۲۰۰۵ ”خدا کی بات مانیں“ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
۱ ہمارے عظیم مُعلم کے طور پر، یہوواہ خدا ہمیں اپنی راہوں کی تعلیم دینے کے لئے جمع کرتا ہے۔ (یسع ۳۰:۲۰، ۲۱؛ ۵۴:۱۳) وہ ہمیں یہ تعلیم دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت کے ذریعے دیتا ہے۔ یہ نوکر جماعت سالانہ ڈسٹرکٹ کنونشن جیسے عبادتی پروگرام منعقد کرتی ہے۔ (متی ۲۴:۴۵-۴۷) ہمارے جذبات زبورنویس داؤد جیسے ہیں جس نے یہ گیت گایا: ”میرا پاؤں ہموار جگہ پر قائم ہے۔ مَیں جماعتوں میں خداوند کو مبارک کہوں گا۔“ (زبور ۲۶:۱۲) داؤد یہوواہ سے تعلیم پانے کی قدروقیمت کو سمجھتا تھا اسلئے اُس نے خدا کی پرستش کرنے والوں کیساتھ جمع ہونے کا عزم کر رکھا تھا۔
۲ کیا آپ ”خدا کی بات مانیں“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر جمع ہونے والے لوگوں میں شامل ہوں گے؟ اگر ایسا ہے تو درجذیل معلومات ڈسٹرکٹ کنونشن کی تیاری کے سلسلے میں مفید ثابت ہوں گی۔
۳ ہر دن حاضر ہونے کا ابھی سے منصوبہ بنائیں: ”محنتی کی تدبیریں یقیناً فراوانی کا باعث ہیں۔“ (امثا ۲۱:۵) یہ الفاظ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم کنونشن پر حاضر ہونے کیلئے ابھی سے تیاری کریں۔ روحانی طور پر تازہدم کرنے والے اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے تینوں دن حاضر ہوں۔ اس کیلئے ابھی سے ہر ممکن بندوبست بنانا عقلمندی کی بات ہوگی۔ آپ اپنے مالک سے چھٹی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا بیاہتا ساتھی یہوواہ کا گواہ نہیں تو اُس کیساتھ اپنے منصوبوں پر پہلے ہی سے باتچیت کر لیں۔ اگر آپکو کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا ہو تو اس سلسلے میں یہوواہ سے دُعا کریں۔ اس بات پر بھروسا رکھیں کہ اُس کی مدد سے آپ کے تمام ”ارادے قائم رہیں گے۔“ (امثا ۱۶:۳) اسکے علاوہ، یہ اچھا ہوگا کہ آپ اپنے بائبل طالبعلموں کو بھی کنونشن پر حاضر ہونے میں مدد دیں۔
۴ خاص ضروریات: پولس رسول نے بعض بھائیوں کا ذکر کِیا جو اُس کیلئے ”تسلی کا باعث رہے“ تھے۔ (کل ۴:۷-۱۱) اُنہوں نے پولس کی ذاتی ضروریات کو پورا کِیا۔ آپ کنونشن کے سلسلے میں دوسروں کی ”تسلی کا باعث“ کیسے بن سکتے ہیں؟ عمررسیدہ مبشروں، کمزور بہنبھائیوں، کُلوقتی خادموں اور دیگر اشخاص کو آمدورفت، رہائش اور دیگر چیزوں کے سلسلے میں مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ ایسے اشخاص کی مدد کرنے کی پہلی ذمہداری اُنکے رشتہداروں کی ہے۔ (۱-تیم ۵:۴) تاہم، اگر وہ ایسا نہیں کر سکتے تو ساتھی ایماندار انکی مدد کر سکتے ہیں۔ (یعقو ۱:۲۷) کتابی مطالعہ کے نگہبان کو کنونشن سے پہلے تمام انتظامات کی بابت اپنے گروپ میں خاص ضروریات والے اشخاص کیساتھ پہلے ہی سے باتچیت کر لینی چاہئے۔
۵ دوسری کنونشن پر حاضر ہونا: اس بات کا یقین کرنے کیلئے کہ کافی زیادہ کرسیاں، لٹریچر، رہنے کی جگہ وغیرہ موجود ہے نیز مبشروں سے توقع کی جاتی ہے کہ اُس کنونشن پر حاضر ہوں جس میں آپکی کلیسیا کو جانے کیلئے کہا گیا ہے۔ اگر حالات دوسری کنونشن پر حاضر ہونے کا تقاضا کرتے ہیں تو آپکو کیا کرنا چاہئے؟ براہِمہربانی آپ کنونشن کی جگہ کے سلسلے میں اپنی کلیسیا کے سیکرٹری سے رابطہ کریں۔
۶ رضاکاروں کی ضرورت: یسوع نے فروتنی کیساتھ دوسروں کی ضرورت کا خیال رکھنے کے سلسلے میں ایک کامل نمونہ قائم کِیا۔ (لو ۹:۱۲-۱۷؛ یوح ۱۳:۵، ۱۴-۱۶) کنونشن پر کام کیلئے خود کو پیش کرنے والے اشخاص یسوع کے نمونے پر عمل کرتے ہیں۔ کنونشن پر مختلف شعبوں میں کام کرنے کیلئے مقامی کنونشن کمیٹیاں جلد ہی آپکو اپنے ساتھ کام کرنے کی دعوت دیں گی۔ خاص طور پر، بزرگوں کو رضاکاروں کے طور پر خود کو پیش کرنے اور تفویضات قبول کرنے کی ضرورت ہے۔ جب وہ خوشی سے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں تو وہ تمام کلیسیا کیلئے ایک عمدہ نمونہ قائم کریں گے۔—۱-پطر ۵:۲، ۳۔
۷ دوسرے جو کچھ دیکھتے ہیں: ایک ہوٹل کے مینیجر نے کہا: ”آپ لوگ ہمیں بہت پسند ہیں۔ کسی بھی دوسرے گروپ کی نسبت آپکا چالچلن بہت اچھا ہے۔“ ایک دوسرے ہوٹل کے نمائندے نے بیان کِیا: ”یہوواہ کے گواہوں کیساتھ کام کرنا بہت آسان ہے۔“ شاید آپکا عمدہ چالچلن بھی ایسے ہی تبصروں کا باعث بنے۔ ذرا تصور کریں کہ اُس وقت یہوواہ کتنا خوش ہوتا ہے جب وہ ہمیں ایسے کام کرتے دیکھتا ہے جو اس کی ستائش کا باعث بنتے ہیں!—۱-پطر ۲:۱۲۔
۸ ”عقلمند داروغہ“ کے ذریعے یہوواہ خدا نے اس نومبر اور دسمبر میں روحانی ہدایت کیلئے اپنے لوگوں کے جمع ہونے کا انتظام کِیا ہے۔ (لو ۱۲:۴۲) تینوں دن پر حاضر ہونے کی پوری کوشش کریں۔ آپکی کوشش بااَجر ثابت ہوگی۔ ”خدا کی بات مانیں“ ڈسٹرکٹ کنونشن اِس وقت اور ابد تک یہوواہ کی خدمت کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرے گا۔ دُعا ہے کہ ہم زبورنویس کی اس نصیحت پر چلنے کا پکا ارادہ کریں کہ ”مجمع میں خدا کو مبارک کہو۔“—زبور ۶۸:۲۶۔
[صفحہ 4 پر بکس]
پروگرام کے اوقات
جمعہ اور ہفتہ
صبح ۳۰:۹ تا شام ۰۵:۵
اتوار
صبح ۳۰:۹ تا سہپہر ۱۰:۴