خدمتی اجلاس کا شیڈول
نوٹ: موسمِگرما کے دوران ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ہر ہفتے کیلئے ایک خدمتی اجلاس کا بندوبست کریگی۔ ”خدا کیساتھ ساتھ چلیں“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونے کیلئے کلیسیائیں ردوبدل کر سکتی ہیں۔ جہاں ممکن ہو، آخری خدمتی اجلاس کے دوران ۱۵ منٹ کیلئے اس مہینے کے ضمیمے سے خاص نکات کو دہرائیں جنکا اطلاق مقامی طور پر ہوتا ہے۔ نومبر کے مہینے میں، ایک پورے خدمتی اجلاس پر کنونشن پروگرام کی اہم باتوں کو دہرانے کا بندوبست کِیا جائیگا۔ اس بحث کی تیاری کیلئے ہم سب کنونشن پر نوٹس لے سکتے ہیں جس میں وہ خاص نکات بھی شامل ہیں جنہیں آپ ذاتی زندگی اور میدانی خدمتگزاری میں استعمال کرینگے۔ اسکے بعد ہم دوسروں کی بھی حوصلہافزائی کر سکتے ہیں کہ ہم نے ان تجاویز کو کیسے استعمال کِیا ہے۔
ہفتہ شروع از اپریل ۱۲
گیت ۸۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۸ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے، مظاہرہ پیش کریں کہ اپریل ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور اپریل ۲۲ کے اویک! کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ ایک رسالے کو نمایاں کِیا جاتا ہے مگر پیش دونوں رسالے کریں۔ ہر مظاہرے میں ’مَیں مصروف ہوں‘ کے تحت قاطعگفتگو سے نپٹنے کے مختلف طریقے بیان کریں۔—دیکھیں بائبل مباحثےکتابچہ صفحہ ۱۲،۱۱۔
۱۵ منٹ: ”یہوواہ کو اپنی بہترین چیز دینا۔“a پیراگراف ۴ پر گفتگو کرتے ہوئے سامعین کو دعوت دیں کہ وہ اُن خاص طریقوں پر تبصرہ کریں جن سے ہم خدمتگزاری کے دوران لوگوں کیلئے محبت ظاہر کر سکتے ہیں۔
۲۰ منٹ: ”خدا کیساتھ ساتھ چلیں ۲۰۰۴ کیلئے یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن۔“ کلیسیا کا سیکرٹری یہ حصہ پیش کریگا۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ جلدازجلد کنونشن کیلئے بندوبست بنائیں۔
گیت ۸۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۱۹
گیت ۵۵
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۷ منٹ: ”یسوع کے ذہنی میلان کی نقل کریں۔“b پیراگراف ۴ پر گفتگو کرتے ہوئے امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کو دعوت دیں کہ وہ اسکے نتیجے میں حاصل ہونے والی برکات کی بابت تبصرہ کریں۔
۲۰ منٹ: ”علم کی کتاب استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی مسیح کے شاگرد بننے میں راہنمائی کرنا۔ حصہ ۱: تعلیم دینے کے نشانے قائم کریں۔“c فراہمکردہ سوال استعمال کریں۔ براہِمہربانی پیراگراف ۱-۱۱ کا احاطہ کریں۔ پیراگراف ۲ پر گفتگو کرتے ہوئے ایک یا دو اشخاص سے تبصرہ کرائیں کہ علم کی کتاب مقامی طور پر کتنی عملی ثابت ہوئی ہے۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کسی مناسب شمارے میں اسی عنوان ”علم کی کتاب استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی مسیح کے شاگرد بننے میں راہنمائی کرنا“ کے تحت دو اور مضامین شائع کریگی۔ ان ضمیموں کو آئندہ حوالے کیلئے سنبھال کر رکھیں۔
گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۲۶
گیت ۱۱۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ پبلشروں کو اپریل کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ مئی کی لٹریچر پیشکش کا ذکر کریں۔ صفحہ ۸ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے، مظاہرہ پیش کریں کہ مئی ۱ کے مینارِنگہبانی اور مئی ۸ کے اویک! کو کیسے پیش کِیا جا سکتا ہے۔ دونوں رسالے پیش کریں مگر ایک کو نمایاں کریں۔ ایک پیشکش میں ساتھی کارکُن یا ہممکتب کو رسالہ پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۱۸ منٹ: ”علم کی کتاب استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی مسیح کے شاگرد بننے میں راہنمائی کرنا۔ حصہ ۱: تعلیم دینے کے نشانے قائم کریں۔“d فراہمکردہ سوال استعمال کریں۔ براہِمہربانی پیراگراف ۱۲-۱۸ کا احاطہ کریں۔
گیت ۱۲۰ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۳
گیت ۱۳۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ موسمِگرما کیلئے بنائے جانے والے منصوبوں پر مختصراً تبصرہ کریں: ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونا، امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لینا، گھر میں مختلف کام انجام دینا اور کچھ تفریح کرنا۔ اگر کلیسیا کے پاس ایسے علاقے ہیں جہاں بہت کم کام کِیا جاتا ہے تو اس سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا اعلان کریں۔ بہت اچھی منصوبہسازی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سفر کی وجہ سے یا دیگر کارگزاریوں کی وجہ سے کلیسیائی اجلاسوں اور میدانی خدمت کا حرج نہ ہو۔ (امثا ۲۱:۵) خدمتی رپورٹ ڈالنے کی بابت سب کو یاددہانی کرائیں۔
۱۵ منٹ: ”نوجوانو—خدا کا کلام پڑھیں!“e پہلے سے ایک یا دو نوجوانوں سے بائبل پڑھائی کے اپنے پروگرام سے استفادہ کرنے کی بابت تبصرہ کرنے کا بندوبست بنائیں۔ نوجوانوں کی حوصلہافزائی کریں کہ مکمل بائبل کو پڑھنے کیلئے نصباُلعین بنائیں۔ منسٹری سکول بُک کے صفحہ ۱۰، پیراگراف ۴ کے تبصرے بھی شامل کریں۔
۲۰ منٹ: اپنے بچے کی تربیت میں کوتاہی نہ کریں! فروری ۱۵، ۲۰۰۳ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۳-۲۷ پر مشتمل۔ مقامی علاقے کے مطابق ایک بزرگ کے ذریعے پُرجوش اور مثبت تقریر۔
گیت ۱۶۵ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
e تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔