یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏05 ص.‏ 1
  • لچکدار بنتے ہوئے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • لچکدار بنتے ہوئے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • تیار رہنے سے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • مجوزہ پیشکشیں استعمال کرنے کا طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • رسالے کی پیشکش تیار کرنے کا طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏صاحبِ‌خانہ کی صورتحال کا لحاظ رکھیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 12/‏05 ص.‏ 1

لچکدار بنتے ہوئے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں

۱ پولس رسول نے خوشخبری کی اپنی پیشکش کو اپنے سامعین کے پس‌منظر اور سوچ کے مطابق ڈھالنے کا عمدہ نمونہ قائم کِیا۔ (‏۱-‏کر ۹:‏۱۹-‏۲۳‏)‏ ہمیں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ہم خوب سوچ‌بچار کیساتھ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں آنے والی پیشکشوں کو اپنے علاقے کے لوگوں کی ضروریات کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہم صاحبِ‌خانہ کے دروازہ پر پہنچتے ہی اسکی دلچسپی کی حامل باتوں کو نوٹ کرکے انہیں اپنی پیشکش میں استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، خدمتگزاری میں لچکدار بننے کے اَور بھی بہت سے طریقے ہیں۔‏

۲ صاحبِ‌خانہ کی گفتگو سے بات آگے بڑھانا:‏ ہم اکثر خوشخبری کی منادی کرتے وقت صاحبِ‌خانہ سے کسی سوال کا جواب پوچھتے ہیں۔ آپ اسکے جواب کیلئے کیسا ردِعمل دکھاتے ہیں؟ کیا آپ اسکی بات پر سرسری سی توجہ دیتے اور اپنی تیارشُدہ پیشکش کو جاری رکھتے ہیں؟ یا کیا آپکی بات‌چیت صاحبِ‌خانہ کے تبصرے کیلئے پاس‌ولحاظ ظاہر کرتی ہے؟ اگر آپ دوسروں میں حقیقی دلچسپی رکھتے ہیں تو مزید باموقع سوالوں کے ذریعے آپ اُنکے دل کی بات جاننے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ (‏امثا ۲۰:‏۵‏)‏ اسطرح آپ بادشاہتی پیغام کے اُن پہلوؤں پر توجہ دینے کے قابل بھی ہو سکتے ہیں جنکی بابت آپکے سامعین فکرمند ہیں۔‏

۳ یہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے تیارشُدہ موضوعات کے علاوہ دیگر موضوعات پر بات‌چیت کرنے کیلئے بھی تیار رہیں۔ اگر ہم اپنی بات‌چیت کا آغاز خبروں میں بتائے جانے والے کسی خاص واقعہ سے کرتے ہیں لیکن صاحبِ‌خانہ اپنے ذاتی یا مقامی مسئلے کیلئے زیادہ فکرمند ہے تو صاحبِ‌خانہ میں ہماری حقیقی دلچسپی ہمیں اُن بائبل موضوعات پر گفتگو کرنے کی تحریک دے گی جو اُس کیلئے ضروری ہیں۔—‏فل ۲:‏۴‏۔‏

۴ اپنی پیشکش کو صاحبِ‌خانہ کے مطابق ڈھالیں:‏ جب صاحبِ‌خانہ کوئی سوال اُٹھاتا ہے تو بات‌چیت کو جاری رکھتے ہوئے اس موضوع پر مزید تحقیق کیساتھ بعدازاں گفتگو کرنا بہتر ہوگا۔ ہم اس موضوع پر تفصیلی معلومات فراہم کرنے والی مطبوعات بھی پیش کر سکتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوگا کہ ہم دوسروں کو یہوواہ خدا سے واقف کرانے میں حقیقی دلچسپی رکھتے ہیں۔—‏۲-‏کر ۲:‏۱۷‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں