سنبھال کر رکھیں
میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
اس مہینے کیلئے لٹریچر کی پیشکش تیار کرتے وقت درجذیل تجاویز استعمال کریں۔
زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!
”مَیں آپکو اس بروشر سے ایک دلچسپ پیغام پڑھ کر سنانا چاہونگا۔“ مہربانی سے پہلا پیراگراف پڑھیں۔ ”یہ اس سوال کا جواب بھی دیتا ہے [تصویر نمبر ۸ کی عبارت کو پڑھیں]: ’انسان کیوں مرتا ہے؟‘ آپ ان تصاویر کے مطالعے اور اس بروشر میں درج آیات کی پڑھائی کو دلچسپ پائینگے۔“
”تصویر نمبر ۴۹ دکھائیں اور پوچھیں، ”آپکے خیال میں کیا یہ تصویر خوبصورت ہے؟ [جواب دینے دیں۔] مَیں آپ سے اگلے صفحے پر درج سوال پوچھنا چاہونگا۔“ تصویر نمبر ۵۰ پر توجہ دلائیں اور سوال پڑھیں: ’کیا آپ اس خوبصورت فردوس میں رہنا چاہینگے؟‘ [جواب دینے دیں۔] اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو غور کریں کہ آپکو کیا کرنا چاہئے: ’توپھر جوکچھ خدا فرماتا ہے اسکی بابت مزید دریافت کریں۔‘ [پڑھیں یوحنا ۱۷:۳۔] مجھے آپکو بائبل سیکھنے میں مدد دینے سے خوشی ہوگی۔ کیا آپ سیکھنا چاہتے ہیں؟“
جاگتے رہو!
”آجکل بہتیرے لوگ سنگین مسائل اور دل کو ہلا دینے والے واقعات کی وجہ سے پریشان ہیں۔ [کسی مقامی واقعہ کا حوالہ دیں۔] کیا آپ جانتے ہیں کہ بائبل نے اسکی بابت پہلے ہی سے بتا دیا تھا؟ [جواب دینے دیں۔ اسکے بعد کوئی موزوں صحیفہ پڑھیں جو مندرجہبالا بیان سے مطابقت رکھتا ہے، متی ۲۴:۳، ۷، ۸؛ لوقا ۲۱:۷، ۱۰، ۱۱؛ یا ۲-تیمتھیس ۳:۱-۵۔] یہ بروشر بیان کرتا ہے کہ ہمیں اس وقت رُونما ہونے والے واقعات کی بابت کیوں خبردار رہنا چاہئے۔“
”آجکل بہت سے لوگ خطرناک واقعات اور ذاتی پریشانیوں کی وجہ سے افسردہ ہیں۔ بعض تعجب کرتے ہیں کہ خدا ایسی چیزوں کو کیوں ختم نہیں کرتا۔ بائبل ہمیں یقیندہانی کراتی ہے کہ خدا بہت جلد نسلِانسانی کو ان دُکھوں سے رہائی بخشے گا۔ [پڑھیں مکاشفہ ۱۴:۶، ۷۔] غور کریں کہ خدا کی طرف سے لوگوں کی عدالت کا کیا مطلب ہوگا۔ [پڑھیں ۲-پطرس ۳:۱۰، ۱۳۔] یہ بروشر اس اہم موضوع پر مزید معلومات فراہم کرتا ہے۔“
علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے
”اگر آپکو اسطرح کے خوبصورت ماحول میں رہنے کیلئے دعوت دی جائے تو کیا آپ اسے قبول کرینگے؟ [صفحہ ۴ اور ۵ کی تصاویر دکھائیں اور جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ اسطرح کی زندگی سے ہمیشہ لطفاندوز ہونے کی بابت خدا کا کلام کیا کرنے کی تاکید کرتا ہے۔ [پڑھیں یوحنا ۱۷:۳۔] یہ کتاب آپکو ایسا علم حاصل کرنے میں مدد دیگی جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث بن سکتا ہے۔“ اگلی ملاقات پر پہلے باب کے پہلے پانچ پیراگراف پر باتچیت کرنے کا بندوبست بنائیں۔
صفحہ ۱۸۸، ۱۸۹ کی تصویر کو کھولیں اور تصویری عبارت کے الفاظ کو استعمال کرتے ہوئے صاحبِخانہ سے پوچھیں: ”کیا آپ ایسے وقت کے دوران فردوس میں رہنے کی اُمید رکھتے ہیں جب زمین خدا کے علم سے معمور ہوگی؟ [جواب دینے دیں۔ اسکے بعد یسعیاہ ۱۱:۹ کو پڑھیں۔] یہ کتاب آپکو یہ سیکھنے میں مدد دیگی کہ بائبل فردوس کی بابت کیا کہتی ہے اور ہم اس فردوس میں کیسے جا سکتے ہیں۔“ اگلی ملاقات پر باب ایک کے پیراگراف ۱۱-۱۶ پر گفتگو کرنے کا بندوبست بنائیں۔
”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں“
بروشر پر دی جانے والی تصویر دکھا کر پوچھیں: ”آپکے خیال میں ساری زمین کو ایسا بنانے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟“ جواب دینے دیں۔ تصویر کی چند نمایاں خصوصیات بیان کریں جنکی بابت صفحہ ۳ پر باتچیت کی گئی ہے۔ اسکے بعد کہیں: ”بہتیرے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ ایسی دُنیا ناممکن ہے۔ لیکن خدا کیلئے ایسا کرنا ناممکن نہیں۔ [پیراگراف ۴۳ سے نکات بیان کریں؛ اسکے بعد یسعیاہ ۹:۶، ۷ کو پڑھیں۔] خدا نے ایک ایسی دُنیا کا وعدہ کِیا ہے جس میں تمام قوموں کے لوگ فرودسی حالتوں سے لطفاندوز ہو سکیں گے۔ ’مَیں چاہونگا کہ آپ اس بروشر کو پڑھیں۔ یہ بتاتا ہے کہ آپ اور آپکا خاندان مستقبل میں خدا کی قائمکردہ نئی دُنیا میں کیسے ایک خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔“
”بہتیرے لوگ بائبل کے سلسلے میں مختلف سوال کرتے ہیں۔ شاید آپ ان سوالوں کے جواب کی بابت سوچتے ہوں۔ [صفحہ ۳۰ پر کھولیں۔] اس آخری سوال نے بہتیروں کی دلچسپی کو اُبھارا ہے: ’آپ فرووس میں ہمیشہ کی زندگی کیلئے کیسے تیاری کر سکتے ہیں؟‘“ اگر آپ صفحہ ۲۹، ۳۰ کے پیراگراف ۵۷، ۵۸ پر باتچیت کرتے اور مکاشفہ ۲۱:۳، ۴ کا صحیفہ پڑھتے ہیں تو آپ حقیقت میں بائبل مطالعے کی بنیاد ڈال چکے ہونگے۔
”انسانوں کے عالمی امن لانے کے وعدے کی بابت آپ کیا سوچتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں اس سلسلے میں انسان کی صلاحیتوں کی بابت بائبل کیا بیان کرتی ہے۔ [پڑھیں یرمیاہ ۱۰:۲۳۔] وقت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انسان اپنے اُوپر حکومت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ تاہم، خدا کے اس وعدے پر غور کریں۔ [پڑھیں ۲-پطرس ۳:۱۳۔] اسلئے نئی دُنیا کی بابت خدا کا وعدہ ضرور پورا ہوگا۔“ اسکے بعد صفحہ ۳۰ کے پیراگراف ۵۸ پر توجہ دلائیں۔
بائبل کہانیوں کی میری کتاب
”آجکل زیادہتر والدین اپنے بچوں کو مفید اُصول سکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپکے خیال میں کیا یہ ضروری ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اسکے بعد امثال ۲۲:۶ پڑھیں۔] غور کریں کہ والدین کی حوصلہافزائی کی گئی ہے کہ وہ بچپن سے اپنے بچوں کی تربیت کرنا شروع کریں۔ یہ کتاب والدین کی مدد کرنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔“ آپ کتاب کے پیشلفظ کے پیراگراف ۴ کو پڑھ سکتے ہیں۔ کہانی نمبر ۲ اور ۱۱۵ کی تصاویر پر توجہ دلائیں۔
”اکثر والدین اپنے بچوں کے سوال سن کر حیران رہ جاتے ہیں۔ ان میں سے بعض سوالوں کا تو جواب دینا بھی مشکل ہوتا ہے۔ آپکا کیا خیال ہے؟“ [جواب دینے دیں۔ اسکے بعد افسیوں ۶:۴ پڑھیں۔] ”اس کتاب میں بچوں کے بہت سے سوالوں کے جواب دئے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر، اس کتاب میں کس نے زمین کو بنایا، [کہانی نمبر ۱] خدا کا نام کیا ہے [کہانی نمبر ۳] یسوع کون ہے [کہانی نمبر ۸۵] جیسے سوالوں کے واضح اور سادہ جواب دئے گئے ہیں۔
”اس کتاب کی مدد سے، بچے بائبل اُصولوں کی بابت بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ آپ بھی خدا کے بارے میں اور انسان اور زمین کیلئے اُسکے مقاصد کی بابت جاننے کیلئے یہ کتاب لے سکتے ہیں۔ کہانی نمبر ۱۱۶ میں اسکی بابت بیان کِیا گیا ہے۔“
خاندانی خوشی کا راز
”آپکے خیال میں کیا آجکل مسائل کے باوجود خاندانی زندگی خوشحال ہو سکتی ہے؟“ [جواب دینے دیں۔] ”چونکہ آپ اس موضوع میں دلچسپی رکھتے ہیں اسلئے آپ اس کتاب سے فائدہ اُٹھا سکیں گے کیونکہ یہ بڑی تفصیل سے بیان کرتی ہے کہ خاندانی زندگی کو کیسے خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔“ مضامین کی فہرست دکھائیں۔ چند دلچسپ ابواب کے عنوان پڑھ کر بتائیں۔ کتاب کا صفحہ ۱۰ کھول کر پیراگراف ۱۷ کے آخری جملے سے لیکر پیراگراف ۱۸ کے آخر تک پڑھیں۔
”آپکی عمر کے بیشتر لوگ شادی کی بابت سوچتے ہیں۔ لیکن آپ اس موضوع پر تسلیبخش معلومات کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] نوجوان لوگ اکثر کہتے ہیں کہ پتہ نہیں ہمیں شادی کرنی چاہئے یا نہیں۔ آئیے دیکھیں یہ کتاب اس سلسلے میں کیا کہتی ہے۔“ صفحہ ۱۴ پر کتاب کھولیں اور پیراگراف ۳ پڑھیں۔ اس باب کے تمام ذیلی عنوانات کو اُنکی توجہ میں لائیں۔
”ہم والدین کو ایسی عملی مشورت فراہم کر رہے ہیں جو بچوں کی تربیت کے سلسلے میں بہت مفید ہے۔ یہ اس کتاب میں پیش کی گئی ہے۔“ صفحہ ۵۵ پر کتاب کھولیں۔ پیراگراف ۱۰ پڑھیں اور اسکے بعد پیراگراف ۱۱ سے استثنا ۶:۶، ۷ کو پڑھیں۔ پھر پیراگراف ۱۲ تا ۱۶ کے نسخ میں لکھے گئے جملوں کی طرف توجہ دلائیں۔ اسکے بعد گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہیں: ”اس کتاب نے بہتیرے والدین کو کامیاب بننے میں مدد دی ہے۔ اگر آپ اسے پڑھنا چاہیں تو مَیں آپکو اسکی ایک کاپی دے سکتا ہوں۔“
عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا
”ان مہینوں میں بہت سے لوگوں کی سوچ کا مرکز یسوع مسیح ہے۔ لیکن دُنیا میں بہت سے ناخوشگوار واقعات رونما ہونے کی وجہ سے بہتیرے سوچتے ہیں کہ اگر یسوع اس وقت زمین پر ہوتا تو وہ کیسا محسوس کرتا۔ آپکا اسکی بابت کیا خیال ہے؟“ جواب دینے دیں۔ اسکے بعد باب ۲۴ کو کھولیں اور مختصراً بتائیں کہ یسوع زمین پر کیوں آیا تھا۔ اسکے بعد لوگوں کیلئے یسوع کی محبت پر زور دینے کیلئے یوحنا ۱۵:۱۳ پڑھیں۔
”جب کوئی شخص یسوع مسیح کا نام لیتا ہے تو بہتیرے لوگوں کے ذہنوں میں یا تو ایک چھوٹے بچے کا یا پھر سولی پر لٹکے ہوئے شخص کا خیال آتا ہے۔ جب بھی یسوع کا ذکر آتا ہے تو وہ صرف اُسکی پیدائش یا موت ہی کی بابت سوچتے ہیں۔ جوکچھ اُس نے اپنی زندگی کے دوران کہا یا کِیا اُس پر بہت کم توجہ دی جاتی ہے۔ حالانکہ جوکچھ اُس نے کِیا اُس سے زمین پر رہنے والا ہر شخص متاثر ہوتا ہے۔ اسلئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اُن شاندار کاموں کی بابت سیکھیں جو اُس نے ہمارے لئے کئے ہیں۔“ یوحنا ۱۷:۳ پڑھیں۔ تعارفی مضمون کے پہلے صفحے پر جائیں اور چوتھا پیراگراف پڑھیں۔
خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟
”آپکے خیال میں کیا خدا یہ چاہتا تھا کہ انسان ہمیشہ دُکھتکلیف کا شکار رہے؟ [جواب دینے دیں۔ اسکے بعد متی ۶:۱۰ پڑھیں۔] کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ خدا کی بادشاہی دراصل کیا ہے؟“ سبق نمبر ۶ کھولیں اور سبق کے شروع میں پوچھے گئے سوالات پڑھیں۔ سبق پر باتچیت شروع کریں یا اگلی ملاقات پر ایسا کرنے کا بندوبست بنائیں۔
”جدید ترقی کے باوجود، بیماری اور موت انسانوں کیلئے بہت زیادہ دُکھ تکلیف کا باعث ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یسوع بیمار اور عمررسیدہ لوگوں کے علاوہ مُردوں کیلئے کیا کریگا؟“ جواب دینے دیں۔ اگر وہ شخص جواب جاننا چاہتا ہے تو سبق نمبر ۵ پر کھولیں اور پیراگراف ۵، ۶ کے سوال پڑھیں۔ پیراگراف پر باتچیت کریں یا اگلی ملاقات پر ایسا کرنے کا بندوبست بنائیں۔
آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!
”آپ جانتے ہیں کہ عام طور پر لوگ بڑے بڑے لوگوں سے دوستی کرنا چاہتے ہیں۔ آپکا اسکی بابت کیا خیال ہے؟“ [جواب دینے دیں۔] ”لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کائنات کی سب سے بڑی ہستی یعنی خدا کے دوست بن سکتے ہیں۔ ابرہام خدا کا دوست تھا۔ وہ خدا پر ایمان لایا اور اُسے خدا کا دوست کہا گیا۔ اس بروشر کو پڑھنے سے خدا اور اُسکے کلام پر ایمان بڑھیگا۔ اسے اسی مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ بروشر ہمیں تمام دُنیا کے خالق، یہوواہ خدا کیساتھ ایک خوشگوار اور مضبوط رشتہ قائم کرنے میں مدد دیگا۔ ماضی میں خدا کے ایماندار خادموں کی طرح ہم بھی اُسکے ساتھ گہرا رشتہ پیدا کر سکتے ہیں۔“ سبق نمبر ایک کھولیں اور صاحبِخانہ کو پہلے دو پیراگراف پڑھنے کی دعوت دیں۔