یہوواہ بیحد ستائش کے لائق ہے اپریل ۱۶ خداوند کے عشائیے کی یادگار منائی جائیگی
۱ اپریل ۱۶، ۲۰۰۳ کے قریب آنے کیساتھ ساتھ ہماری توقعات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ اس رات ہم یہوواہ کے نام کو جلال دینے کے لئے دُنیابھر کے ہزاروں ساتھی پرستاروں کیساتھ ملکر یسوع کی موت کی یادگار منائینگے۔ یہوواہ فدیے کی شاندار فراہمی کیلئے ہماری تمامتر ستائش کا مستحق ہے۔ اس کے ذریعے وہ تمام فرمانبردار نسلِانسانی کو شاندار برکات عطا کریگا۔ ہم پورے دل سے زبورنویس کیساتھ ملکر کہتے ہیں: ”[یہوواہ] بزرگ اور بیحد ستایش کے لائق ہے۔“—زبور ۱۴۵:۳۔
۲ یہ وقت یہوواہ کی نیکی اور اس بات پر غور کرنے کا ہے کہ ہم اُسکے کتنے شکرگزار ہیں کہ اُس نے ”اپنے اکلوتے بیٹے کو دُنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم اُس کے سبب سے زندہ رہیں۔“ (۱-یوح ۴:۹، ۱۰) فرمانبرداری سے خداوند کے عشائیے کو منانے سے ہمارے دلوں پر یہ بات نقش ہوتی ہے کہ ”[یہوواہ] رحیموکریم ہے۔ وہ . . . شفقت میں غنی ہے۔“ (زبور ۱۴۵:۸) واقعی، فدیہ نسلِانسانی کیلئے یہوواہ کی محبت کا عظیم اظہار ہے۔ (یوح ۳:۱۶) جب ہم خدا کی محبت اور راستی کیلئے یسوع کی وفادارانہ روش پر غور کرتے ہیں تو ہمیں یہوواہ کی تمجید کرنے کی تحریک ملتی ہے۔ ہم ابد تک اُسکی بےپایاں محبت کیلئے اُسکی ستائش کرینگے جسکا اظہار اُس نے ہمارے لئے ہمیشہ کی زندگی کو ممکن بنانے سے کِیا ہے۔—زبور ۱۴۵:۱، ۲۔
۳ یہوواہ کی تمجید کرنے میں دوسروں کی مدد کریں: فدیے کی عظیم بخشش ہمیں یہوواہ کی شکرگزاری میں دوسروں کو اپنے ساتھ اُسکی ستائش کرنے کی دعوت دینے کی تحریک دیتی ہے۔ زبورنویس نے الہام سے لکھا: ”وہ تیرے بڑے احسان کی یادگار کا بیان کرینگے اور تیری صداقت کا گیت گائینگے۔“ (زبور ۱۴۵:۷) صرف گزشتہ سال میں دُنیابھر کے یہوواہ کے گواہوں نے منادی کے کام میں ایک ارب سے زائد گھنٹے صرف کئے۔ اُنکی کوششوں سے کیا نتائج حاصل ہوئے؟ ہر ہفتے ۵،۱۰۰ سے زائد اشخاص نے یہوواہ کیلئے اپنی مخصوصیت کی علامت میں بپتسمہ لیا۔ میموریل پر ۱،۵۵،۹۷،۷۴۶ کی کُل حاضری مزید ترقی کے امکانات ظاہر کرتی ہے جن میں ۹ ملین ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے خوشخبری کے مُنادوں کے طور پر یہوواہ کی تمجید کرنا ابھی شروع نہیں کِیا! بادشاہتی مُنادوں کے طور پر ہم خوشخبری کی منادی کرنے کے اپنے شرف کو عزیز رکھتے ہیں اور دوسروں کے دلوں کو یہوواہ، اُسکے بیٹے اور بادشاہت کیلئے جوابیعمل دکھانے کی تحریک دیتے ہیں۔
۴ دوسروں کو یہوواہ کی تمجید کرنے کی حوصلہافزائی دینے کا ایک عمدہ طریقہ اُنہیں اپنے ساتھ خداوند کے عشائیے پر حاضر ہونے کی دعوت دینا ہے۔ کیا آپ نے ایسے تمام لوگوں کے ناموں کی فہرست تیار کر لی ہے جنہیں آپ دعوت دینا چاہتے ہیں اور ایسے لوگوں کی بھی جنہیں دن اور وقت کی بابت یاد دلانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے؟ کیا آپ نے اپنی فہرست کے مطابق تمام لوگوں کو دعوت دے دی ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے تو باقیماندہ وقت میں مستعدی سے ایسا کریں۔ اُنکی یادگار کے مقصد کو سمجھنے میں مدد کریں۔ تقریب پر مہمانوں سے ملنے کیلئے تیار رہیں۔ اُنکی موجودگی پر خوشی کا اظہار کریں، انہیں دوسروں سے ملائیں اور حاضر ہونے کیلئے شاباش دیں۔
۵ میموریل پر حاضر ہونے سے نئے اشخاص کو روحانی ترقی کی تحریک مل سکتی ہے۔ ایک بائبل مطالعہ جو بیماری کے مابعدی اثرات کے دباؤ کی وجہ سے عام لوگوں میں جانا مشکل پاتا تھا میموریل پر حاضر ہوا۔ جب اجلاس کی بابت اُسکی رائے پوچھی گئی تو اُس نے کہا: ”یہ سب سے بابرکت رات تھی اور مَیں وہاں موجود تھا۔“ اُس وقت سے اُس نے اجلاسوں پر حاضر ہونا شروع کر دیا ہے۔
۶ میموریل کے بعد: اِن دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی یہوواہ کا پرستار بننے کے لئے مدد کیسے کی جا سکتی ہے؟ بزرگ میموریل پر حاضر ہونے والے نئے اشخاص کو ذہن میں رکھیں گے اور جو تازگیبخش باتیں اُنہوں نے سیکھی اور دیکھی ہیں اُن کا جائزہ لینے کے لئے کچھ دیر بعد ان کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے لائق پبلشروں کا بندوبست کریں گے۔ بعض لوگ گھریلو بائبل مطالعے کی خواہش ظاہر کر سکتے ہیں۔ اُنہیں تمام ہفتہوار کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونے کی بھی دعوت دی جانی چاہئے کیونکہ باقاعدہ حاضری اُن کے بائبل علم کو بڑھا سکتی ہے۔
۷ تمام بےقاعدہ اور غیرفعال اشخاص کو اجلاسوں پر باقاعدہ حاضر ہونے کی حوصلہافزائی دینے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اگر بزرگ آپ سے میدانی خدمت میں دوبارہ حصہ لینے کیلئے کسی بےقاعدہ شخص کی مدد کرنے کی درخواست کرتے ہیں تو اُنکی بات ماننے کیلئے تیار رہیں۔ اپنے بھائیوں کیلئے ایسی پُرمحبت فکرمندی کا اظہار پولس رسول کی اس نصیحت کے مطابق ہے: ”پس جہاں تک موقع ملے سب کے ساتھ نیکی کریں خاصکر اہل ایمان کے ساتھ۔“—گل ۶:۱۰۔
۸ دُعا ہے کہ ہم سب اپریل ۱۶ کو میموریل پر حاضر ہونے کی خاص کوشش کریں۔ ہم یہوواہ کی ستائش کے اس مُقدس موقع کو کھونا نہیں چاہینگے۔ جیہاں، آئیے اب اور ہمیشہ تک یہوواہ کے شاندار کاموں کیلئے اُسکی ستائش کرتے رہیں!—زبور ۱۴۵:۲۱۔