حصہ ۸: بائبل مطالعہ کرنے والوں کی یہوواہ کی تنظیم کی طرف راہنمائی کرنا
ترقیپسند بائبل مطالعے کرانا
۱. ہر ہفتے بائبل مطالعہ پر یہوواہ کی تنظیم کی بابت بات کرنا کیوں فائدہمند ہے؟
۱ بائبل مطالعے کرانے کا ہمارا مقصد عقائد پر مبنی تعلیم دینے کے علاوہ طالبعلموں کو مسیحی کلیسیا کا حصہ بننے میں مدد دینا بھی ہے۔ (زک ۸:۲۳) ایسا کرنے کیلئے بروشر یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟—وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟ ہماری مدد کر سکتا ہے۔ نئے بائبل مطالعوں کو یہ بروشر دیں اور اُنکی حوصلہافزائی کریں کہ اسے پڑھیں۔ مزیدبرآں، ہر ہفتے مطالعہ کے دوران یا مطالعے کے بعد یہوواہ کی تنظیم کی بابت بات کریں۔
۲. آپ بائبل طالبعلموں کی کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونے کیلئے کیسے حوصلہافزائی کر سکتے ہیں؟
۲ کلیسیائی اجلاس: بائبل طالبعلموں کو خدا کی تنظیم سے واقف کرانے کا بنیادی طریقہ یہی ہے کہ اُنہیں کلیسیائی اجلاسوں پر آنے کی دعوت دیں۔ (۱-کر ۱۴:۲۴، ۲۵) لہٰذا، انہیں کلیسیائی اجلاسوں سے واقف کرانے کیلئے آپ ہفتہوار پانچ اجلاسوں کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ لیکن ایک وقت میں ایک اجلاس کے بارے میں بتائیں۔ اگلی عوامی تقریر کا موضوع بتائیں۔ انہیں مینارِنگہبانی کے مطالعے اور کلیسیائی کتابی مطالعے میں زیرِغور آنے والے مواد کی بابت بتائیں۔ مسیحی خدمتی سکول اور خدمتی اجلاس کے متعلق بتائیں۔ جب مسیحی خدمتی سکول میں آپکی کوئی تفویض ہے تو آپ انکے ساتھ اسکی مشق کر سکتے ہیں۔ انہیں اجلاسوں پر پیش کئے جانے والے اہم نکات کے بارے میں بتائیں۔ اُنہیں یہ سمجھانے کیلئے کہ ہمارے اجلاس کیسے منعقد کئے جاتے ہیں مطبوعات میں موجود تصویریں دکھائیں۔ پہلے ہی بائبل مطالعے پر طالبعلم کو اجلاسوں پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔
۳. ہم تنظیم کے بارے میں کن پہلوؤں پر باتچیت کر سکتے ہیں؟
۳ جب یسوع مسیح کی موت کی یادگار، اسمبلیاں، کنونشن یا سرکٹ اوورسئیر کا دورہ نزدیک آتا ہے تو ان انتظامات کیلئے اُسکی دلچسپی کو اُبھارنے کی خاطر اُن کیساتھ کچھ وقت صرف کریں۔ ایک ایک کرکے اُنہیں ان سوالات کے جواب دیں: ہم یہوواہ کے گواہ کیوں کہلاتے ہیں؟ ہم اپنی عبادتگاہوں کو کنگڈم ہال کیوں کہتے ہیں؟ کلیسیائی بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کی کیا ذمہداریاں ہوتی ہیں؟ منادی کا کام اور علاقے کیسے منظم کئے جاتے ہیں؟ ہماری مطبوعات کیسے تیار ہوتی ہیں؟ تنظیم کے اخراجات کیسے پورے کئے جاتے ہیں؟ کام کو منظم کرنے کے سلسلے میں گورننگباڈی اور برانچ آفس کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
۴، ۵. ہماری ویڈیوز طالبعلموں کے اندر تنظیم کیلئے قدردانی کو کیسے بڑھا سکتی ہیں؟
۴ معلوماتی ویڈیوز: بائبل طالبعلموں کو یہوواہ کی شاندار تنظیم سے واقف کرانے کا ایک اَور ذریعہ ہماری ویڈیوز ہیں۔ ویڈیو ٹو دی اینڈز آف دی ارتھ (زمین کی انتہا تک) پوری دُنیا میں ہونے والے منادی کے کام کو ظاہر کرتی ہے، ویڈیو آور ہول ایسوسی ایشن آف برادرز (ہماری عالمگیر برادری) ہماری عالمی رفاقت کو ظاہر کرتی ہے اور ویڈیو یونائٹیڈ بائے ڈیوائن ٹیچنگ (الہٰی تعلیم کی بدولت متحد) یہوواہ کے گواہوں کے اتحاد کو ظاہر کرتی ہے۔ پانچ سال سے ہمارے رسالے اور دیگر مطبوعات لینے والی ایک عورت ویڈیو جیہوواز وٹنسز—دی آرگنائزیشن بیہائنڈ دی نیم دیکھنے کے بعد رونے لگی۔ اُسے ان گواہوں پر تو بھروسا تھا جو اس سے ملنے کیلئے آتے تھے لیکن اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اُس نے محسوس کِیا کہ وہ تنظیم پر بھی بھروسا کر سکتی تھی۔ اسکے ساتھ باقاعدہ بائبل مطالعہ شروع ہو گیا اور اگلے ہی ہفتے سے وہ کنگڈم ہال میں عبادت پر حاضر ہونے لگی۔
۵ ہر ہفتے اپنے طالبعلموں کیساتھ کچھ وقت گزارنے اور فراہمکردہ مطبوعات کو استعمال کرنے سے ہم ترقیپسندانہ طریقے سے بائبل طالبعلموں کی اس تنظیم کی طرف راہنمائی کر سکتے ہیں جسے آجکل یہوواہ استعمال کر رہا ہے۔