یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏08 ص.‏ 12
  • رسالوں کی بابت کیا کہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • رسالوں کی بابت کیا کہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • رسالوں کی بابت کیا کہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 6/‏08 ص.‏ 12

رسالوں کی بابت کیا کہیں

مینارِنگہبانی اپریل-‏جون

‏”‏آپ کے خیال میں کیا آج بہت سی مشکلات کے باوجود حقیقی سکون حاصل کرنا ممکن ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل میں پائی جانے والی مستقبل کی اُمید پر غور کرنے سے بہتیروں کی مدد ہوئی ہے۔ [‏صفحہ ۸، ۹ پر دئے گئے کسی ایک صحیفے کو پڑھیں۔]‏ یہ رسالہ بائبل کی مدد سے اِن باتوں کی وضاحت کرتا ہے کہ کیا ہمارا کوئی خالق ہے، ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے اور مستقبل ہمارے لئے کیا تھامے ہوئے ہے۔“‏

جاگو!‏ اپریل-‏جون

‏”‏دُنیا کے شروع ہی سے عورتوں کو ظلم‌وتشدد اور ناانصافی کا سامنا رہا ہے۔ آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ غور کریں کہ بائبل شوہروں کو بیویوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنے کا مشورہ دیتی ہے۔ [‏۱-‏پطرس ۳:‏۷ کو پڑھیں۔]‏ یہ رسالہ بائبل کی مدد سے بتاتا ہے کہ خدا اور مسیح کی نظر میں عورتوں کی کیا اہمیت ہے۔“‏

مینارِنگہبانی اپریل-‏جون

‏”‏بہتیری عورتوں کو اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ملازمت کرنی پڑتی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اِس وجہ سے اُن کے لئے بطور ایک ماں اپنی ذمہ‌داریوں کو پورا کرنا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ برائے‌مہربانی غور کریں کہ وہ کونسا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ [‏امثال ۱:‏۸ کو پڑھیں۔]‏ اِس مضمون میں ماؤں کے لئے عملی مشورے دئے گئے ہیں۔“‏ صفحہ ۲۰ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔‏

جاگو!‏ اپریل-‏جون

‏”‏ہر شادی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپ کے خیال میں شادی‌شُدہ جوڑے قابلِ‌بھروسا مشورت کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ مہربانی سے افسیوں ۵:‏۲۲،‏ ۲۵ میں درج اِس عملی راہنمائی پر غور کریں۔ یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ ایک بیوی کے لئے اپنے شوہر کی تابعداری کرنے کا کیا مطلب ہے۔“‏ صفحہ ۱۸ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں