رسالوں کی بابت کیا کہیں
مِینارِنگہبانی نومبر ۱۵
”ہم نے یہ بات سنی ہے کہ ’یسوع نے ہمارے لئے جان دی۔‘ [یوحنا ۳:۱۶ کا حوالہ دیں۔] کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کیسے ایک آدمی کی موت ہم سب کو بچا سکتی ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل بالکل سادہ جواب دیتی ہے اور یہ مضمون ’یسوع بچاتا ہے—کیسے؟‘ اسکی وضاحت کرتا ہے۔“
جاگو! نومبر ۲۲
”کیا انسان ماحول کے تحفظ کیلئے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] بہتیرے سوچتے ہیں کہ آیا اس زمین پر زندگی کا نازک توازن ہمیشہ قائم رہیگا۔ ہم شکرگزار ہیں کہ خدا اس میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ [نحمیاہ ۹:۶ پڑھیں۔] اویک! مستقبل میں زمین پر زندگی کے متعلق باتچیت کرتا ہے۔“
مِینارِنگہبانی دسمبر ۱
”سال کے اس موسم میں، بیشتر لوگ تحفےتحائف دینے اور دیگر نیک کاموں میں مگن ہوتے ہیں۔ یہ ہمیں زریں اصول کی یاد دلاتا ہے۔ [پڑھیں متی ۷:۱۲۔] آپ کے خیال میں کیا سارا سال اس اصول کی مطابقت میں زندگی بسر کرنا ممکن ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ ’زریں اصول—کیا یہ ابھی تک عملی ہے؟‘ کی بابت سوچنے کی تحریک دیتا ہے۔“
جاگو! دسمبر ۸
”بائبل وعدہ کرتی ہے کہ ایک دن آئے گا جب کوئی بھی نہیں کہے گا کہ ’مَیں بیمار ہوں۔‘ [یسعیاہ ۳۳:۲۴ پڑھیں۔] اس وعدہ کے مطابق، جاگو! کا یہ شمارہ ایک بیماری پر باتچیت کرتا ہے جس سے لاکھوں جوان اور عمررسیدہ متاثر ہیں۔ اس کا عنوان ہے ’جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لئے اُمید۔‘ مجھے یقین ہے کہ آپ ان مضامین کو معلوماتی پائیں گے۔“