اپنی روحانی ضرورت کو پورا کریں
۱ ہمارا آنے والا ڈسٹرکٹ کنونشن ”سرگرم بادشاہتی مُناد“ ہمیں اپنی روحانی ضرورت کو پورا کرنے کا شاندار موقع عطا کرتا ہے۔ پروگرام صحتمند جسمانی خوراک کی طرح ”ایمان . . . کی باتوں“ کے ذریعے ہمیں یقیناً روحانی تقویت بخشے گا۔ (۱-تیم ۴:۶) یہ ہمیں یہوواہ کی قربت حاصل کرنے کے قابل بنائیگا۔ نیز ہم اپنی زندگیوں میں آزمائشوں کا مقابلہ کرنے میں مدد کے لئے نصیحت اور حوصلہافزائی حاصل کرنے کی توقع رکھ سکتے ہیں۔ یہوواہ ہمیں یقیندہانی کراتا ہے: ”مَیں تجھے تعلیم دونگا اور جس راہ پر تجھے چلنا ہوگا تجھے بتاؤں گا۔ مَیں تجھے صلاح دونگا۔ میری نظر تجھ پر ہوگی۔“ (زبور ۳۲:۸) اپنی زندگیوں میں اُس کی مشفقانہ راہنمائی حاصل کرنا ہمارے لئے کسقدر باعثِبرکت ہے! کنونشن پروگرام سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے بعض عملی اقدامات پر غور کریں۔
۲ ہمیں اپنے دلوں کو آمادہ کرنے کی ضرورت ہے: اپنے علامتی دل کی حفاظت کرنا ہر ایک کی ذاتی ذمہداری ہے۔ (امثا ۴:۲۳) یہ ہم سے ضبطِنفس اور اپنے باطنی احساسات کا دیانتداری سے جائزہ لینے کا تقاضا کرتا ہے۔ کنونشن یہوواہ کے ساتھ اپنے رشتے پر اور ’آزادی کی کامل شریعت پر غور‘ کرنے کا وقت ہے۔ اپنے دل کو ’کلام کو قبول کرنے‘ کی خاطر تیار کرنے کے لئے ہمیں یہوواہ سے درخواست کرنی چاہئے کہ وہ ایسی ”بُری روش“ کو ہم پر واضح کرے جسے درست کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے اور ”ابدی راہ“ میں ہماری راہنمائی کرے۔—یعقو ۱:۲۱، ۲۵؛ زبور ۱۳۹:۲۳، ۲۴۔
۳ سنیں اور غور کریں: یسوع نے اس کی باتوں پر گہری توجہ دینے کیلئے مریم کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ”مریمؔ نے وہ اچھا حصہ چن لیا ہے جو اُس سے چھینا نہ جائیگا۔“ (لو ۱۰:۳۹، ۴۲) اگر ہمارا ذہنی رُجحان بھی ایسا ہی ہے تو ہم معمولی معاملات کو انتشارِخیال کا باعث بننے کی اجازت نہیں دینگے۔ ہم اپنی نشستوں پر بیٹھنے اور پورے پروگرام کو توجہ سے سننے کا یقین کر لینگے۔ ہم باتچیت کرنے یا بِلاوجہ ادھراُدھر گھومنے اور اپنے موبائل فونز، پےجرز، کیمروں اور ویڈیو کیمروں سے دوسروں کی توجہ ہٹانے سے گریز کرینگے۔
۴ تقاریر سنتے وقت مضمون کی افادیت کا جائزہ لینے کیلئے مختصر نوٹس لینا مفید ہے۔ ہمیں نئی اور پہلے سے معلوم باتوں کے درمیان تعلق قائم کرنا چاہئے۔ اس سے مواد کو سمجھنے اور یاد رکھنے میں ہماری مدد ہوگی۔ ہمیں مواد کا اطلاق کرنے کے نقطۂنظر سے نوٹس کا احاطہ کرنا چاہئے۔ ہم سب خود سے یہ سوال پوچھ سکتے ہیں: ’یہ بات یہوواہ کیساتھ میرے رشتے پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے؟ مجھے اپنی زندگی میں کونسی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے؟ مَیں دوسروں کیساتھ اپنے تعلقات میں ان معلومات کا اطلاق کیسے کر سکتا ہوں؟ مَیں اسے خدمتگزاری میں کیسے استعمال کر سکتا ہوں؟‘ دوسروں کے ساتھ ایسے نکات پر باتچیت کریں جن سے ہم خاص طور پر مستفید ہوتے ہیں۔ ایسا کرنے سے ہمیں یہوواہ کی باتیں ’اپنے دل میں رکھنے‘ میں مدد ملے گی۔—امثا ۴:۲۰، ۲۱۔
۵ سیکھی ہوئی باتوں کا اطلاق کریں: ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونے کے بعد ایک مندوب نے بیان کِیا: ”پروگرام ذاتی نوعیت کا تھا اور اس نے اپنے اور اپنے خاندان کے دلوں کا جائزہ لینے کی تحریک دینے کے علاوہ مشفقانہ طریقے سے درکار صحیفائی مدد بھی پیش کی۔ اس نے مجھے کلیسیا کی مزید حمایت کرنے کی میری ذاتی ذمہداری کا احساس دلایا۔“ غالباً ہم میں سے بہتیروں نے ایسا ہی محسوس کِیا ہوگا۔ تاہم تقویت اور تازگی کے احساس کے ساتھ کنونشن سے چلے جانا کافی نہیں ہوتا۔ یسوع نے بیان کِیا: ”اگر تم ان باتوں کو جانتے ہو تو مبارک ہو بشرطیکہ اُن پر عمل بھی کرو۔“ (یوح ۱۳:۱۷) ہمیں مستعدی سے ان نکات پر عمل کرنا چاہئے جن کا اطلاق ہم پر ذاتی طور پر ہوتا ہے۔ (فل ۴:۹) ہماری روحانی ضرورت کو پورا کرنے کی یہی کُنجی ہے۔
[Box on page 9]
توجہ میں لائی جانے والی باتوں پر غور کریں:
■ یہ بات یہوواہ کیساتھ میرے رشتے پر کیسا اثر ڈالتی ہے؟
■ یہ دوسروں کیساتھ میرے تعلقات کو کیسے متاثر کرتی ہے؟
■ مَیں اپنی زندگی اور اپنی خدمتگزاری میں اِسکا اطلاق کیسے کر سکتا ہوں؟