رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی فروری ۱۵
”بعض لوگ خدا کی شخصیت کی بابت مُتشکِک ہیں۔ دیگر کا خیال ہے کہ وہ وجود تو رکھتا ہے لیکن ناقابلِرسائی نہیں ہے۔ کیا آپ نے اس بات پر غور کِیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ خدا کو ذاتی طور پر جاننا اسقدر ضروری کیوں ہے۔ [یوحنا ۱۷:۳ پڑھیں۔] اس سلسلے میں آپ اس شمارے کے ابتدائی مضامین کو دلچسپ پائینگے۔“
جاگو! فروری ۲۲
”آپکے خیال میں کیا خدا چاہتا تھا کہ تمام انسان خوراک کی کمی کی وجہ سے تکلیف اُٹھائیں؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل کے اس تسلیبخش وعدے پر غور کریں۔ [زبور ۷۲:۱۶ پڑھیں۔] اویک! کا یہ شمارہ خوراک کی کمی کی وجوہات اور اس سے بھی بڑھکر اسکے خاتمہ کی بابت خدا کے وعدہ پر باتچیت کرتا ہے۔“
مینارِنگہبانی مارچ ۱
”ہم اس دلچسپ صحیفے کی بابت آپ کے خیالات جاننا چاہتے ہیں۔ [متی ۵:۱۰ پڑھیں۔] ایک شخص اذیت برداشت کرنے کے باوجود خوش کیسے رہ سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اس رسالے کے پہلے دو مضمون آزمائش کے باوجود اپنی خوشی برقرار رکھنے والے بعض لوگوں کا ذکر کرتے ہیں۔ یقیناً آپ یہ جاننا چاہینگے کہ وہ ایسا کرنے کے قابل کیسے ہوئے۔“
جاگو! مارچ ۸
”کیا آپ اس بات سے متفق نہیں کہ زندگی کے مسائل کے باوجود ہمارے پاس شکرگزاری کی وجہ ہے؟ [جواب دینے دیں۔] ہمارے پاس شکرگزار ہونے کی ایک وجہ ہماری بناوٹ ہے۔ [زبور ۱۳۹:۱۴ پڑھیں۔] اویک! کا یہ شمارہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم اپنے حواس کیلئے کسقدر شکرگزار ہو سکتے ہیں جو زندگی سے لطفاندوز ہونے کیلئے ضروری ہیں!“