یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏01 ص.‏ 16
  • اجلاسوں پر حاضر ہونے کیلئے دوسروں کی مدد کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اجلاسوں پر حاضر ہونے کیلئے دوسروں کی مدد کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • طالبعلموں کی ہمارے نام کی پُشت پر تنظیم کی طرف راہنمائی کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ‏”‏آؤ [‏یہوواہ، NW]‏ کے گھر چلیں“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • اپنے طالبِ‌علموں کی بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • یہوواہ کے گواہوں کے اِجلاسوں میں جانے سے آپ کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 3/‏01 ص.‏ 16

اجلاسوں پر حاضر ہونے کیلئے دوسروں کی مدد کریں

۱ ”‏گردونواح میں اجلاسوں پر حاضر ہونے کے کسی بھی خواہشمند ساتھی کو حاضر ہونے کے لئے پُرتپاک دعوت دی جاتی ہے۔“‏ زائینز واچ ٹاور نومبر ۱۸۸۰ کے شمارے میں اس اعلان کے بعد سے یہوواہ کے گواہوں نے بائبل تعلیم‌وتربیت کے لئے باہم جمع ہونے کی خاطر لوگوں کو ہمیشہ پُرتپاک دعوت دی ہے۔ (‏مکا ۲۲:‏۱۷‏)‏ یہ ہماری سچی پرستش کا ایک اہم حصہ ہے۔‏

۲ حاضر ہونا نہایت ضروری ہے:‏ جب ہم کلیسیا کیساتھ رفاقت رکھتے ہیں تو یہ برکات پر منتج ہوتا ہے۔ ہم اپنے عظیم خدا، یہوواہ سے بہتر طور پر واقف ہوتے ہیں۔ کلیسیا میں ہم ”‏یہوواہ سے تعلیم“‏ پانے کیلئے باہم جمع ہوتے ہیں۔ (‏یسع ۵۴:‏۱۳‏)‏ اُسکی تنظیم بائبل تعلیم کے سلسلہ‌وار پروگرام کی خاکہ‌کشی کرتی ہے جو ہمیں اُسکی قربت میں لاتا ہے اور ”‏خدا کی ساری مرضی“‏ پوری کرنے میں عملی مدد کرتا ہے۔ (‏اعما ۲۰:‏۲۷؛‏ لو ۱۲:‏۴۲‏)‏ اجلاس خدا کے کلام کی تعلیم دینے کے فن میں ذاتی تربیت مہیا کرتے ہیں۔ صحائف سے یاددہانیاں یہوواہ اور دیگر لوگوں کیساتھ کامیاب تعلقات سے استفادہ کرنے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔ خدا سے محبت کرنے والوں سے رفاقت رکھنا ہمارے ایمان کو مضبوط کرتا ہے۔—‏روم ۱:‏۱۱، ۱۲‏۔‏

۳ براہِ‌راست دعوت دیں:‏ پہلے مطالعے ہی سے ہر بائبل طالبعلم کو تمام اجلاسوں پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔ انہیں ایک دستی اشتہار دیں۔ گزشتہ اجلاس سے کوئی خاص نکتہ جس سے آپ کی حوصلہ‌افزائی ہوئی ہے اسے اُس میں شریک کرنے اور آئندہ اجلاس پر زیرِبحث آنے والی کسی بات پر غور کرنے سے اُس کی دلچسپی کو اُبھاریں۔ کنگڈم ہال کی بابت بتائیں کہ وہ کیسا ہوتا ہے اور اس بات کا یقین کر لیں کہ اُس کیلئے وہاں پہنچنا آسان ہے۔‏

۴ اگر کوئی طالبعلم فوراً حاضر ہونا شروع نہیں کرتا تو اُسے دعوت دیتے رہیں۔ ہر ہفتے اپنی تنظیم کی کارکردگی کی وضاحت کرنے کیلئے چند منٹ لیں۔ یہوواہ کے گواہوں اور اُنکے اجلاسوں سے اُسکی واقفیت کرانے کیلئے ڈوینگ گاڈز وِل بروشر اور جیہوواز وِٹنسز—‏دی آرگنائزیشن بیہائنڈ دی نیم ویڈیو کو استعمال کریں۔ دوسرے پبلشروں کو اپنے ساتھ لیجائیں تاکہ طالبعلم کی اُن سے واقفیت ہو جائے۔ دُعا میں یہوواہ کی تنظیم کیلئے شکرگزاری کے اظہارات استعمال کرتے ہوئے اِس سے رفاقت رکھنے کی طالبعلم کی ضرورت کا ذکر بھی کریں۔‏

۵ دلچسپی رکھنے والے نئے اشخاص کی اپنے ساتھ جمع ہونے کیلئے مدد کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ یہوواہ کیلئے انکی قدردانی میں اضافے کیساتھ ساتھ وہ سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کرنے اور خدا کی متحد تنظیم کا حصہ بننے کی تحریک پائینگے۔—‏۱-‏کر ۱۴:‏۲۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں