رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی اپریل ۱۵
”کیا آجکل دُنیا میں معلومات کی بھرمار نہیں ہے؟ [جواب دینے دیں۔] تاہم، جو کچھ اس آیت میں بیان کِیا گیا ہے اس کے مقابلے میں دُنیا کی معلومات کچھ بھی نہیں ہے۔ [یوحنا ۱۷:۳ کو پڑھیں۔] یہ رسالہ وضاحت کرتا ہے کہ اس آیت میں لفظ ”ہمیشہ کی زندگی“ کا کیا مطلب ہے اور ہم وہ علم کیسے حاصل کر سکتے ہیں جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث بن سکتا ہے۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”ہر طرح کی ترقی کے باوجود آج بھی انسان اچھے دوست کی ضرورت محسوس کرتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے غور کِیا ہے کہ آجکل اچھے تعلقات رکھنا کتنا مشکل ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اسکے بعد امثال ۱۸:۲۴ پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہم کیسے حقیقی دوست بنا سکتے اور اس دوستی کو قائم رکھ سکتے ہیں۔“
مینارِنگہبانی مئی ۱
”جب ہمارا کوئی عزیز مر جاتا ہے تو اُسے دوبارہ ملنے کی خواہش رکھنا فطرتی بات ہے۔ کیا آپ مجھ سے اتفاق نہیں کرینگے؟ [جواب دینے دیں۔] بہتیروں نے قیامت کی بابت بائبل کے وعدے کو تسلیبخش پایا ہے۔ [یوحنا ۵:۲۸، ۲۹ پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ قیامت کب ہوگی اور کون واقعی زندہ کئے جائینگے۔“
جاگو! اپریل-جون
”اسرائیل کے زمانے میں، خدا نے بچوں کو ماں اور باپ دونوں کی عزت کرنے کا حکم دیا تھا۔ [خروج ۲۰:۱۲ پڑھیں۔] آپکے خیال میں کیا آجکل ماؤں کا مناسب احترام کِیا جا رہا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ مختلف ممالک میں ماؤں کو درپیش مسائل کا ذکر کرتا ہے۔ نیز یہ بیان کرتا ہے کہ وہ ان مشکلات کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں۔“