یہوواہ کے کلام پر ہر روز دھیان دیں!
۱ ہر دن آپکے ایمان کیلئے نئے چیلنج لاتا ہے۔ شاید کوئی واقفکار آپ کو ڈیٹنگ کیلئے مجبور کر رہا ہے۔ آپکا استاد چاہتا ہے کہ آپ کوئی دُنیاوی پیشہ اختیار کریں یا آپکا آجر آپ سے کام میں زیادہ دیر تک کام کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ شاید آپکی جسمانی صحت بگڑتی جا رہی ہے۔ اگرچہ آپکو ایسی آزمائشوں کا سامنا کسی بھی وقت ہو سکتا ہے تو بھی آپ تنہا نہیں ہیں۔ یہوواہ آپ کو ان سے نپٹنے کے لئے حکمت بخشنے کو تیار ہے۔ روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنا کتابچے سے بائبل آیت اور تبصرے پر غوروخوض کرنا یہوواہ کے کلام سے باقاعدگی کیساتھ مستفید ہونے کا ایک طریقہ ہے۔ کیا آپ اِس فراہمی سے فائدہ اُٹھاتے ہیں؟
۲ مدد دستیاب ہے: یسعیاہ ۳۰:۲۰ میں یہوواہ کو ”مُعلم“ کہا گیا ہے جس پر خدا کے لوگ مدد کیلئے آس لگا سکتے ہیں۔ وہ آپکو ایمان کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے مدد فراہم کرتا ہے۔ کیسے؟ اگلی آیت وضاحت کرتی ہے: ”جب تُو دہنی یا بائیں طرف مڑے تو تیرے کان تیرے پیچھے سے یہ آواز سنیں گے کہ راہ یہی ہے اُس پر چل۔“ آجکل، یہوواہ صحائف اور ’دیانتدار نوکر‘ کی مطبوعات کے ذریعے ”کلام“ کرتا ہے۔ (متی ۲۴:۴۵) گزشتہ واچٹاور کے مضامین میں حکمت کا خزانہ ہے جو مسیحی زندگی کے ہر پہلو کو زیرِبحث لاتا ہے۔ روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنا کتابچے میں جنکا کا حوالہ دیا گیا ہے وہ آپکے علم کے خزانے میں اضافہ کرتے ہیں جو ہر طرح کی آزمائشوں کا مقابلہ کرنے میں بڑا کارآمد ثابت ہوتا ہے۔—یسع ۴۸:۱۷۔
۳ اس کیلئے گنجائش پیدا کریں: صبح کے وقت مصروفیات زیادہ ہونے کے باوجود ایک ماں اپنے بیٹے کے ساتھ ناشتے کے دوران آیت اور تبصرہ پڑھتی تھی اور اُس پر باتچیت کرتی تھی۔ ہر صبح سکول جانے سے پہلے وہ دُعا کے ساتھ اِنہی آخری الفاظ کو سنتا تھا۔ اِن الفاظ نے اُسے جنسی بداخلاقی کی مزاحمت کرنے، قومپرستی کے خلاف غیرمصالحانہ رویہ اختیار کرنے اور طالبعلموں اور اساتذہ کو جرأتمندانہ گواہی دینے کیلئے مستحکم کِیا۔ سکول میں واحد گواہ ہونے کے باوجود اُس نے خود کو کبھی تنہا محسوس نہیں کِیا تھا۔
۴ راہنمائی اور ہدایت کیلئے یہوواہ اور اُسکے کلام پر توکل کریں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو وہ آپ کیلئے قابلِاعتماد دوست کی طرح حقیقی بن جائے گا۔ ہر روز اُس سے رُجوع کریں! دُعا ہے کہ دُنیابھر میں ہر روز خدا کے کلام پر غوروخوض کرنے والے ہزاروں لوگوں کی طرح آپکی ”آنکھیں“ بھی آپکے ”مُعلم“ کو ”دیکھینگی۔“