یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏06 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از جون ۱۲
  • ہفتہ شروع از جون ۱۹
  • ہفتہ شروع از جون ۲۶
  • ہفتہ شروع از جولائی ۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 6/‏06 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از جون ۱۲

گیت ۸۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے جون ۱ کے مینارِنگہبانی اور اپریل-‏جون کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ایک مظاہرے میں غیررسمی گواہی دیتے ہوئے میگزین پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏ہماری منادی—‏ایک دردمندانہ کام۔“‏a اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو درج‌شُدہ صحائف پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ پر بھروسا کرنا۔ آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کتاب کے باب نمبر  ۳ پر مبنی تقریر اور سامعین کے ساتھ بات‌چیت۔‏

گیت ۱۱۳ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جون ۱۹

گیت ۱۶۹

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏باموقع بات کیا خوب ہے!‏“‏ جنوری ۱، ۲۰۰۶ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۶-‏۱۹ کے مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ تقریر کے شروع میں ذیلی عنوان ”‏مثبت اثرات“‏ کے تحت دوسروں کی تعریف کرنے کے چار فوائد کو نمایاں کریں۔ اس کے بعد سامعین کو درجہ‌ذیل سوالوں پر تبصرے کرنے کی دعوت دیں:‏ سب سے زیادہ تعریف کا مستحق کون ہے؟ ساتھی مسیحی بھی موزوں تعریف کے مستحق کیوں ہیں؟ ہمارے پاس کلیسیا میں تعریف کرنے کے کونسے مواقع ہوتے ہیں؟ خاندانی افراد کی تعریف کرنا کیوں فائدہ‌مند ہے، اور ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟ جب دوسرے آپ کی تعریف کرتے ہیں تو آپ نے اس سے کیسے حوصلہ‌افزائی یا تقویت حاصل کی ہے؟‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏تعریف کرنے سے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں۔“‏b ایک مختصر سا مظاہرے کرائیں جس میں ایک مبشر صاحبِ‌خانہ کی بات کو بڑی توجہ سے سننے کے بعد اُس کی تعریف بھی کرتا ہے۔ اس کے بعد کوئی موزوں صحیفہ پڑھ کر جوکچھ صاحبِ‌خانہ نے کہا ہے اُسی سے گفتگو کو آگے بڑھائیں۔‏

گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جون ۲۶

گیت ۴۲

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق‌نامے پڑھ کر سنائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشوں کو استعمال کرتے ہوئے جولائی ۱ کے مینارِنگہبانی اور اپریل-‏جون کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ہر مظاہرے کے آخر پر مبشر سوچ کو اُبھارنے والا سوال پوچھتا ہے جس کا جواب اگلی ملاقات پر علم کی کتاب سے دیا جا سکتا ہے۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏۲۰۰۶ ’‏ہماری نجات قریب ہے‘‏ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن۔“‏c یہ حصہ کلیسیا کا سیکرٹری پیش کرے گا۔ پہلے پیراگراف پر بات‌چیت کرنے کے بعد کنونشن کی تفویضات کے سلسلے میں اپریل ۱۵، ۲۰۰۶ کے خط کو پڑھیں۔ سب کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ جلدازجلد کنونشن کے انتظامات مکمل کر لیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ جولائی کے مہینے میں خوشخبری سنانا۔ آپ کے علاقے کے لوگ عام طور پر کن موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ ایک یا دو ایسے مبشروں کے مختصر انٹرویوز لیں جنہوں نے حالیہ رسالوں کو مؤثر طریقے سے پیش کرتے ہوئے بائبل مطالعہ شروع کئے ہیں۔ اس کے بعد گھرباگھر منادی کا مظاہرہ کرنے کے لئے کسی ایسی پیشکش کو استعمال کریں جو آپ کے علاقے کے لئے مفید ثابت ہوئی ہے۔—‏جنوری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ پیرا.‏ ۵ کو دیکھیں۔‏

گیت ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۳

گیت ۵۷

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ اگر بعض نے ابھی تک رپورٹ نہیں ڈالی تو مبشروں کو جون کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏روحانی نشانے کیسے حاصل کریں۔“‏d کلیسیا کے نوجوانوں کو اپنے روحانی نشانے بیان کرنے کی دعوت دیں اور اُن سے پوچھیں کہ وہ ان نشانوں کو حاصل کرنے کے لئے کیا کر رہے ہیں۔ پہلے سے ایک یا دو تبصروں کا بندوبست کِیا جا سکتا ہے۔‏

گیت ۸۱ اور اختتامی دُعا۔‏

‎[Footnotes]‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں