خاندان کیلئے ایک عملی شیڈول بنائیں
۱ یسوع نے اپنے پہاڑی وعظ میں تاکید کی: ”تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راستبازی کی تلاش کرو۔“ (متی ۶:۳۳) اگر ہم روحانی معاملات کو پہلا درجہ دینے کے لئے خاندانی کارگزاریوں کی مفید منصوبہسازی کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لئے تحریری شیڈول ضروری ہے۔ صفحہ ۶ پر دئے گئے خالی شیڈول کو استعمال کرتے ہوئے ہفتہوار خاندانی شیڈول بنانے کے لئے کچھ وقت نکالیں۔ خاندان کے طور پر بعض شاید اس میں کچھ تبدیلی کرنا چاہیں۔ دیگر شاید اس میں اپنی کارگزاریوں کو بھی لکھنا چاہیں۔
۲ آپ نیچے دئے گئے شیڈول کے مطابق اپنا ذاتی شیڈول بنانا مفید پا سکتے ہیں۔ آپ غور کریں گے کہ اس میں صرف چار بنیادی کارگزاریاں شامل ہیں: (۱) کلیسیائی اجلاسوں پر حاضری (۲) خاندان کیساتھ منادی (۳) خاندان کیساتھ مطالعہ اور (۴) خاندان کیساتھ روزانہ کی آیت پر غوروخوض۔ انہیں اپنے شیڈول میں شامل کرنے سے آپکو زیادہ اہم باتوں کا یقین کرنے میں مدد ملے گی۔ (فل ۱:۱۰) ان چار کارگزاریوں کے بارے میں کچھ مشورے صفحہ ۴ اور ۵ پر دئے گئے ہیں۔
۳ آپکے خاندان کے اس شیڈول کو صرف ان چار کارگزاریوں تک ہی محدود نہیں ہونا چاہئے۔ اگر آپ خاندان کے طور پر کلیسیائی اجلاسوں کی تیاری کرتے ہیں تو اسے بھی اپنے شیڈول میں شامل کر لیں۔ اگر آپ روزانہ کی آیت پر غوروخوض کرنے کے بعد یا کسی اَور وقت پر اکٹھے بائبل کی پڑھائی کرتے ہیں تو اِسے بھی اس میں لکھ لیں۔ اگر آپ اکثر تفریح کا بندوبست بناتے ہیں تو اسے بھی شیڈول میں تحریر کِیا جا سکتا ہے۔
۴ اپنے خاندان کی ضروریات اور حالات کے مطابق شیڈول بنائیں۔ وقتاًفوقتاً شیڈول کے مطابق اپنے کام کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری تبدیلیاں کریں۔
[صفحہ 3 پر چارٹ]
خاندانی شیڈول کا نمونہ
صبح دوپہر شام
اتوار روزانہ کی آیت
عوامی تقریر اور
مینارِنگہبانی کا مطالعہ
سوموار روزانہ کی آیت خاندان کیساتھ مطالعہ
منگل روزانہ کی آیت کلیسیائی کتابی مطالعہ
بدھ روزانہ کی آیت
جمعرات روزانہ کی آیت مسیحی خدمتی
سکول اور
خدمتی اجلاس
جمعہ روزانہ کی آیت
ہفتہ روزانہ کی آیت
خاندان کیساتھ
منادی (رسالے پیش
کرنے کا دن)
[صفحہ 6 پر چارٹ]
خاندانی شیڈول
صبح دوپہر شام
اتوار
سوموار
منگل
بدھ
جمعرات
جمعہ
ہفتہ
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
روزانہ روزانہ روزانہ روزانہ روزانہ روزانہ روزانہ
کی آیت کی آیت کی آیت کی آیت کی آیت کی آیت کی آیت
عوامی مسیحی خدمتی کلیسیائی خاندان خاندان خاندان خاندان
تقریر اور سکول اور کتابی کیساتھ کیساتھ کیساتھ کیساتھ
مینارِنگہبانی خدمتی مطالعہ مطالعہ منادی بائبل پڑھائی سیروتفریح
کا مطالعہ اجلاس