایات کے مطابق مبشر کی روحانی لیاقتوں پر غور کرنا چاہئے۔ یہ بندوبست صرف اُن مبشروں کے لئے ہے جو سرگرم ہیں اور جن کے بچے بھی اچھے آدابواطوار رکھتے ہیں۔
۶ دوسری کنونشن پر حاضر ہونا: اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کافی زیادہ کرسیاں، لٹریچر، رہنے کی جگہ اور دیگر چیزیں موجود ہیں، مبشروں کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ اُسی کنونشن پر حاضر ہوں جس پر آپ کی کلیسیا کو جانے کے لئے کہا گیا ہے۔ اگر حالات یہ تقاضا کرتے ہیں کہ آپ دوسری جگہ کنونشن پر حاضر ہوں تو براہِمہربانی اپنی کلیسیا کے سیکرٹری سے کنونشن کی جگہ کا پتا معلوم کرنے کے لئے رابطہ کریں۔ یہ پتا رہائش کا خصوصی بندوبست (سپیشل نیڈز روم ریکورسٹ) فارم کے پیچھے لکھا ہوا ہے۔
۷ رضاکاروں کی ضرورت: اس میں کوئی شک نہیں کہ کنونشن پر حاضر ہونے والوں کو روحانی خوراک سے فائدہ اُٹھانے کے علاوہ بہنبھائیوں کی حوصلہافزا رفاقت کے مواقع بھی ملتے ہیں۔ اگر ہم کنونشن پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں تو اِس سے ہماری خوشی دوبالا ہو سکتی ہے۔ (اعما ۲۰:۳۵) جلد ہی مقامی کنونشن کمیٹیاں دوسروں کو اپنے ساتھ کام کرنے کی دعوت دیں گی۔ کیا آپ خود کو پیش کرنا چاہتے ہیں؟—زبور ۱۱۰:۳۔
۸ ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ایک پانچ سالہ بچے نے کہا: ”یہوواہ کی پرستش کے سلسلے میں مجھے ڈسٹرکٹ کنونشن سب سے زیادہ پسند ہے۔“ دل کو چھو لینے والا یہ تبصرہ ہم سب کو یہ احساس دلاتا ہے کہ ہمارے سالانہ ڈسٹرکٹ کنونشن ہمیں کتنی خوشی بخشتے ہیں۔ زبورنویس نے کہا: ”تیری بارگاہوں میں ایک دن ہزار سے بہتر ہے۔“ (زبور ۸۴:۱۰) اس گیت میں داؤد بادشاہ نے اپنی اس خواہش کا اظہار کِیا کہ ’مَیں عمربھر خداوند کے گھر میں رہنا اور اُس کی ہیکل میں استفسار کرنا چاہتا ہوں۔‘ (زبور ۲۷:۴) یہوواہ کے پرستاروں کے ساتھ جمع ہونے سے داؤد خوش ہوتا تھا۔ دُعا ہے کہ ہم بھی تین روزہ ڈسٹرکٹ کنونشن ”ہماری نجات قریب ہے“ پر حاضر ہوکر سچی پرستش کے لئے بادشاہ داؤد جیسی قدردانی ظاہر کریں۔
[مطالعے کے سوالات]
۱. اسرائیلیوں نے سچی پرستش کے لئے اپنی قدردانی کیسے ظاہر کی، اور آجکل ہمارے پاس بھی ویسا ہی کونسا موقع ہے؟
۲. کنونشن سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے ہم ابھی سے کیا کر سکتے ہیں؟
۳. ہمیں پہلے سے کئے گئے انتظامات کے ساتھ تعاون کیوں کرنا چاہئے؟
۴، ۵. خاص ضروریات رکھنے والے اشخاص کی مدد کے لئے کیا کِیا جا سکتا ہے؟
۶. (۱) ہمیں تفویضکردہ کنونشن کی جگہ پر ہی کیوں حاضر ہونا چاہئے؟ (ب) اگر حالات کسی دوسری جگہ کنونشن پر حاضر ہونے کا تقاضا کرتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
۷. ایک طریقہ کونسا ہے جس سے ہم آنے والے کنونشن پر اپنی خوشی کو دوبالا کر سکتے ہیں؟
۸. آپ سالانہ ڈسٹرکٹ کنونشن کی کتنی قدر کرتے ہیں، اور اس سلسلے میں آپ کا کیا عزم ہونا چاہئے؟
[صفحہ 3 پر بکس]
پروگرام کے اوقات
جمعہ صبح ۳۰:۹ تا شام ۱۵:۵
ہفتہ صبح ۳۰:۹ تا شام ۰۵:۵
اتوار صبح ۳۰:۹ تا شام ۱۰:۴