یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏05 ص.‏ 5
  • خاندان کا شیڈول—‏خاندانی مطالعہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خاندان کا شیڈول—‏خاندانی مطالعہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • خاندان کے طور پر باقاعدگی سے خدا کے کلام کا مطالعہ کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • خاندان کے ارکان بائبل مطالعے میں بھرپور حصہ لینے کیلئے کیسے تعاون کرتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 5/‏05 ص.‏ 5

خاندان کا شیڈول—‏خاندانی مطالعہ

۱ مسیحی والدین ہوتے ہوئے ایک بہترین نعمت جو آپ اپنے بچوں کو دے سکتے ہیں وہ یہوواہ کیلئے آپکی محبت ہے۔ اسکا بہترین طریقہ ”‏گھر“‏ میں ہفتہ‌وار خاندانی مطالعہ کا بندوبست ہے۔ (‏است ۶:‏۵-‏۷)‏ چاہے آپکا جیون ساتھی ہم‌ایمان ہے یا نہیں یا آپ اکیلے ہی اپنے بچوں کی پرورش کر رہے ہیں۔ آپ پھربھی اپنے بچوں کو باقاعدہ خاندانی بائبل مطالعے کے ذریعے اپنے اور یہوواہ کے نزدیک لا سکتے ہیں۔‏

۲ خاندانی مطالعہ شروع کرنا:‏ اس کیلئے پہلا قدم خاندانی مطالعے کا باقاعدہ بندوبست ہے۔ اگر آپ ایسا بندوبست بنانا مشکل پاتے ہیں تو خاندان کے باقی افراد سے مشورہ کریں۔ (‏امثا ۱۵:‏۲۲‏)‏ اگر آپکے بچے چھوٹے ہیں تو خاندانی مطالعہ ہفتے میں ایک سے زیادہ مرتبہ کرایا جا سکتا ہے۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ کون سا شیڈول آپکے خاندان کیلئے اچھا ہے۔ اپنے خاندانی شیڈول کے مطابق مطالعے کا ایک وقت مقرر کر لیں اور اسکی سختی سے پابندی کریں۔‏

۳ آپ کس چیز کا مطالعہ کر سکتے ہیں؟ بعض خاندان کلیسیائی کتابی مطالعے یا مینارِنگہبانی میں زیرِبحث آنے والے مضامین کو پہلے ہی سے تیار کر لیتے ہیں۔ بعض لوگ نوجوانوں کیلئے شائع‌کردہ مطبوعات کو پڑھنا دلچسپ پاتے ہیں۔ ایک والد کہتا ہے:‏ ”‏ہفتے کے دوران ہمارے بچوں کیلئے ایک پسندیدہ چیز بائبل کہانیوں کی میری کتاب سے مختلف مناظر کی اداکاری ہے۔ اسلئے زیادہ سے زیادہ پیراگراف کا مطالعہ کرنے کی بجائے مواد کی سمجھ اور اطلاق زیادہ اہم ہے۔“‏

۴ ہر ہفتے مطالعہ کریں:‏ خاندانی مطالعہ باقاعدگی سے کِیا جانا چاہئے اور خاندان کے تمام افراد کو خوشی کیساتھ مطالعے کا انتظار کرنا چاہئے۔ کسی غیرمتوقع صورتحال کی وجہ سے دن اور وقت تبدیل کِیا جا سکتا ہے۔ لیکن کسی ضروری تبدیلی کی وجہ سے خاندانی مطالعہ کے قائم‌کردہ شیڈول میں لمبا وقفہ نہ دیں۔ ایک لڑکی کہتی ہے:‏ ”‏اگر ہمارے خاندانی مطالعے کے وقت میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو میرے والد تبدیل‌شُدہ وقت کو لکھ کر ریفریجریٹر کے دروازے پر لگا دیتے ہیں تاکہ سب کو معلوم ہو جائے کہ مطالعہ کب ہوگا۔“‏ باقاعدہ خاندانی مطالعہ کرانے کی ایسی کوششوں کی تعریف کی جاتی ہے!‏ اپنے بچوں کو ”‏خداوند کی طرف سے تربیت اور نصیحت“‏ دیتے رہنے سے آپ اُن کے اور یہوواہ کے لئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔—‏افس ۶:‏۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں