رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی فروری ۱۵
”بہتیرے لوگ مذہب کے نام سے کئے جانے والے خراب کاموں کو دیکھ کر پریشان ہیں۔ بعض یہ محسوس کرتے ہیں کہ مذہب ہی انسانی مسائل کی جڑ ہے۔ کیا آپ نے کبھی اسکی بابت سوچا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر مکاشفہ ۱۸:۲۴ پڑھیں۔] یہ رسالہ اِس موضوع کی بابت بائبل کے نظریے کو بیان کرتا ہے۔“
جاگو! فروری ۲۲
”بہتیرے لوگ جانوروں کی بابت سیکھنے اور پالتو جانور رکھنے سے خوش ہوتے ہیں۔ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ پالتو جانور رکھنے کے بعض چیلنجوں پر بحث کرتا ہے۔ نیز یہ بیان کرتا ہے کہ خدا نے ایک ایسے وقت کا وعدہ کِیا ہے جب جانور اور انسان امن سے رہینگے۔“ پڑھیں یسعیاہ ۱۱:۶-۹۔
مینارِنگہبانی مارچ ۱
”ایک موقع پر یسوع مسیح سے سوال پوچھا گیا کہ ’سب سے پہلا حکم کونسا ہے؟‘ یسوع کے جواب پر غور کریں۔ [مرقس ۱۲:۲۹، ۳۰ پڑھیں۔] کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس سے یسوع کا کیا مطلب تھا؟ [جواب دینے دیں۔] اِس رسالے کے مضمون ’ہم خدا کیلئے اپنی محبت کا اظہار کیسے کرتے ہیں‘ میں ان مشہور الفاظ کا مطلب بیان کِیا گیا ہے۔“
جاگو! مارچ ۸
”ایک وقت تھا جب بہتیرے لوگ نیوکلیئر جنگ کے خوف کا شکار تھے۔ آپکے خیال میں کیا آج بھی اسکا خطرہ لاحق ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ ایسی جدید پیشقدمیوں کا جائزہ پیش کرتا ہے جو ہمارے لئے تشویش کا باعث ہیں۔ نیز یہ بائبل میں بیانکردہ ایک ایسی دُنیا کے وعدے کی بابت بھی بیان کرتا ہے جہاں کسی قسم کا خوفوخطرہ نہیں ہوگا۔“ پڑھیں صفنیاہ ۳:۱۳۔