یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏05 ص.‏ 1
  • ثابت‌قدمی سے منادی کرتے رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ثابت‌قدمی سے منادی کرتے رہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • منادی کرتے رہیں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ‏”‏جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ‏’‏یہوواہ کے نام کی حمد کرو‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • ہمیشہ یہوؔواہ کی حمد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 4/‏05 ص.‏ 1

ثابت‌قدمی سے منادی کرتے رہیں

۱ ہمارا زمانہ واقعی بُرا ہے۔ ملکوں میں ہونے والے فسادات، نسلیاتی جنگیں، قدرتی آفات اور دیگر ہولناک واقعات بہت عام ہیں۔ اسلئے آجکل خاندانوں کو پہلے سے کہیں زیادہ خوشخبری کی ضرورت ہے۔ تاہم، لوگ دن‌بدن روحانی باتوں میں دلچسپی لینا چھوڑ رہے ہیں اور انہیں پسند نہیں کرتے ہیں۔ بعض علاقوں میں لوگوں سے گھروں پر ملنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے ایسے لوگوں کو تلاش کرنا اَور بھی زیادہ مشکل ہو گیا ہے جو ہماری بات سنینگے یا جو بائبل کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسکے باوجود، ثابت‌قدمی کیساتھ خدا کی قائم‌شُدہ بادشاہت کی خوشخبری کی منادی کرنا بہت ضروری ہے۔—‏متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏

۲ لوگوں کیلئے محبت:‏ ہماری منادی لوگوں کیلئے یہوواہ خدا کی محبت کو ظاہر کرتی ہے کیونکہ ”‏وہ کسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی توبہ تک نوبت پہنچے۔“‏ (‏۲-‏پطر ۳:‏۹؛‏ حز ۳۳:‏۱۱)‏ اسلئے اُس نے منادی کرنے کا حکم دیا جیسے‌کہ یسوع مسیح نے بھی کہا، ”‏ضرور ہے کہ پہلے سب قوموں میں انجیل کی منادی کی جائے۔“‏ (‏مر ۱۳:‏۱۰‏)‏ یہوواہ خدا خود لوگوں سے کہتا ہے کہ وہ اسکی طرف رجوع لائیں اور شیطان کے نظام پر آنے والی سزا سے بچ جائیں۔ (‏یوایل ۲:‏۲۸، ۲۹،‏ ۳۲؛‏ صفن ۲:‏۲، ۳)‏ کیا ہم اس بات کیلئے شکرگزار نہیں کہ یہوواہ خدا نے ہمیں بچ نکلنے کا موقع دیا ہے؟—‏۱-‏تیم ۱:‏۱۲، ۱۳‏۔‏

۳ عالمی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ ۲۰۰۴ کے خدمتی سال کے دوران ہر ماہ اوسطاً ۶۰،۸۵،۳۸۷ بائبل مطالعے کرائے گئے اور ہر ہفتے تقریباً ۵،۰۰۰ نئے شاگردوں نے بپتسمہ لیا!‏ یہ نئے مخصوص‌شُدہ اشخاص اس وجہ سے بپتسمہ پانے کے لائق ہوئے کیونکہ یہوواہ نے اُن مبشروں کی مستعد کوششوں پر برکت دی ہے جنہوں نے اپنے علاقوں میں ہر ایک سے بات کرنے کیلئے خاص کوشش کی تھی۔ اس سے کلیسیائیں کسقدر خوش ہیں۔ اس زندگی‌بخش کام میں خدا کی حمایت حاصل ہونا کتنا عمدہ شرف ہے!‏—‏۱-‏کر ۳:‏۵، ۶،‏ ۹‏۔‏

۴ خدا کے نام کی حمد کرنا:‏ ہم یہوواہ کی علانیہ حمد کرنے اور تمام نسلِ‌انسانی کے سامنے اُسکے نام کی تقدیس کرنے کیلئے ثابت‌قدمی سے منادی کرتے ہیں۔ (‏عبر ۱۳:‏۱۵‏)‏ شیطان نے ”‏سارے جہان کو گمراہ“‏ کرتے ہوئے اُنہیں یہ یقین دلایا ہے کہ خدا انسانوں کے مسائل حل کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ نیز اُسے انسانوں کی تکالیف کی کوئی پرواہ نہیں۔ یا یہ کہ اسکا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ (‏مکا ۱۲:‏۹‏)‏ اپنی منادی کے ذریعے ہم اپنے عظیم‌اُلشان آسمانی باپ کی بابت سچائی کا دفاع کرتے ہیں۔ دُعا ہے کہ ہم اب اور ابد تک اسکے نام کی حمد کرتے رہیں۔—‏زبور ۱۴۵:‏۱، ۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں