رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی جون ۱۵
”کیا آپ اس بات سے متفق ہیں کہ آجکل کے زمانے میں بچوں کی تعلیموتربیت کرنا واقعی مشکل ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اِس یقیندہانی پر غور کریں کہ والدین کامیاب ہو سکتے ہیں۔ [امثال ۲۲:۶۔] مینارِنگہبانی کا یہ شمارہ اِس مشکل کا سامنا کرنے کی غرض سے والدین کیلئے عملی مشورت پیش کرتا ہے۔“
جاگو! جون ۲۲
”بعض کے خیال میں خدا پر ایمان رکھنا غیرسائنسی بات ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے سائنسدان ہیں جنکی رائے میں سائنس درحقیقت خالق پر ایمان کی تائید کرتی ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اویک! کا یہ شمارہ ایسی شہادتوں پر بحث کرتا ہے جو بعض کیلئے یہ نتیجہ اخذ کرنے کا سبب بنی ہیں۔“ پڑھیں رومیوں ۱:۲۰۔
مینارِنگہبانی جولائی ۱
”مصیبت کے وقت بہتیرے لوگ یہ سوال پوچھتے ہیں، کیا خدا واقعی لوگوں کی فکر رکھتا اور اُنکے دُکھدرد پر دھیان دیتا ہے۔ کیا آپ نے بھی کبھی اس کی بابت سوچا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اِسی موضوع پر بحث کرتا ہے کہ کیسے آجکل خدا ہمارے لئے فکر دکھاتا ہے اور اُس نے اِس تمام دُکھدرد کے خاتمے کیلئے کیا بندوبست کِیا ہے۔“ پڑھیں یوحنا ۳:۱۶۔
جاگو! جولائی ۸
”بہت سے لوگوں کے نزدیک نوعمری کے سال خوشیوں اور چیلنجوں کا وقت ہوتے ہیں، کیا آپ اِس سے اتفاق نہیں کرینگے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ ایسی جسمانی تبدیلیوں پر بحث کرتا ہے جو سنِبلوغت کو پہنچنے والوں کے تجربہ میں آتی ہیں۔ یہ اُس دانشمندانہ نصیحت کا بھی جائزہ لیتا ہے جو نوعمری کے سالوں سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کیلئے اُنکی مدد کر سکتی ہے۔“ پڑھیں واعظ ۱۲:۱۔