کلیسیائی کتابی مطالعہ—ہمیں اِسکی ضرورت کیوں ہے
۱. کلیسیائی کتابی مطالعے کے سلسلے میں ابتدا میں کیا انتظامات تھے؟
۱ سن ۱۸۹۵ میں بائبل اسٹوڈنٹس کے مطالعے کے گروپوں کو ڈان سرکلز فار بائبل اسٹڈی کا نام دیا گیا۔ اُس وقت یہوواہ کے گواہوں کو بائبل اسٹوڈنٹس کہا جاتا تھا۔ بائبل مطالعے کیلئے ملینیئل ڈان کی جِلدوں کو استعمال کِیا جاتا تھا۔ بعدازاں، بائبل مطالعے کے اِن اجلاسوں کو بیریئن سرکلز کہا جانے لگا۔ (اعما ۱۷:۱۱) اکثر ایک درمیانے درجے کا گروپ بیشتر کیلئے موزوں شام کو کسی کے ذاتی گھر میں جمع ہوتا تھا۔ یہ اجلاس کلیسیائی کتابی مطالعہ کے پیشرو تھے۔
۲. ہم کتابی مطالعہ پر ایک دوسرے کیلئے ”تسلی“ کا باعث کیسے بن سکتے ہیں؟
۲ حوصلہافزائی اور مدد: کتابی مطالعہ کے گروپوں کو جانبوجھ کر چھوٹا رکھنے کی وجہ سے حاضرین کیلئے اپنے ایمان کا اظہار کرنے کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں۔ اِسکے نتیجے میں ’ایک دوسرے کو ایمان کے باعث تسلی‘ حاصل ہوتی ہے۔—روم ۱:۱۲۔
۳، ۴. کتابی مطالعے کا بندوبست اپنی خدمتگزاری کو انجام دینے میں ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟
۳ کتابی مطالعہ کے نگہبان کے طریقۂتعلیم کا مشاہدہ کرنے سے ”حق کے کلام کو درستی سے کام“ میں لانے میں ہماری مدد ہو سکتی ہے۔ (۲-تیم ۲:۱۵) غور کریں اور سیکھیں کہ وہ مواد کی صحیفائی بنیاد پر کیسے زور دیتا ہے۔ اگر زیرِبحث اشاعت کیلئے موزوں ہے تو وہ صرف بائبل کو استعمال کرتے ہوئے اختتامی اعادے کے ذریعے کلیدی نکات کو نمایاں کر سکتا ہے۔ اُسکا اچھا نمونہ مسیحی خدمتگزاری میں تعلیم دینے کی اپنی لیاقت کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔—۱-کر ۱۱:۱۔
۴ ہفتہوار کلیسیائی کتابی مطالعہ کرانے کے علاوہ کتابی مطالعے کا نگہبان بشارتی کام میں بھی پیشوائی کرتا ہے۔ وہ خدمتی نگہبان کے تعاون سے میدانی خدمت کیلئے عملی انتظامات کرتا ہے۔ وہ گروپ میں سب کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ خوشخبری کی منادی کرنے اور شاگرد بنانے کی اپنی مسیحی ذمہداری کو پورا کر سکیں۔—متی ۲۸:۱۹، ۲۰؛ ۱-کر ۹:۱۶۔
۵. کتابی مطالعہ کے ذریعے کونسی ذاتی مدد دستیاب ہے؟
۵ کتابی مطالعے کا نگہبان گروپ میں ہر ایک کی روحانی فلاحوبہبود میں دلچسپی رکھتا ہے۔ وہ اِس دلچسپی کو کلیسیائی اجلاسوں اور میدانی خدمت میں اُن کیساتھ کام کرنے سے ظاہر کرتا ہے۔ وہ بھائیوں کو روحانی حوصلہافزائی دینے کیلئے اُنکے گھروں میں جانے کے مواقع سے بھی فائدہ اُٹھاتا ہے۔ سب کو حسبِضرورت روحانی مدد کیلئے کتابی مطالعہ کے نگہبان کے پاس جانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہئے۔—یسع ۳۲:۱، ۲۔
۶. (ا)بعض ممالک میں ہمارے بھائیوں نے چھوٹے گروپوں میں جمع ہونے سے کیسے تقویت پائی ہے؟ (ب) آپ نے ذاتی طور پر کتابی مطالعہ کے بندوبست سے کیسے فائدہ اُٹھایا ہے؟
۶ ایک دوسرے کو تقویت دیں: جن ممالک میں خدا کے لوگوں کے کام پر پابندی ہے وہاں بھائی اکثر چھوٹے گروپوں میں جمع ہوتے ہیں۔ ایک بھائی یاد کرتا ہے: ”اگرچہ ہماری مسیحی سرگرمیوں پر پابندی تھی توبھی ہم ممکنہ طور پر ۱۰ سے ۱۵ اشخاص پر مشتمل گروپوں کی صورت میں اپنے ہفتہوار اجلاس منعقد کرتے تھے۔ ہم اجلاسوں سے اپنے بائبل مطالعہ اور مطالعہ کے بعد بھائیوں کیساتھ اپنی رفاقت کے ذریعے روحانی تقویت حاصل کرتے تھے۔ ہم ایک دوسرے کو اپنے تجربات سناتے تھے اور اِس سے ہماری یہ سمجھنے میں مدد ہوتی تھی کہ ہم سب کو ایک جیسی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔“ (۱-پطر ۵:۹) اِسی طرح ہم بھی، کلیسیائی کتابی مطالعہ کے بندوبست کی پوری حمایت کرنے سے ایک دوسرے کیلئے تقویت کا باعث بن سکتے ہیں۔—افس ۴:۱۶۔