یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏03 ص.‏ 12
  • آپ کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ خدا کی خدمت کو اچھی طرح سے انجام دے رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • مسیحی خدمتگزاری—‏ہمارا خاص کام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ‏’‏ہوشیاری کے ساتھ اپنی خدمت انجام دیتے رہیں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • ‏”‏جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 2/‏03 ص.‏ 12

آپ کس چیز کو ترجیح دیتے ہیں؟‏

۱ بہتیری مذہبی تنظیمیں ضرورتمندوں کو دُنیاوی تعلیم یا طبّی سہولیات فراہم کرنے والے سخاوت کے کاموں پر بہت زور دیتی ہیں۔ اگرچہ یہوواہ کے گواہ ”‏بھلائی اور سخاوت“‏ کے کاموں کو نظرانداز تو نہیں کرتے توبھی وہ روحانی طور پر لوگوں کی مدد کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔—‏عبر ۱۳:‏۱۶‏۔‏

۲ پہلی صدی کا نمونہ:‏ یسوع نے اپنی زمینی خدمتگزاری کے دوران بہتیرے نیک کام کئے تاہم اُس کا بنیادی کام سچائی کی گواہی دینا تھا۔ (‏لو ۴:‏۴۳؛‏ یوح ۱۸:‏۳۷؛‏ اعما ۱۰:‏۳۸‏)‏ اُس نے اپنے شاگردوں کو ’‏سب قوموں کو شاگرد بنانے اور اُن کو تعلیم دینے‘‏ کا حکم دیا تھا۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ نیز اُس نے ظاہر کِیا کہ اُس پر ایمان لانے والے لوگ اُس کے شروع کئے جانے والے کام کو بہت بڑے پیمانے پر جاری رکھیں گے۔ (‏یوح ۱۴:‏۱۲‏)‏ یسوع نے منادی کے کام کو ترجیح دی اس لئے‌کہ یہ نجات کی راہ کی بابت سیکھنے میں لوگوں کی مدد کرتا ہے۔—‏یوح ۱۷:‏۳‏۔‏

۳ پولس رسول نے اپنی منادی کی کارگزاری کو ایک ”‏ضروری“‏ تقاضا خیال کِیا جسے نظرانداز نہیں کِیا جا سکتا تھا۔ (‏۱-‏کر ۹:‏۱۶، ۱۷‏)‏ وہ اپنی خدمتگزاری کو پورا کرنے کے لئے ہر طرح کی قربانی پیش کرنے، آزمائش برداشت کرنے یا مشکل کا سامنا کرنے کے لئے تیار تھا۔ (‏اعما ۲۰:‏۲۲-‏۲۴‏)‏ پطرس رسول اور اُس کے ساتھیوں نے بھی ایسا ہی جذبہ دکھایا تھا۔ قیدوبند اور مارپیٹ کا سامنا کرنے کے باوجود وہ ”‏تعلیم دینے اور اس بات کی خوشخبری سنانے سے کہ یسوع ہی مسیح ہے باز نہ آئے۔“‏—‏اعما ۵:‏۴۰-‏۴۲‏۔‏

۴ ہماری بابت کیا ہے؟ کیا ہم بادشاہتی خوشخبری کی منادی اور شاگرد بنانے کے کام کو ترجیح دیتے ہیں؟ یسوع کی طرح، کیا ہم بھی اُن لوگوں کے لئے حقیقی فکر رکھتے ہیں جو ”‏اُن بھیڑوں کی مانند جن کا چرواہا نہ ہو خستہ‌حال اور پراگندہ“‏ ہیں؟ (‏متی ۹:‏۳۶‏)‏ حالیہ دُنیاوی واقعات اور بائبل پیشینگوئی واضح طور پر اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ اس شریر نظام‌اُلعمل کا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے!‏ منادی کے کام کی اہمیت کو ذہن میں رکھنے سے ہم سرگرمی سے منادی جاری رکھنے کی تحریک پائیں گے۔‏

۵ اپنے حالات کا جائزہ لیں:‏ چونکہ ذاتی حالات اکثر بدلتے رہتے ہیں لہٰذا وقتاًفوقتاً اس بات پر غور کرنا مفید ہے کہ ہم منادی کے کام میں بھرپور حصہ لینے کیلئے کونسی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ ایک بہن کو خراب صحت کی وجہ سے کُل‌وقتی خدمت چھوڑنی پڑی جو پچاس سے ستر سال کی عمر تک باقاعدہ پائنیر خدمت کرتی رہی تھی۔ تاہم، کچھ عرصے کے بعد اُسکی صحت بہتر ہو گئی۔ وہ حال ہی میں اپنے حالات کا دوبارہ جائزہ لینے سے اس نتیجے پر پہنچی کہ وہ ایک بار پھر پائنیر خدمت کر سکتی ہے۔ وہ ۹۰ سال کی عمر میں پائنیر خدمتی سکول میں حاضر ہوکر کسقدر خوش تھی!‏ آپکی بابت کیا ہے؟ کیا آپکی ریٹائرمنٹ یا گریجویشن قریب ہے؟ کیا آپکے حالات میں تبدیلی آپکو پائنیر خدمت کرنے کی اجازت دے سکتی ہے؟‏

۶ جب یسوع نے دیکھا کہ مرتھا ”‏خدمت کرتے کرتے گھبرا گئی“‏ تو اُس نے مہربانہ طریقے سے مشورہ دیا کہ وہ چیزوں کو سادہ رکھنے سے زیادہ برکات حاصل کریگی۔ (‏لو ۱۰:‏۴۰-‏۴۲‏)‏ کیا آپ اپنی طرزِزندگی کو سادہ بنا سکتے ہیں؟ کیا شوہر اور بیوی دونوں کو دُنیاوی ملازمت کرنے کی واقعی ضروری ہے؟ اگر کچھ تبدیلیاں کر لی جائیں تو کیا خاندان ایک شخص کی آمدنی پر گزارا کر سکتا ہے؟ بہتیرے لوگوں نے خدمتگزاری میں زیادہ حصہ لینے کیلئے تبدیلیاں کرنے سے روحانی فوائد حاصل کئے ہیں۔‏

۷ دُعا ہے کہ ہم سب یسوع اور اُسکے شاگردوں کے نمونے پر چلتے رہیں!‏ ہم بادشاہتی خوشخبری کے اہم کام میں بھرپور حصہ لینے کیلئے اپنی مخلصانہ کوششوں پر یہوواہ کی برکت کا یقین رکھ سکتے ہیں۔—‏لو ۹:‏۵۷-‏۶۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں