یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏05 ص.‏ 6
  • اپنی پیشکش کو حالات کے مطابق ڈھالیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنی پیشکش کو حالات کے مطابق ڈھالیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ملتا جلتا مواد
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • سادہ اور موثر پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • خدا کی امن والی بادشاہت میں دلچسپی بڑھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ‏”‏مطلب کی بات کہیں!‏“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 1/‏05 ص.‏ 6

اپنی پیشکش کو حالات کے مطابق ڈھالیں

لوگوں میں ہماری حقیقی دلچسپی ہمیں اُنکی ضروریات کو سمجھنے اور اُن پر یہ واضح کرنے کی تحریک دیگی کہ خدا کی بادشاہت اُنکے مسائل کو ہمیشہ کیلئے ختم کریگی۔ (‏فل ۲:‏۴‏)‏ بہتیرے مبشر صاحبِ‌خانہ کو ہماری مطبوعات میں آنے والی فردوسی تصاویر پر تبصرہ کرنے کی دعوت دینے کو مؤثر رسائی پاتے ہیں۔ اسکی چند مثالیں اس صفحہ کے دوسرے کالم میں دی گئی ہیں۔ آپ ان تعارفات کو کچھ اسطرح استعمال کر سکتے ہیں:‏

▪ ”‏آپکے خیال میں کیا ہم کبھی انسانی خاندان کو اِس تصویر میں نظر آنے والی خوشگوار حالتوں سے لطف‌اندوز ہوتا دیکھ سکیں گے؟“‏

▪ ”‏ہم سب اپنے بچوں کو اس تصویر میں دکھائی جانے والی دُنیا سے لطف‌اندوز ہوتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ آپکے خیال میں ایسی دُنیا کے قیام کیلئے کس چیز کی ضرورت ہے؟“‏

▪ ”‏یہ تصویر ظاہر کرتی ہے کہ جب خدا کی مرضی آسمان کی طرح زمین پر بھی پوری ہوگی تو زمین کیسی ہوگی۔ کیا آپ نے کوئی ایسی بات نوٹ کی ہے جو آجکل کی زندگی سے فرق ہے؟“‏

▪ ”‏کیا آپ تصویر میں نظر آنے والی حالتوں کے تحت رہنا چاہینگے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ آپکے خیال میں کیا ایسا وقت ہماری زندگی میں آئیگا؟“‏

صاحبِ‌خانہ کے جواب کو غور سے سننے کے بعد بڑی نرمی سے اسکے خیالات جاننے کیلئے مزید سوال پوچھیں۔‏ اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ وہ تصویر میں دکھائی جانے والی حالتوں کے تحت زندہ رہنا نہیں چاہتا یا وہ یہ سمجھتا ہے کہ ایسا ماحول ناممکن ہے تو جلدی سے اس نتیجے پر نہ پہنچ جائیں کہ یہ شخص دلچسپی نہیں رکھتا۔ موقع‌شناسی کیساتھ یہ معلوم کرنے کی کوشش کریں کہ وہ ایسا کیوں سوچتا ہے۔ اُنکے جواب نسلِ‌انسانی کے بظاہر حل نہ ہونے والے مسائل کے بارے میں اُنکی گہری فکرمندی کو ظاہر کر سکتے ہیں۔—‏حز ۹:‏۴۔‏

اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ صاحبِ‌خانہ کچھ پریشان ہے تو اپنی پیشکش کو اُسکی ضرورت کے مطابق ڈھالیں۔‏ بادشاہتی پیغام کے اُن حلقوں کو نمایاں کریں جو خاص طور پر اُسکی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔ ایک یا دو ایسے صحیفے پڑھیں جو اُسکی پریشانی سے متعلق ہیں۔ (‏دوسرے کالم میں دئے گئے مشوروں کو دیکھیں۔)‏ اُسے خود اس بات کا جائزہ لینے دیں کہ خدا کا کلام کیا فرماتا ہے۔ اگر وہ دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو کوئی کتاب یا رسالہ پیش کریں اور دوبارہ ملنے کا بندوبست بنائیں۔ اسکی دلچسپی کو مزید بڑھائیں۔‏

‏[‏صفحہ 6 پر بکس]‏

فردوسی تصاویر کی مثالیں

بائبل کہانیوں کی میری کتاب:‏ کہانی نمبر ۱۱۵

علم کی کتاب:‏ صفحہ ۴، ۵، ۱۸۸، ۱۸۹

زمین پر ابد تک زندگی کا لُطف اُٹھائیں بروشر:‏ تصویر نمبر ۴۷-‏۴۹

دیکھو!‏ بروشر:‏ پہلے صفحہ کی تصویر

تقاضا بروشر:‏ صفحہ ۱۱، ۱۳

‏[‏صفحہ 6 پر بکس]‏

ایسی حالتیں جنکی بابت لوگ فکرمند ہیں

رشوت، ناانصافی

یسعیاہ ۹:‏۶، ۷‏؛‏

۲-‏پطرس ۳:‏۱۳

جُرم، تشدد

زبور ۳۷:‏۱۰، ۱۱‏؛‏

زبور ۲:‏۲۱، ۲۲

موت، ماتم

یسعیاہ ۲۵:‏۸‏؛‏

مکاشفہ ۲۱:‏۳، ۴

افسردگی

زبور ۳۴:‏۸‏؛‏

یسعیاہ ۶۵:‏۱۷-‏۱۹

قحط، خوراک کی کمی

زبور ۷۲:‏۱۶‏؛‏

یسعیاہ ۲۵:‏۶

رہائش، معاشی مسائل

یسعیاہ ۶۵:‏۲۱، ۲۲

ناکام حکومتیں

زبور ۱۴۶:‏۳، ۴‏؛‏

دانی‌ایل ۲:‏۴۴

جانوروں کیساتھ بدسلوکی

امثال ۱۲:‏۱۰

اخلاقی پستی

۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۵

غربت، ظلم

زبور ۷۲:‏۱۲-‏۱۴‏؛‏

واعظ ۸:‏۹

تعصّب، تفرقے

یسعیاہ ۱۱:‏۳-‏۵‏؛‏

اعمال ۱۰:‏۳۴، ۳۵

زمین کی تباہی

مکاشفہ ۱۱:‏۱۸

بیماری، معذوری

یسعیاہ ۳۳:‏۲۴‏؛‏

۳۵:‏۵، ۶

جنگ، دہشت‌گردی

زبور ۴۶:‏۸، ۹‏؛‏

میکاہ ۴:‏۳، ۴

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں