نیک کاموں میں نمونہ بنیں
۱ جب ہم ڈسٹرکٹ کنونشنوں پر ایک بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں تو ہمارا چالچلن اور دوسروں کے ساتھ ہمارا برتاؤ مشاہدین کے لئے خاص توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ پس ہم میں سے ہر ایک کو بائبل کی نصیحت پر خاص دھیان دینے کی ضرورت ہے: ”مُتقی بنیں۔ سب باتوں میں اپنے آپ کو نیک کاموں کا نمونہ“ بنائیں۔ (طط ۲:۶، ۷) ’اپنے ہی احوال پر نہیں بلکہ دوسروں کے احوال پر بھی نظر رکھنا‘ زیادہ کوشش کا تقاضا کر سکتا ہے۔ (فل ۲:۴) آئیے بعض ایسے حلقوں پر غور کریں جو ہمیں ”خدا کو جلال دیں“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر اس حوصلہافزائی کا اطلاق کرنے میں مدد دینگے۔
۲ رہائشی انتظامات: رہائشی انتظامات کرتے وقت ہمارے پاس نیک کام کرنے کے عمدہ مواقع دستیاب ہیں۔ براہِمہربانی ہوٹل کا صرف وہی کمرہ محفوظ کریں جس میں آپ رہنا چاہتے ہیں۔ پیشگی ادائیگی کے طور پر مناسب رقم جمع کرانے کا یقین کر لیں۔ ہوٹل میں داخلے یا رخصتی کے مصروف اوقات میں خاص طور پر خدا کی روح کے پھل ظاہر کرنے کی قدر کی جاتی ہے۔ (گل ۵:۲۲، ۲۳) مثال کے طور پر، کمرہ بک کراتے وقت اگر آپ نے کسی خاص سہولت کی درخواست کی ہو تب بھی سب کیلئے ایسی فراہمی ممکن بنانا آسان نہیں ہوتا۔
۳ ناشتے کے مُفت انتظامات سے لطفاندوز ہوتے ہوئے ہم دوسروں کے لئے فکر دکھا سکتے ہیں۔ ہوٹل کے مہمانوں کے لئے فراہمکردہ کھانے کو کنونشن پر لیجانا مناسب نہیں۔ ہوٹل کے قوانین کی پابندی کرنا اور رخصتی کے وقت بخشیش دینا کارکنوں کے لئے فکر ظاہر کرتا ہے۔ ان طریقوں سے ہم ”سب کے ساتھ نیکی“ کرتے ہوئے دوسروں کو عمدہ گواہی دیتے ہیں۔—گل ۶:۱۰۔
۴ والدین اور بچے: غیرمہذب نوجوانوں سے پُر دُنیا میں ہمارے بچے فرق نظر آتے ہیں اور یہ بات یہوواہ اور اُس کی تنظیم کے لئے عزت کا باعث ہے۔ تاہم بعضاوقات، جب بچوں کی مناسب نگرانی نہیں کی جاتی تو مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ (امثا ۲۹:۱۵) والدین کو ہوٹل اور اُس کے سوئمنگ پول اور کنونشن کی جگہ پر بچوں کی نگرانی کرنے میں لاپروائی نہیں برتنی چاہئے۔
۵ بعض والدین نے کنونشن سے پہلے اپنے بچوں کے ساتھ اس بات پر نظرثانی کرنے کو مفید پایا ہے کہ اُن سے کس قسم کے چالچلن کی توقع کی جاتی ہے۔ (افس ۶:۴) وہ بچوں کی یہ بات سمجھنے میں مدد دیتے ہیں کہ حقیقی مسیحی محبت ”نازیبا کام نہیں کرتی“ یا ”اپنی بہتری نہیں چاہتی۔“ (۱-کر ۱۳:۵) ڈسٹرکٹ کنونشن یہوواہ سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے مختص وقت ہے، لہٰذا بالغوں کے علاوہ بچے بھی کنونشن اور دیگر جگہوں پر اپنے چالچلن سے اس بندوبست کے لئے احترام دکھا سکتے ہیں۔—یسع ۵۴:۱۳۔
۶ ہمارا عمدہ چالچلن غلطفہمیوں کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو سچی پرستش کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ (متی ۵:۱۶؛ ۱-پطر ۲:۱۲) دُعا ہے کہ اُن تمام لوگوں کو جو ڈسٹرکٹ کنونشن پر ہم سے ملتے ہیں، ہمارے چالچلن اور ان کے لئے ہمارے برتاؤ سے اچھی گواہی مل سکے۔ اس طرح ہم ”اپنے آپ کو نیک کاموں کا نمونہ“ بناتے ہوئے یہوواہ کو جلال دیں گے۔—طط ۲:۷۔
]سوالات[
۱. ہمیں ڈسٹرکٹ کنونشن پر بالخصوص اپنے چالچلن کی بابت محتاط کیوں رہنا چاہئے؟
۲. ہمیں رہائشی انتظامات کے سلسلے میں کونسی یاددہانی کی ضرورت ہے؟
۳. ہم ہوٹل میں ”سب کے ساتھ نیکی“ کیسے کر سکتے ہیں؟
۴، ۵. بچے یہوواہ کی تمجید کا باعث کیسے بن سکتے ہیں اور والدین کی کیا ذمہداری ہے؟
۶. ہمارا عمدہ چالچلن دوسروں پر کیا اثر ڈال سکتا ہے؟
]صفحہ ۴ کی تصویری عبارت[
دوسروں کے لئے فکرمندی دکھائیں
▪ صرف استعمال میں آنے والا کمرہ محفوظ کریں
▪ داخلے اور رخصتی کے وقت صبر سے کام لیں
▪ ناشتے کے انتظامات سے ناجائز فائدہ نہ اُٹھائیں
▪ اپنے بچوں کی مناسب نگرانی کریں
▪ مناسب بخشیش دیں