رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی مارچ ۱۵
”دُنیابھر میں لوگ یسوع کی تعلیمات کو پسند کرتے ہیں۔ [صفحہ ۳ کے پیرا ۱ کو پڑھیں۔] لیکن آپکے خیال میں کیا یہ تعلیمات آجکل بھی عملی ہیں؟ اس صحیفے میں دی گئی مثال پر غور کریں۔ [متی ۵:۲۱، ۲۲ الف پڑھیں اور جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ یسوع کی تعلیمات پر باتچیت کرنے کے علاوہ بیان کرتا ہے کہ ہم کیسے ان سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”ہر طرح کی ترقی کے باوجود آج بھی انسان اچھے دوست کی ضرورت محسوس کرتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے غور کِیا ہے کہ آجکل اچھے تعلقات رکھنا کتنا مشکل ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اسکے بعد امثال ۱۸:۱۴ پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہم کیسے حقیقی دوست بنا سکتے اور اس دوستی کو قائم رکھ سکتے ہیں۔“
مینارِنگہبانی اپریل ۱
”کیا آپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ بائبل اور سائنس میں اختلاف پایا جاتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ سائنس اور مذہب کے درمیان پائے جانے والے اختلاف کی تاریخ کا احاطہ کرتا ہے۔ لیکن اس کیساتھ ساتھ یہ بائبل اور سائنس کے ہمآہنگ ہونے کا ثبوت بھی فراہم کرتا ہے۔“ صفحہ ۶، ۷ دکھائیں اور پھر واعظ ۱:۷ پڑھیں۔
جاگو! اپریل-جون
”اسرائیل کے زمانے میں، خدا نے بچوں کو ماں اور باپ دونوں کی عزت کرنے کا حکم دیا تھا۔ [پڑھیں خروج ۲۰:۱۲۔] آپکے خیال میں کیا آجکل ماؤں کا مناسب احترام کِیا جا رہا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ مختلف ممالک میں ماؤں کو درپیش مسائل کا ذکر کرتا ہے۔ نیز یہ بیان کرتا ہے کہ وہ ان مشکلات کا مقابلہ کیسے کرتی ہیں۔“