یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏07 ص.‏ 4-‏5
  • کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو پیش کرنے کے طریقے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو پیش کرنے کے طریقے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ہرمجدون
  • بائبل
  • موت/‏قیامت
  • ہمیشہ کی زندگی
  • خاندان
  • رہائش
  • یہوواہ خدا
  • یسوع مسیح
  • دُعا
  • مذہب
  • دُکھ‌تکلیف
  • جنگ/‏امن
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ‏(‏۱)‏ سوال، (‏۲)‏ صحیفہ اور (‏۳)‏ باب
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 6/‏07 ص.‏ 4-‏5

کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو پیش کرنے کے طریقے

اس ضمیمہ میں کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو پیش کرنے کے سلسلے میں بہت سی تجاویز دی گئی ہیں۔ اس کتاب کے مؤثر استعمال کے لئے دی گئی تجاویز کو اپنے الفاظ میں بیان کریں۔ اپنی پیشکش کو اپنے علاقے کے لوگوں کے مطابق ڈھالیں اور اس کتاب کے اہم نکات سے اچھی طرح واقفیت حاصل کریں۔ اپنے علاقے کے لئے دیگر عملی پیشکشیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔—‏جنوری ۲۰۰۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ کو دیکھیں۔‏

ہرمجدون

▪ ”‏لفظ ’‏ہرمجدون‘‏ سنتے ہی بہتیرے لوگ بڑی تباہی کا تصور کرنے لگتے ہیں۔ کیا یہ بات آپ کے لئے حیران‌کُن نہیں کہ ہرمجدون درحقیقت خوشی کا وقت ہوگا؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر مکاشفہ ۱۶:‏۱۴،‏ ۱۶ کو پڑھیں۔]‏ اس بات پر غور کریں کہ ہرمجدون کے بعد زندگی کیسی ہوگی۔“‏ اس کے بعد صفحہ ۸۲-‏۸۴ دیکھیں اور پیراگراف ۲۱ پڑھیں۔‏

بائبل

▪ ”‏اکثر لوگ بائبل کا حوالہ خدا کے کلام کے طور پر دیتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا انسانوں کے ذریعے لکھی گئی اس کتاب کو موزوں طور پر خدا کا کلام کہا جا سکتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر ۲-‏پطرس ۱:‏۲۱ اور صفحہ ۱۹ کے پیراگراف ۵ کو پڑھیں۔]‏ یہ کتاب ان سوالات کے جواب بائبل سے فراہم کرتی ہے۔“‏ صفحہ ۶ کے سوالات دکھائیں۔‏

▪ ”‏آجکل لوگ پہلے سے کہیں زیادہ معلومات حاصل کرنے کے قابل ہیں۔ لیکن آپ کے خیال میں ہم خوشگوار اور کامیاب زندگی گزارنے کے لئے عمدہ مشورت کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶، ۱۷ اور صفحہ ۲۲ کے پیراگراف ۱۲ کو پڑھیں۔]‏ یہ کتاب زندگی گزارنے کا وہ طریقہ بیان کرتی ہے جس سے خدا خوش ہوتا اور ہمیں بھی فائدہ پہنچتا ہے۔“‏ صفحہ ۱۲۲، ۱۲۳ کا چارٹ اور تصویر دکھائیں۔‏

موت/‏قیامت

▪ ”‏بہتیرے لوگ سوچتے ہیں کہ مرنے پر انسان کے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس کی بابت جاننا ممکن ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر واعظ ۹:‏۵ اور صفحہ ۵۸، ۵۹ کے پیراگراف ۵، ۶ کو پڑھیں۔]‏ یہ کتاب وضاحت کرتی ہے کہ قیامت کے بارے میں بائبل کے وعدے کا مرنے والے اشخاص کے لئے کیا مطلب ہوگا۔“‏ صفحہ ۷۵ کی تصویر دکھائیں۔‏

▪ ”‏جب ہمارا کوئی عزیز مر جاتا ہے تو ہم اُسے دوبارہ ملنے کی خواہش کرتے ہیں۔ کیا آپ اس بات سے اتفاق نہیں کریں گے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بہتیروں نے بائبل میں درج قیامت کے وعدے سے تسلی پائی ہے۔ [‏یوحنا ۵:‏۲۸، ۲۹ اور صفحہ ۷۱، ۷۲ کے پیراگراف ۱۶، ۱۷ کو پڑھیں۔]‏ یہ باب ان سوالات کے جواب بھی دیتا ہے۔“‏ صفحہ ۶۶ کے شروع میں دئے گئے سوالات پر توجہ دلائیں۔‏

ہمیشہ کی زندگی

▪ ”‏بہتیرے لوگ اچھی صحت اور لمبی عمر کی خواہش رکھتے ہیں۔ لیکن اگر یہ ممکن ہو تو کیا آپ ہمیشہ تک زندہ رہنا چاہیں گے؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر مکاشفہ ۲۱:‏۳، ۴ اور صفحہ ۵۴ کے پیراگراف ۱۷ کو پڑھیں۔]‏ یہ کتاب بیان کرتی ہے کہ ہم ہمیشہ کی زندگی کیسے حاصل کر سکتے ہیں اور جب یہ وعدہ پورا ہوگا تو زندگی کیسی ہوگی۔“‏

خاندان

▪ ”‏ہم سب ایک خوشگوار گھریلو زندگی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کیا آپ اس بات سے اتفاق نہیں کریں گے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل بیان کرتی ہے کہ گھریلو زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے خاندان کے ہر فرد کو اس طرح محبت ظاہر کرنی چاہئے جیسے خدا محبت ظاہر کرتا ہے۔“‏ افسیوں ۵:‏۱، ۲ اور صفحہ ۱۳۵ کے پیراگراف ۴ کو پڑھیں۔‏

رہائش

▪ ”‏بہت سے علاقوں میں رہائش کے لئے اچھی اور مناسب جگہ تلاش کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا کبھی ایسا وقت آئے گا جب ہر شخص کے پاس رہنے کے لئے مناسب جگہ ہوگی؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر یسعیاہ ۶۵:‏۲۱، ۲۲ اور صفحہ ۳۵ کے پیراگراف ۲۰ کو پڑھیں۔]‏ یہ کتاب وضاحت کرتی ہے کہ خدا اپنے اس وعدے کو کیسے پورا کرے گا۔“‏

یہوواہ خدا

▪ ”‏خدا پر ایمان رکھنے والے بہتیرے لوگ اُس کی اَور زیادہ قربت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بائبل ہمیں اُس کے قریب آنے کی دعوت دیتی ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر یعقوب چار باب آٹھ آیت کا پہلا حصہ اور صفحہ ۱۶ کے پیراگراف ۲۰ کو پڑھیں۔]‏ یہ کتاب لوگوں کو بائبل کے ذریعے خدا کو اَور زیادہ جاننے میں مدد دینے کے لئے تیار کی گئی ہے۔“‏ صفحہ ۸ کے شروع میں دئے گئے سوالات پر توجہ دلائیں۔‏

▪ ”‏بہتیرے لوگ دُعا کرتے ہیں کہ خدا کا نام پاک مانا جائے۔ کیا آپ نے کبھی غور کِیا ہے کہ وہ نام کونسا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۸۳:‏۱۸ اور صفحہ ۱۹۵ کے پیراگراف ۲، ۳ کو پڑھیں۔]‏ یہ کتاب وضاحت کرتی ہے کہ بائبل درحقیقت یہوواہ خدا اور انسانوں کے لئے اُس کے وعدے کی بابت کیا سکھاتی ہے۔“‏

یسوع مسیح

▪ ”‏دُنیابھر میں لوگوں نے یسوع مسیح کے بارے میں سُن رکھا ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ وہ محض ایک عظیم انسان تھا۔ دیگر اُسے قادرِمطلق خدا سمجھ کر اُس کی پرستش کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں یسوع مسیح کے بارے میں جو بھی ایمان رکھا جائے کیا اس سے کوئی فرق پڑتا ہے؟“‏ جواب دینے دیں۔ پھر یوحنا ۱۷:‏۳ اور صفحہ ۳۷، ۳۸ کے پیراگراف ۳ کو پڑھیں۔ باب کے عنوان کے بعد دئے گئے سوالات پر توجہ دلائیں۔‏

دُعا

▪ ”‏کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خدا دُعاؤں کا جواب کیسے دیتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر ۱-‏یوحنا ۵:‏۱۴، ۱۵ اور صفحہ ۱۷۰-‏۱۷۲ کے پیراگراف ۱۶-‏۱۸ کو پڑھیں۔]‏ اس باب میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ہمیں خدا سے کیوں دُعا کرنی چاہئے اور ہمیں اپنی دُعاؤں کا جواب حاصل کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئے۔“‏

مذہب

▪ ”‏بہتیرے لوگ دُنیا کے مذاہب کو انسانوں کے مسائل کے حل کی بجائے مسائل کی وجہ سمجھنے لگے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا مذاہب لوگوں کی راہنمائی صحیح سمت کر رہے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر متی ۷:‏۱۳، ۱۴ اور صفحہ ۱۴۶ کے پیراگراف ۵ کو پڑھیں۔]‏ یہ باب اُن چھ نکات کا جائزہ لیتا ہے جو اُس مذہب کی شناخت کرنے میں مدد دیتے ہیں جسے خدا پسند کرتا ہے۔“‏ صفحہ ۱۴۷ کی فہرست دکھائیں۔‏

دُکھ‌تکلیف

▪ ”‏جب لوگوں پر کوئی مصیبت آن پڑتی ہے تو بہتیرے شک کا اظہار کرتے ہیں کہ آیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا اور ہمارے دُکھ‌تکلیف پر غور کرتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی اس بارے میں سوچا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر ۱-‏پطرس ۵:‏۷ اور صفحہ ۱۱ کے پیراگراف ۱۱ کو پڑھیں۔]‏ یہ کتاب وضاحت کرتی ہے کہ خدا کیسے تمام دُکھ‌تکلیف کو مکمل طور پر ختم کرے گا۔“‏ صفحہ ۱۰۶ کے شروع میں دئے گئے سوالات پر توجہ دلائیں۔‏

جنگ/‏امن

▪ ”‏ہر جگہ لوگ امن کے آرزومند ہیں۔ کیا آپ کے خیال میں زمین پر امن کی اُمید محض ایک خواب ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۴۶:‏۸، ۹ آیت پڑھیں۔]‏ یہ کتاب وضاحت کرتی ہے کہ خدا کیسے اپنے وعدے کو پورا کرے گا اور امن قائم کرے گا۔“‏ صفحہ ۳۴ کی تصویر دکھائیں اور صفحہ ۳۵ کے پیراگراف ۱۷-‏۲۱ پر توجہ دلائیں۔‏

‏[‏صفحہ ۵ پر بکس]‏

عطیات کے بندوبست کا ذکر کرنے کے چند طریقے

”‏اگر آپ منادی کے عالمگیر کام کے لئے کچھ عطیہ دینا پسند کریں تو مَیں اسے خوشی سے قبول کروں گا۔“‏

”‏اگرچہ ہم اپنا لٹریچر بِلامعاوضہ پیش کرتے ہیں توبھی ہم منادی کے اس عالمگیر کام کے لئے دئے جانے والے عطیات کو قبول کرتے ہیں۔“‏

”‏آپ شاید یہ جان کر حیران ہوں کہ ہم منادی کے اس کام کے اخراجات کیسے برداشت کرتے ہیں۔ دراصل اس کام کی کفالت رضاکارانہ عطیات سے ہوتی ہے۔ اگر آپ کچھ عطیہ دینا چاہیں تو مَیں اسے خوشی قبول سے کروں گا۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں