رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی اکتوبر ۱۵
”بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اُنکے پاس جس قدر زیادہ دولت ہوگی اُنکی زندگی اُسی قدر مطمئن ہوگی۔ آپکے خیال میں کیا یہ بات دُرست ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ ایک نہایت ہی دولتمند شخص نے اسکی بابت کیا لکھا۔ [واعظ ۵:۱۰ پڑھیں۔] یہ رسالہ ایسے اصولوں پر گفتگو کرتا ہے جو دولت پر فضیلت رکھتے ہیں۔“
جاگو! اپریل–جون
”ہم سب اپنے بچوں کو خوشحال اور کامیاب زندگیاں گزارتے دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ آپکے خیال میں بچوں کو آجکل کی دُنیا کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کیلئے کس چیز کی ضرورت ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اسکے بعد امثال ۲۲:۶ پڑھیں۔] جاگو! کا یہ شمارہ باتچیت کرتا ہے کہ بچوں کی ضرورت کیا ہے اور والدین ان ضروریات کو کیسے پورا کر سکتے ہیں۔“
مینارِنگہبانی نومبر ۱
”بہتیرے لوگ سمجھتے ہیں آجکل کے مسائل کے حل کیلئے انسانی راہنماؤں میں قابلیت نہیں پائی جاتی۔ آپکے خیال میں کوئی ایسا شخص ہے جو ان آیات میں بتائی جانے والی باتوں کو پورا کریگا؟ [پڑھیں زبور ۷۲:۷، ۱۲، ۱۶۔ جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اُس حکمران کی بابت اور جوکچھ وہ کریگا اسکی وضاحت کرتا ہے۔“
جاگو! جولائی–ستمبر
”طبّی سائنس نے بیماری کے خلاف شاندار ترقی کی ہے، لیکن آپ کے خیال میں کیا ہم کبھی بیماری سے پاک دُنیا دیکھ سکیں گے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ایک دن آئیگا جب لوگ اس وعدے کی تکمیل میں زمین پر کامل صحت سے لطفاندوز ہونگے۔“ پڑھیں یسعیاہ ۳۳:۲۴۔