”ہر وقت نیکی کرنے کے درپے رہو“
۱ مسیحی طرزِزندگی میں ’ہر وقت سب کے ساتھ نیکی کرنے کے درپے رہنا‘ شامل ہے۔ (۱-تھس ۵:۱۵) ہمیں اپنے ڈسٹرکٹ کنونشنوں پر حاضر ہوتے وقت دوسروں کیلئے نیکی ظاہر کرنے کے کئی مواقع ملتے ہیں۔ ان مواقع پر عوام کی نظریں ہم پر ہوتی ہیں اور ہم سے ملنے والے تمام لوگ ہمارے برتاؤ کی بنیاد پر ہمارے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہوں کے طور پر، اپنی عمدہ شہرت قائم رکھنے کیلئے ہمیں اپنے کاموں سے ثابت کرنا چاہئے کہ ہم ”سب کی عزت“ کرتے ہیں۔ (۱-پطر ۲:۱۷) اس میں ’اپنے ہی احوال پر نہیں بلکہ دوسروں کے احوال پر بھی نظر رکھنا‘ شامل ہے۔ (فل ۲:۴) غور کریں کہ کنونشن کیلئے رہائش کا بندوبست کرنے کے سلسلے میں اس بات کا اطلاق کیسے ہوتا ہے۔
۲ کیا آپ نے ہوٹل میں رہنے کے لئے ابھی سے جگہ محفوظ کر لی ہے؟ (۱) چونکہ ہوٹل تمام دستیاب کمروں کو استعمال میں لانا چاہتا ہے لہٰذا ضرورت سے زیادہ کمروں کو محفوظ نہ کریں۔ (۲) قبلازوقت مناسب رقم جمع نہ کرنے کی صورت میں ہوٹل سے آپکے لئے کمرہ محفوظ کرنے کی توقع نہ رکھیں۔ (۳) ہوٹل پہنچنے پر جب آپ کے رہنے کے انتظامات کئے جاتے ہیں تو ہوٹل کے عملے کے لئے صبر اور احترام ظاہر کریں۔ (۴) اگر ہوٹل کی طرف سے مُفت ناشتے کا بندوبست ہو تو ہوٹل کے مہمانوں کو اس مخصوص فراہمی سے ناجائز فائدہ نہیں اُٹھانا چاہئے۔ (۵) ہوٹل کے احاطے کے استعمال کی بابت ہوٹل کے تمام اصولوں کی پابندی کریں۔ (۶)کمرے کی دیکھبھال کرنے والے شخص کو دستور کے مطابق بخشیش دیں۔
۳ بچوں کو نیکی کرنے کی تعلیم دینا: بعضاوقات، ہوٹلوں میں بچوں کی مناسب نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ (امثا ۲۹:۱۵) والدین بھی کچھ مواقع پر، دیگر سرگرمیوں میں مصروف رہنے کی وجہ سے اپنے بچوں کو کمرے، سوئمنگ پول یا ہوٹل کی دیگر جگہوں پر نگرانی کے بغیر چھوڑ دیتے ہیں۔ نتیجتاً بعض بچوں نے اسقدر ہنگامہ کھڑا کر دیا کہ انتظامیہ کو انہیں بعض سہولیات کو استعمال کرنے سے منع کرنا یا پول اور دیگر تفریحی جگہوں کو بالکل بند کرنا پڑا تھا۔ اس سے ہوٹل میں قیامپذیر گواہوں کے علاوہ دیگر لوگ بھی متاثر اور پریشان ہوئے تھے۔
۴ کنونشن سے پہلے اگر والدین اپنے بچوں کو ہر وقت اور ہر جگہ مسیحی چالچلن برقرار رکھنے کی بابت سکھانے کے لئے کچھ وقت نکالیں تو یہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ (افس ۶:۴) مثال کے طور پر، ان پر واضح کریں کہ حقیقی مسیحی محبت ”نازیبا کام نہیں کرتی۔ اپنی بہتری نہیں چاہتی۔ جھنجھلاتی نہیں۔“ (۱-کر ۱۳:۵) بالغ اشخاص اپنے درست نمونہ سے ان باتوں کی اہمیت کو اُجاگر کر سکتے ہیں۔ بچے بھی اپنے والدین کی تابعداری کرنے، ہوٹل کی املاک کے لئے احترام ظاہر کرنے اور اپنے اردگرد کے لوگوں کے لئے فکرمندی ظاہر کرنے سے نیکی کرنے کے درپے رہ سکتے ہیں۔ (کل ۳:۲۰) جب ہم متحد ہوکر سب کے ساتھ نیکی کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم ”ہر بات میں ہمارے مُنجی خدا کی تعلیم کو رونق“ بخشتے ہیں۔—طط ۲:۱۰۔
۵ ہمارا عمدہ چالچلن عام مشاہدین کے علاوہ، مختلف وجوہات کی بِنا پر ہمارے ناقدین پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔ کنونشن پر اور کنونشن کے شہر میں ہمارے ہر کام—خواہ ہم سڑک پر چل رہے ہوں، کسی ہوٹل میں کھانا کھا رہے ہوں، آرام کر رہے ہوں یا غیررسمی گواہی کے موقع سے فائدہ اُٹھا رہے ہوں—ہماری مسیحی گفتگو اور کاموں کو اس بات کا ثبوت پیش کرنا چاہئے کہ ہم نیکی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
[Box on page 4]
براہِمہربانی یاد رکھیں:
■ ہوٹل کے عملے کیلئے صبر اور احترام ظاہر کریں۔
■ ہوٹل کے تمام مہمانوں کو فائدہ پہنچانے والے اُصولوں کی پابندی کریں۔
■ ناشتے کے مُفت انتظامات کا ناجائز فائدہ نہ اُٹھائیں۔
■ اپنے بچوں کی مناسب نگرانی کریں۔