اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! دونوں کی انفرادی کاپیاں پیش کریں۔ دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے واپسی ملاقات کرتے وقت یادگار یا دیگر مسیحی تقریبات پر حاضر ہونے والوں کے پاس بھی جائیں جو تنظیم کے ساتھ سرگرم رفاقت نہیں رکھتے، لہٰذا ورشپ گاڈ بُک پیش کرنے پر توجہ دیں۔ بائبل مطالعہ شروع کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں بالخصوص اگر کسی شخص نے پہلے ہی علم کی کتاب یا تقاضا بروشر سے مطالعہ کِیا ہے۔ جون: لرن فرام دی گریٹ ٹیچر۔ اگر صاحبِخانہ کہتا ہے کہ اُس کے بچے نہیں تو تقاضا بروشر پیش کریں۔ بروشر استعمال کرتے ہوئے بائبل مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ جولائی اور اگست: [دستیاب اُردو بروشرز۔]
▪ اپریل سے شروع کرکے، ڈسٹرکٹ کنونشن بیج کارڈ برائے ۲۰۰۴ لٹریچر کیساتھ بھیج دئے جائینگے۔ اگر آپکی کلیسیا کیساتھ کوئی غیرزبان بولنے والا گروپ نہیں تو آپکو اسکا آرڈر بھیجنے کی ضرورت نہیں۔ ہر کلیسیا کے حساب سے کارڈ بھیج دئے جائینگے۔ اگر کلیسیا کو اضافی بیج کارڈ درکار ہیں تو لٹریچر ریکوسٹ فارم (ایس-۱۴) پر انکی درخواست کریں۔ اگر پلاسٹک بیج ہولڈر درکار ہوں تو انکی بھی درخواست کریں۔
▪ برانچ آفس کیلئے ضروری ہے کہ وہ تمام صدارتی نگہبانوں اور سیکرٹریوں کے ایڈرس اور ٹیلیفون نمبر کا تازہ ریکارڈ رکھیں۔ اگر کسی وقت اس میں تبدیلی واقع ہوتی ہے تو کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کو صدرارتی نگہبان اور سیکرٹری کے نئے ایڈرس (ایس-۲۹) فارم پر لکھ کر فوراً برانچ دفتر کو روانہ کرنے چاہئیں۔ اس میں ٹیلیفون کے کوڈ نمبر میں تبدیلی بھی شامل ہے۔
▪ کلیسیا کے سیکرٹری کو باقاعدہ پائنیر خدمت (ایس-۲۰۵) امدادی پائنیر خدمت (ایس-۲۰۵بی) فارم وافر مقدار میں پاس رکھنے چاہئیں۔ یہ لٹریچر ریکوسٹ فارم (ایس-۱۴) پر آڈر کئے جا سکتے ہیں۔ اپنے پاس کمازکم ایک سال کی رسد رکھیں۔ اس بات کا تعیّن کرنے کیلئے کہ تمام باقاعدہ پائنیر درخواستیں مکمل ہیں ان پر نظرثانی کریں جس میں درخواستکنندہ کی بپتسمے کی تاریخ بھی شامل ہے۔