یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏05 ص.‏ 5
  • مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 4/‏05 ص.‏ 5

مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ

مندرجہ‌ذیل سوالات ہفتہ شروع از اپریل ۲۵، ۲۰۰۵ کے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول میں زبانی اعادہ کے تحت زیرِغور آئینگے۔ سکول اوورسیئر مارچ ۷ تا اپریل ۲۵، ۲۰۰۵ کی تفویضات میں پیش کئے جانے والے مواد پر مبنی ۳۰ منٹ کا اعادہ کریگا۔ [‏نوٹ:‏ جن سوالوں کیساتھ کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اُنکے جواب تلاش کرنے کیلئے آپکو خود تحقیق کرنی ہوگی۔]‏

تقریری لیاقت

۱.‏ آواز کا مواد کے مطابق ہونا کیوں ضروری ہے؟ [‏۲، ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۲، پ.‏ ۱۲]‏

۲.‏ مناسب وقفے کی کیا اہمیت ہے اور ذاتی طور پر ہمیں اِس سے کیا فائدہ پہنچتا ہے؟ [‏۳، ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۲، پ.‏ ۱۳]‏

۳.‏ مختلف دلائل پیش کریں کہ کیسے وقفہ خیالات کی تبدیلی یا کسی نکتے پر زور دینے کیلئے مددگار ہو سکتا ہے؟ [‏۵، ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۴، پ ۲۲-‏۲۷]‏

۴.‏ ہمیں اپنے سامعین کی توجہ بائبل پر کیوں مبذول کرانی چاہئے اور انہیں صحائف تلاش کرنے کیلئے مناسب وقت کیوں دینا چاہئے؟ [‏۶، ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۵، پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۲۶ پ.‏ ۵]‏

۵.‏ ایک صحیفے کو مؤثر طور پر متعارف کرانے کے مختلف طریقے بیان کریں۔ [‏۷، ۸ ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۷، پ.‏ ۱۰–‏ص.‏ ۲۸، پ.‏ ۱۷]‏

تفویض نمبر ۱

۶.‏ اگر ہم کلیسیائی اجلاسوں پر تبصرے کرنا مشکل پاتے ہیں تو کونسی تجاویز بہتری لانے اور ہچکچاہٹ پر قابو پانے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں؟ [‏۱، م۰۳ ۱/‏۹ ص.‏ ۲۰، پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۱، پ.‏ ۶‏]‏

۷.‏ جب ایک شخص خود کو دوسروں سے علیٰحدہ کر لیتا ہے تو ایسی حالت سے پیدا ہونے والے منفی احساسات پر قابو پانے میں کونسی چیز ایک مسیحی کی مدد کر سکتی ہے؟ [‏۴، م۰۳ ۱۵/‏۷ ص.‏ ۶ پ.‏ ۲-‏۴‏]‏

۸.‏ کیوں تمام مسیحیوں کو اس بات میں دلچسپی لینی چاہئے کہ وہ پڑھنے کے لائق ہوں اور اس سلسلے میں یسوع نے کیسا نمونہ قائم کِیا؟ [‏۵، م۰۳ ۱۵/‏۳ ص.‏ ۱۰ پ.‏ ۵؛‏ ص.‏ ۱۲ پ.‏ ۲‏]‏

۹.‏ یوسیاہ اور یسوع کی مثالیں روحانی ترقی کرنے میں نوجوانوں کی کیسے مدد کرتی ہیں؟ [‏۶، م۰۳ ۱/‏۴ ص.‏ ۸ پ.‏ ۳، ۴؛‏ ص.‏ ۱۰پ.‏ ۳]‏

۱۰.‏ ہمیں خدا پر کیوں بھروسا رکھنا چاہئے؟ (‏امثا ۳:‏​۵، ۶‏)‏ [‏۷، م۰۳ ۱/‏۱۱ ص.‏ ۴ پ.‏ ۶، ۷‏]‏

ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی

۱۱.‏ حنّہ یہوواہ سے یہ دُعا کیوں کرتی ہے کہ ”‏وہ اپنے بادشاہ کو زور بخشے“‏ جبکہ اُس وقت اسرائیل پر کوئی انسانی بادشاہ نہیں تھا؟ (‏۱-‏سمو ۲:‏۱۰‏)‏

۱۲.‏ ہم اس حقیقت سے کیا سبق سیکھتے ہیں کہ عہد کا صندوق اسرائیل کے درمیان ہونے کے باوجود اُنہوں نے شکست کھائی؟ (‏۱-‏سمو ۴:‏​۳، ۴،‏ ۱۰‏)‏

۱۳.‏ ۱-‏تواریخ ۲:‏​۱۳-‏۱۵ میں داؤد کا حوالہ یسی کے ساتویں بیٹے کے طور پر کیوں دیا گیا ہے جبکہ ۱-‏سموئیل ۱۶:‏​۱۰، ۱۱ ظاہر کرتی ہیں کہ وہ آٹھواں بیٹا تھا؟‏

۱۴.‏ ”‏برُی روح“‏ ساؤل کو کیوں ستانے لگی تھی؟ (‏۱-‏سمو ۱۶:‏۱۴‏)‏

۱۵.‏ عین‌دَور کی جادوگرنی کی مدد سے ”‏سموئیل“‏ نے جو پیشینگوئی کی کیا وہ درست ثابت ہوئی؟ (‏۱-‏سمو ۲۸:‏​۱۶-‏۱۹‏)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں