یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏09 ص.‏ 5
  • یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن ۲۰۰۹

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن ۲۰۰۹
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • ملتا جلتا مواد
  • سن ۲۰۰۸ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ۲۰۰۷ ”‏مسیح کی پیروی کریں“‏ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ‏”‏خدا کیساتھ ساتھ چلیں“‏ ۲۰۰۴ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ۲۰۰۲ ”‏سرگرم بادشاہتی مُناد“‏ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
خدم 3/‏09 ص.‏ 5

یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن ۲۰۰۹

۱.‏ (‏ا)‏ ڈسٹرکٹ  کنونشن  میں  تینوں  دن  حاضر  ہونے سے ہمیں کونسی برکات حاصل ہوں‌گی؟ (‏ب)‏ کنونشن میں حاضر ہونے کے لئے ہمیں ابھی سے ہی کونسے اقدام اُٹھانے چاہئیں؟‏

۱ ہم سب ۲۰۰۹ میں منعقد کئے جانے والے ڈسٹرکٹ کنونشن کے مشتاق ہیں۔ اِس کنونشن پر ہمیں اپنے اُن مسیحی بہن‌بھائیوں سے رفاقت کا  موقع ملے گا ”‏جو اپنی روحانی ضروریات سے باخبر  ہیں۔“‏ (‏متی ۵:‏۳‏، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن یہوواہ کا روزِعظیم قریب ہے۔ (‏صفن ۱:‏۱۴)‏ لہٰذا ہم تمام بہن‌بھائیوں کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ وہ تینوں دن کنونشن میں حاضر ہوں تاکہ وہ ایک دوسرے کی رفاقت سے لطف‌اندوز ہو سکیں۔ اِس کے علاوہ تینوں دن حاضر ہونے سے بہن‌بھائی اپنے ایمان پر قائم رہنے کی حوصلہ‌افزائی بھی پائیں گے۔ کنونشن کے لئے  چھٹی لینے کے سلسلے میں اساتذہ یا منیجروں کو بتائیں کہ کنونشن آپ کی عبادت کا اہم حصہ ہے۔ ابھی سے ہی کنونشن میں تینوں دن حاضر ہونے کے لئے اقدام اُٹھائیں اور اِس سلسلے میں یہوواہ خدا سے دُعا بھی کریں۔ وہ ضرور آپ کی  مدد کرے گا۔—‏یسع ۵۰:‏۱۰‏۔‏

۲.‏ کئی کنونشنوں پر انٹرنیشنل  کنونشن  جیسا  ماحول  کیوں ہوگا؟‏

۲ انٹرنیشنل کنونشن‏:‏ یہ کنونشن صرف چند ہی ممالک میں منعقد کئے جائیں گے۔ اِس لئے صرف اُن بہن‌بھائیوں کو اِن کنونشنوں میں حاضر ہونا چاہئے جنہیں اِن پر آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ یوں کنونشن کے لئے گنجائش سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہوں گے۔ (‏۱-‏کر ۱۴:‏۴۰؛‏ عبر ۱۳:‏۱۷‏)‏ بہت سے مشنری اور ایسے بہن‌بھائی جو دوسرے ممالک کے بیت‌ایل میں خدمت کر رہے ہیں یا پھر تعمیراتی کام میں حصہ لے رہے ہیں اپنے اپنے آبائی ممالک میں کنونشن میں حاضر ہوں گے۔ یوں اِن کنونشنوں پر بھی انٹرنیشنل کنونشن جیسا ماحول ہوگا۔‏

۳.‏ ہم اپنی کلیسیا کے کچھ بہن‌بھائیوں کے لئے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

۳ دوسروں کی مدد کریں:‏ کیا آپ کی کلیسیا میں ایسے بہن‌بھائی ہیں جنہیں کنونشن میں حاضر ہونے کے لئے مدد کی ضرورت ہے؟ اِس سلسلے میں دوسروں کی مدد کرنے سے آپ اِس ہدایت پر عمل کر رہے ہوں گے:‏ ”‏ہر ایک صرف اپنے فائدہ کا نہیں بلکہ دوسروں کے فائدہ کا بھی خیال رکھے۔“‏—‏فل ۲:‏۴‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

۴، ۵.‏ اگر آپ اُس کنونشن میں حاضر نہیں ہو سکتے ہیں جس پر آپ کی کلیسیا کو مدعو کِیا گیا ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

۴ معلومات حاصل کرنے کے لئے:‏ اگر آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ کنونشن کب اور کس جگہ منعقد کئے جائیں گے تو پاکستان ٹرانسلیشن آفس کو فون کرنے کی بجائے اپنی کلیسیا کے سیکرٹری سے رابطہ کریں۔ وہ آپ کو یہ معلومات فراہم کر سکیں گے۔‏

۵ اگر آپ اُس کنونشن میں حاضر نہیں ہو سکتے جس پر آپ کی کلیسیا کو مدعو کِیا گیا ہے تو آپ پاکستان ٹرانسلیشن آفس کو خط لکھ کر دوسرے کنونشنوں کا پتہ معلوم کر سکتے ہیں۔‏

۶.‏ ڈسٹرکٹ کنونشن میں حاضر ہوتے وقت ہم سب کی کیا کوشش ہونی چاہئے؟‏

۶ نیک کاموں سے خدا کو جلال دیں:‏ ہمیں اپنے چال‌چلن اور رویے میں روح کے پھل کے مختلف پہلو ظاہر کرنے چاہئیں۔ یہ خاص طور پر تب اہم ہے جب ہم کنونشن میں حاضر ہوتے ہیں۔ ایسا کرنے سے اُس شہر میں جہاں کنونشن منعقد کِیا جائے گا یہوواہ کے گواہوں کی نیک‌نامی ہوگی اور ہم کسی کے لئے ٹھوکر کا باعث نہیں بنیں گے۔ (‏۱-‏کر ۱۰:‏۳۱؛‏ ۲-‏کر ۶:‏۳، ۴‏)‏ دُعا ہے کہ ۲۰۰۹ کے ڈسٹرکٹ کنونشن میں حاضر ہونے والے تمام بہن‌بھائیوں کے نیک چال‌چلن سے یہوواہ خدا کی بڑائی ہو۔—‏۱-‏پطر ۲:‏۱۲‏۔‏

‏[‏صفحہ ۵ پر بکس]‏

پروگرام کے اوقات:‏

جمعرات (‏صرف انٹرنیشنل کنونشن پر لاگو ہوگا)‏

دوپہر ۲۰:‏۱–‏شام ۵۵:‏۴

جمع اور ہفتہ

صبح ۲۰:‏۹–‏شام ۵۵:‏۴

اتوار

صبح ۲۰:‏۹–‏شام ۰۰:‏۴

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں