یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏02 ص.‏ 3
  • باہمی حوصلہ‌افزائی کا خاص موقع

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • باہمی حوصلہ‌افزائی کا خاص موقع
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏ہر دن ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کرتے رہیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • کیا آپ پاک چیزوں کی قدر کرتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ‏”‏قوم کو میرے حضور جمع کر“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • کنونشن—‏خوشی کے مواقع!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 5/‏02 ص.‏ 3

باہمی حوصلہ‌افزائی کا خاص موقع

۱ یہوواہ کے لوگوں کو ہر روز اپنے ایمان کی آزمائشوں کا سامنا ہوتا ہے۔ ابلیس یہ جانتے ہوئے کہ اسکا تھوڑا سا وقت رہ گیا ہے یہوواہ کیلئے ہماری راستی کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ (‏مکا ۱۲:‏۱۲‏)‏ ہمارے لئے ”‏خداوند میں اور اُسکی قدرت کے زور میں مضبوط“‏ بننا ضروری ہے تاکہ ہم ’‏بُرے دن میں مقابلہ کر سکیں اور سب کاموں کو انجام دیکر قائم رہ سکیں۔‘‏—‏افس ۶:‏۱۰،‏ ۱۳‏۔‏

۲ یہوواہ کی طرف سے ایک عمدہ فراہمی ساتھی ایمانداروں کے ساتھ جمع ہونا ہے جو ہمیں روحانی طور پر مضبوط رہنے میں مدد کرتی ہے۔ پولس رسول بھی اس فراہمی کی قدر کرتا تھا۔ وہ اپنے ساتھی بھائیوں کی رفاقت کا مشتاق رہا تاکہ وہ ”‏مضبوط“‏ ہوں اور سب ایک دوسرے سے ”‏تسلی“‏ حاصل کر سکیں۔ (‏روم ۱:‏۱۱، ۱۲‏)‏ خدا کی مرضی پوری کرنے میں ہمیں مستحکم بنانے کے لئے گورننگ باڈی نے آنے والے ڈسٹرکٹ کنونشن ”‏سرگرم بادشاہتی مُناد“‏ پر ہمیں باہمی حوصلہ‌افزائی سے استفادہ کرنے کا موقع عطا کرنے کا مشفقانہ بندوبست کِیا ہے۔‏

۳ استفادہ کرنے کے لئے حاضر ہوں:‏ تینوں دن حاضر ہونے کا نشانہ قائم کریں۔ پہلا گیت شروع ہونے سے پہلے پہنچنا اور اختتامی دُعا پر خلوصدلی سے ”‏آمین“‏ کہنے تک موجود ہونا ’‏ہمارے لئے مفید‘‏ ثابت ہوتا ہے۔ (‏یسع ۴۸:‏۱۷، ۱۸‏)‏ بہتیروں کو تینوں دن پر حاضر ہونے کا بندوبست کرنے کے لئے وقت سے کافی پہلے اپنے کام کے اوقات میں ردوبدل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ بِلاشُبہ، اپنے آجر سے چھٹی کی درخواست کرنا آسان نہیں ہوگا لیکن ہمیں یہوواہ کی مرضی پوری کرنے میں اُس کی مدد کی یقین‌دہانی حاصل ہے۔ (‏۱-‏یوح ۵:‏۱۴، ۱۵‏)‏ اگر ہم نے ابھی تک ایسا نہیں کِیا تو معاملات کو اُمید کے سہارے چھوڑنے کی بجائے اپنے سفر اور رہنے کا ابھی سے بندوبست کریں۔ ہم اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ تینوں دن پر حاضر ہونے کی ہماری کوششوں پر برکت دے گا۔—‏امثا ۱۰:‏۲۲‏۔‏

۴ حوصلہ‌افزائی کی توقع رکھیں:‏ کیا آپ نے کسی ڈسٹرکٹ کنونشن کے بعد ایسا کہا ہے:‏ ”‏یہ کنونشن بہترین تھا!‏“‏ آپ نے ایسا کیوں محسوس کِیا؟ اسلئے‌کہ ناکامل انسانوں کے طور پر ہم وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ تھک سکتے ہیں اور خود کو روحانی تسلی کے حاجتمند پا سکتے ہیں۔ (‏یسع ۴۰:‏۳۰‏)‏ ایک بہن نے بیان کِیا:‏ ”‏یہ نظام مجھے تھکا دیتا ہے اور کنونشنیں میرے روحانی نقطۂ‌نظر کو بحال کرتے ہوئے مجھے روحانی تقویت بخشتے ہیں جس کی مجھے ضرورت ہوتی ہے۔ یوں لگتا ہے کہ مجھے اُسی وقت حوصلہ‌افزائی ملتی ہے جب مجھے اسکی شدید ضرورت ہوتی ہے۔“‏ غالباً آپ نے بھی ایسے ہی جذبات کا تجربہ کِیا ہوگا۔‏

۵ ہم تقاریر اور انٹرویوز کے علاوہ کنونشنوں پر روحانی تقویت دینے والے دوسرے پہلوؤں سے بھی تسلی حاصل کرتے ہیں۔ ایک بھائی نے تبصرہ کِیا:‏ ”‏مَیں بائبل اصولوں کے واضح اور عملی اطلاق کی تہِ‌دل سے قدر کرتا ہوں۔ واقعی، ڈرامے یہ ظاہر کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں کہ ہم قدیم زمانہ کی اچھی اور بُری مثالوں سے کیسے مستفید ہو سکتے ہیں۔ مَیں ہمیشہ نئی مطبوعات کا منتظر رہتا ہوں اور گھر لوٹنے کے کافی عرصہ بعد بھی ان سے محظوظ ہوتا ہوں۔“‏

۶ ان ’‏بُرے دنوں‘‏ کے دوران کنونشنیں یہوواہ کی طرف سے ایک اہم فراہمی ہیں۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱‏)‏ یہ الہامی نصیحت پر عمل کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں:‏ ”‏جاگتے رہو۔ ایمان میں قائم رہو۔ مردانگی کرو۔ مضبوط ہو۔“‏ (‏۱-‏کر ۱۶:‏۱۳‏)‏ پس ہمیں اپنے ڈسٹرکٹ کنونشن ”‏سرگرم بادشاہتی مُناد“‏ کے ہر سیشن پر حاضر ہونے اور بکثرت باہمی حوصلہ‌افزائی سے مستفید ہونے کیلئے پُرعزم رہنا چاہئے!‏

‎[Box on page 3]‎

تینوں دن حاضر ہونے کی منصوبہ‌سازی کریں

■ کام سے چھٹی کی درخواست کریں۔‏

■ کنونشن کے شہر میں رہنے کا انتظام کریں۔‏

■ کنونشن پر جانے کیلئے سواری کا بندوبست کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں