یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏05 ص.‏ 5
  • خاندان کا شیڈول—‏روزانہ کی آیت

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خاندان کا شیڈول—‏روزانہ کی آیت
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • خاندان کیلئے ایک عملی شیڈول بنائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • یہوواہ کے کلام پر ہر روز دھیان دیں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • کیا آپ کتاب ”‏روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں“‏ سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • خاندان کے سربراہ—‏عبادت کرنے کے اچھے معمول کو برقرار رکھیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 5/‏05 ص.‏ 5

خاندان کا شیڈول—‏روزانہ کی آیت

۱ اپنے بچوں سے محبت کرنے والے والدین انہیں اچھی خوراک فراہم کرنے کی خاطر سارا دن محنت‌مزدوری کرتے ہیں۔ خدا کے کلام سے روحانی خوراک فراہم کرنا اس سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ (‏متی ۴:‏۴‏)‏ ہر روز خاندان کے طور پر روزانہ کی آیت پر غوروخوض کرنے سے آپ اپنے بچوں کی روحانی بھوک کو بڑھانے اور نجات حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ (‏۱-‏پطر ۲:‏۲‏)‏ آپ اسے اپنے خاندانی شیڈول میں کب شامل کر سکتے ہیں؟‏

۲ کھانے کے اوقات پر:‏ دن کے آغاز پر روزانہ کی آیت پر غوروخوض کرنا آپکے خاندان کی سارا دن یہوواہ کو یاد رکھنے میں مدد کرے گا۔ (‏زبور ۱۶:‏۸‏)‏ ایک ماں نے فیصلہ کِیا کہ ناشتے کے دوران اپنے بیٹے کیساتھ آیت اور تبصرہ پڑھنے کے بعد اُس پر بات‌چیت کرے گی۔ نیز سکول جانے سے پہلے اسکے ساتھ دُعا بھی کِیا کرے گی۔ یوں قوم‌پرستی کے خلاف ایمان پر سمجھوتہ نہ کرنے، بداخلاقی کی آزمائشوں کا مقابلہ کرنے اور طالبعلموں اور اُستادوں کو دلیری سے گواہی دینے میں اُسکے بیٹے کو مدد ملی۔ سکول میں اکیلا گواہ ہونے کے باوجود، اُس نے خود کو کبھی تنہا محسوس نہیں کِیا۔‏

۳ اگر صبح کے وقت روزانہ کی آیت پر غوروخوض کرنا ممکن نہیں ہے تو آپ دن کے دوران کسی بھی وقت ملکر اسے پڑھ سکتے ہیں یا پھر رات کے کھانے پر ایسا کِیا جا سکتا ہے۔ بہتیرے روزانہ کی آیت پڑھنے کے بعد میدانی خدمت کے تجربات یا ذاتی بائبل پڑھائی کے خاص نکات بتانے سے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ بعض رات کے کھانے پر ایسی رفاقت کو پُرلطف پاتے ہیں۔‏

۴ رات کا وقت:‏ کچھ خاندان روزانہ کی آیت پر غوروخوض کرنے کیلئے رات کے وقت کو بہتر خیال کرتے ہیں۔ یہ اکٹھے دُعا کرنے کا شاندار وقت ہو سکتا ہے۔ جب بچے روزانہ آپکو یہوواہ کی بابت بات کرتے اور دُعا کرتے دیکھتے ہیں تو یہوواہ ان کیلئے بھی حقیقی ہستی بن جاتا ہے۔‏

۵ دُعا ہے کہ جب آپ اپنے بچوں کے دلوں میں سچائی نقش کرنے کیلئے روزبروز کتابِ‌مُقدس کی تحقیق کرنا پڑھتے ہیں تو یہوواہ آپ کی ایسی کوششوں کو برکت دے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں