۲۰۰۲ ”سرگرم بادشاہتی مُناد“ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
۱ ”مَیں خوش ہوا جب وہ مجھ سے کہنے لگے آؤ [یہوواہ] کے گھر چلیں۔“ (زبور ۱۲۲:۱) زبورنویس کے اِن الفاظ پر غور کرتے وقت تین چیزوں کو نوٹ کریں: (۱) جب اُسے دوسروں کیساتھ مِل کر یہوواہ کی پرستش کرنے کی دعوت دی گئی تھی تو اُس نے کیسا محسوس کِیا ہوگا، (۲) اُسکے ساتھی نیک تھے جو سچی پرستش میں گہری دلچسپی رکھتے تھے اور (۳) دعوت دینے، جمع ہونے اور خدا کے گھر تک پہنچنے کیلئے سفر کرنے کیلئے منصوبہسازی ضروری تھی۔
۲ جب ہم سنتے ہیں کہ آنے والے کنونشن کی تیاری ہو رہی ہے تو کیا ہمارا دل زبورنویس کی طرح خوش نہیں ہوتا؟ جب ہم گزشتہ کنونشن سے حاصل ہونے والی خوشیوں کو یاد کرتے ہیں تو یہوواہ سے محبت رکھنے والے ساتھی پرستاروں کے اِس خاص اجتماع میں دوبارہ شریک ہونے کی بابت ہماری توقع بڑھ جاتی ہے۔ لاہور اور کراچی میں تین روزہ ”سرگرم بادشاہتی مُناد“ کنونشن منعقد کرنے کا انتظام کِیا گیا ہے۔ ہمیں آنے والی اس روحانی ضیافت سے پوری طرح فائدہ اُٹھانے کیلئے ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہئے۔
۳ ”دیانتدار اور عقلمند داروغہ“ نے کنونشن کے لئے بروقت روحانی خوراک تیار کرنا شروع کر دی ہے۔ (لو ۱۲:۴۲) بہتیرے بھائیوں نے کنونشن کے مختلف شعبوں کیلئے انتظامات کرنا شروع کر دئے ہیں تاکہ ”سب باتیں شایستگی اور قرینہ کے ساتھ عمل میں آئیں۔“ (۱-کر ۱۴:۴۰) اگر ہماری سہولت اور فائدے کیلئے اسقدر بندوبست ہو رہا ہے تو ہم ذاتی طور پر کنونشن کیلئے کیسے تیاری کر سکتے ہیں؟
۴ ابھی سے پورے تین دن حاضر ہونے کا منصوبہ بنائیں: کیا آپکو کنونشن کے پورے پروگرام پر حاضر ہونے کے لئے کام سے چھٹی کی خاطر اپنے مالک کو درخواست دینی پڑیگی؟ یہوواہ سمجھتا ہے کہ کئی مالک ’بدمزاج‘ ہوتے ہیں۔ (۱-پطر ۲:۱۸) لیکن ہمارے کنونشنیں بہت ضروری ہیں، اسلئے ہمیں مکمل پروگرام پر حاضر ہونے کی پوری کوشش کرنی چاہئے۔ ایسے معاملات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہم یہوواہ سے دُعا میں اُسکی راہنمائی کی درخواست کر سکتے ہیں۔—نحم ۲:۴۔
۵ کلیسیا پر دھیان دیں: اگر ہمیں معلوم ہے کہ کوئی بہن یا بھائی جسمانی یا مالی مشکل کی وجہ سے کنونشن پر حاضر نہیں ہو سکتا تو کیا ہم اپنی محبت میں ”کشادہ دل ہو“ کر اُن کی مدد کر سکتے ہیں؟ (۲-کر ۶:۱۲، ۱۳؛ است ۱۵:۷) پولس نے ۲-کرنتھیوں ۸:۱۴ میں ایسے رُجحان کو ظاہر کرنے کی حوصلہافزائی کی تھی۔ کیا ہم ایسوں کو اپنے ساتھ کنونشن پر لے جانے کی دعوت دے سکتے ہیں؟ اگر وہ پائنیر ہیں تو راستے میں وہ آپکو اچھے تجربات سنا سکتے ہیں۔ اگر وہ کلیسیا کے عمررسیدہ ارکان ہیں تو وہ آپکو یہوواہ کی خدمت میں گزاری ہوئی زندگی کی بابت شاندار کہانی سنا سکتے ہیں جو شاید آپ نے پہلے کبھی نہ سنی ہو۔ کیا ایسے بہنبھائیوں کی صحبت آپ اور آپکے خاندان پر اچھا اثر نہیں ڈالیگی؟ وہ آپکی فیاضی کے شکرگزار ہونگے اور یہوواہ سے آپکو اسکا اَجر بھی ملیگا۔—امثا ۲۸:۲۷؛ متی ۱۰:۴۲۔
۶ اگرچہ مخصوص ضروریات رکھنے والوں کی دیکھبھال کرنا سب سے پہلے اُنکے مسیحی رشتہداروں کی ذمہداری ہے، توبھی کلیسیائی بزرگ اور دیگر اراکین جو اِن ضروریات سے واقف ہیں مختلف انتظامات کرنے سے پُرمحبت مدد دے سکتے ہیں۔—۱-تیم ۵:۴
۷ خوشی سے رضاکارانہ خدمت انجام دیں: کنونشن میں نظموضبط برقرار رکھنے کے لئے بہت سے رضاکار مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں۔ ہال میں حاضرباش نشست تلاش کرنے میں ہماری مدد کرتے اور کار پارکنگ میں وہ دن کے دوران ہماری گاڑیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ صفائی کے معاملے میں ہماری شہرت بہت اچھی ہے۔ شعبہصفائی کو یہ شرف حاصل ہے کہ ہماری عارضی عبادتگاہ کو پہلے سے بھی زیادہ صافستھرا چھوڑ کر اِس شہرت کو برقرار رکھیں۔ اِن شعبوں میں سے اگر کسی ایک کو ہماری مدد کی ضرورت ہو تو کیا ہم تیار ہیں؟ کیا آپ رضاکارانہ طور پر اپنے بھائیوں کیساتھ ”ایک دل ہوکر“ خدمت کرینگے؟—صفن ۳:۹۔
۸ کیا لوگ واقعی ہمارے طرزِعمل پر غور کرتے ہیں؟ ریاستہائےمتحدہ امریکہ میں ایک ڈسٹرکٹ کنونشن کے دوران ایک آدمی ہوٹل میں کام کر رہا تھا جہاں ہمارے بھائی ٹھہرے ہوئے تھے۔ اِس آدمی نے ۲۰ سال پہلے یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ بند کر دیا تھا۔ اُس نے بھائیوں کو بتایا کہ وہ اب مطالعہ دوبارہ شروع کرکے پھر سے اجلاسوں پر جانا چاہتا ہے۔ کیوں؟ اِسلئےکہ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے گواہوں نے اُس کیساتھ پُرمحبت سلوک کِیا تھا۔
۹ ہوٹل کے ایک ملازم نے ہمارے بھائیوں کے بارے میں کہا: ”ہمارے ہوٹل میں ٹھہرنے والے گروہوں میں سے آپ کا گروہ سب سے اچھا ہے۔ آپ لوگ بہت صابر اور مہذب ہیں۔“ ہمارا آسمانی باپ ہمیں یسوع کی اِس نصیحت پر عمل کرتے دیکھکر کتنا فخر محسوس کرتا ہوگا: ”اِسی طرح تمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تمہارے نیک کاموں کو دیکھکر تمہارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجید کریں۔“—متی ۵:۱۶۔
۱۰ ہمیں داؤد بادشاہ جیسا رُجحان اختیار کرنا چاہئے جو خوشی سے یہوواہ کی عبادتگاہ میں جانے کی توقع کرتا تھا۔ ہمارے ڈسٹرکٹ کنونشن روحانی خوراک کا ایک اہم ذریعہ اور پُرمحبت رفاقت کے بیمثال مواقع ہیں۔ اس لئے ہم آپ کی حوصلہافزائی کرنا چاہتے ہیں کہ آپ ابھی سے اس سال کے تین روزہ ”سرگرم بادشاہتی مُناد“ کنونشن کے پورے پروگرام پر حاضر ہونے کی تیاری شروع کر دیں۔