”خدا کیساتھ ساتھ چلیں“ ۲۰۰۴ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
۱ کیا چیز ہمارے سالانہ ڈسٹرکٹ کنونشنز کو ہمارے لئے خاص بنا دیتی ہے؟ ”دیانتدار اور عقلمند نوکر“ کی طرف سے ہمارے لئے تیارکردہ حوصلہافزا تقاریر اور ڈرامہ؟ (متی ۲۴:۴۵-۴۷) بروقت روحانی خوراک پر مشتمل نئی مطبوعات؟ بہن بھائیوں کے تجربات کہ کیسے بائبل نے اُنکی زندگیوں کو تبدیل کِیا ہے؟ دیگر ممالک میں بادشاہتی منادی کے کام کی بابت رپورٹس؟ ہر عمر سے تعلق رکھنے والے ساتھی ایمانداروں کی رفاقت؟ جیہاں، ہم اسطرح کی مختلف وجوہات کی بِنا پر اپنے کنونشنز کے منتظر رہتے ہیں!
۲ تینوں دن حاضر ہوں: موسیٰ کی معرفت، یہوواہ نے حکم دیا: ”سب لوگوں کو . . . جمع کرنا تاکہ وہ سنیں اور سیکھیں۔“ (است ۳۱:۱۲) دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت کے ذریعے، یہوواہ نے ہمارے لئے کنونشن کے ہر دن سے تعلیم پانے کیلئے خاص پروگرام ترتیب دیا ہے۔ چونکہ وہ ہمیں مستفید ہونے کیلئے تعلیم دے رہا ہے اسلئے ہم اُسکی تمام ہدایات سننے کیلئے حاضر ہونا چاہتے ہیں۔ (یسع ۴۸:۱۷) اگر آپ نے اپنے آجر سے چھٹی لینی ہے تو یہوواہ سے دُعا کرنے کے بعد نحمیاہ کے دلیرانہ نمونے کی پیروی کرتے ہوئے درخواست دے دیں۔ (نحم ۱:۱۱؛ ۲:۴) علاوہازیں، خاندان کے ایسے اشخاص کو بھی جلدازجلد کنونشن کے بارے میں بتانا اچھا ہوگا جو ہمارے ہمایمان نہیں ہیں۔
۳ خاص ضروریات: پولس رسول نے گلتیوں کی کلیسیا کو یاد دلایا کہ ”سب کیساتھ نیکی کریں خاصکر اہل ایمان کیساتھ۔“ (گل ۶:۱۰) عمررسیدہ بھائی بہن، کمزور، تنہا ماں یا باپ یا کُلوقتی خادم شاید آپ سے مدد کی درخواست تو نہ کریں مگر شاید اُنہیں کنونشن پر حاضر ہونے کیلئے مشکلات کا سامنا ہو۔ کیا آپ اُن کیساتھ نیکی کرنے اور اُنکی کچھ مدد کرنے کے قابل ہیں؟ مسیحی رشتہداروں اور بزرگوں کو ایسے اشخاص کے حالات کا خاص طور پر دھیان رکھنا چاہئے۔
۴ اگر کوئی پبلشر خاص ضرورت کا درخواست فارم جمع کراتا ہے تو کلیسیا کی خدمتی کمیٹی فارم پر درج راہنمائی کے مطابق اس درخواست پر نظرثانی کریگی۔ وہ غور کر سکتے ہیں کہ آیا اس ضرورت کو مقامی طور پر پورا کِیا جا سکتا ہے۔ یہ فراہمی صرف اُن پبلشروں کیلئے ہے جو سرگرم گواہ ہیں اور جنکے بچے بھی اچھا نمونہ ہیں۔ اگر رومنگ ڈیپارٹمنٹ کو اس درخواست کی بابت کچھ پوچھنا ہے تو وہ کلیسیا کے سیکرٹری سے رابطہ کرینگے۔
۵ تقریباً ۲،۵۰۰ سال پہلے منعقد ہونے والے یہوواہ کے لوگوں کے ایک کنونشن پر، عزرا اور اُسکے ساتھی لاویوں نے خدا کے کلام سے پڑھا اور پھر جو لوگ جمع تھے اُنکے سامنے اسکی وضاحت بھی کی۔ نتیجہ؟ نحمیاہ ۸:۱۲ ہمیں بتاتی ہے کہ ”سب لوگ . . . بڑی خوشی کرنے کو چلے گئے کیونکہ وہ اُن باتوں کو جو اُنکے آگے پڑھی گئیں سمجھے تھے۔“ کیا ہم خوش نہیں کہ عزرا اور لاویوں کی طرح، ممسوح جماعت خدا کا کلام استعمال کرتی، اسکی وضاحت کرتی اور ہماری مدد کرتی ہے کہ ہم اسے کیسے اپنی زندگیوں میں عائد کر سکتے ہیں؟ ایسا کرنے سے وہ نوکر جماعت اپنے لوگوں کیلئے یہوواہ کی خالص محبت اور فکرمندی کو ظاہر کرتی ہے۔ پس اِس بات کا عزمِمصمم کریں کہ آپ ”خدا کیساتھ ساتھ چلیں“ ڈسٹرکٹ کنونشن کے ایک بھی دن سے غیرحاضر نہیں ہونگے!
[صفحہ 3 پر بکس]
پروگرام کے اوقات
جمعہ اور ہفتہ
صبح ۳۰:۹ سے تقریباً شام ۱۰:۵۔
اتوار
صبح ۳۰:۹ سے تقریباً شام ۰۵:۴۔