یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏01 ص.‏ 12
  • یہوواہ کی محبت کیلئے قدردانی کی برکات—‏حصہ اوّل

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کی محبت کیلئے قدردانی کی برکات—‏حصہ اوّل
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • گھر گھر جا کے مُنادی کریں
    یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
  • یہوواہ کی محبت کیلئے قدردانی کی برکات—‏حصہ دوم
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • گھرباگھر منادی کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • گلی کوچوں میں موثر گواہی دینے کے ذریعے دلچسپی لینے والوں کی تلاش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 11/‏01 ص.‏ 12

یہوواہ کی محبت کیلئے قدردانی کی برکات—‏حصہ اوّل

۱ یوحنا رسول نے لکھا:‏ ”‏ہم اِسلئے محبت رکھتے ہیں کہ پہلے [‏یہوواہ]‏ نے ہم سے محبت رکھی۔“‏ (‏۱-‏یوح ۴:‏۱۹‏)‏ جب ہم یہوواہ کی تمام فراہمیوں پر غور کرتے ہیں تو ہم ان کیلئے اپنی قدردانی دکھانے کی تحریک پاتے ہیں۔ اس سلسلے میں یسوع نے خدا کے نام اور بادشاہت کی بابت فرمانبرداری کیساتھ گواہی دینے سے عمدہ نمونہ قائم کِیا۔ (‏یوح ۱۴:‏۳۱‏)‏ ہم ان طریقوں پر غور کرکے اچھا کرتے ہیں جن سے ہم یہوواہ کی محبت اور اس سے حاصل ہونے والی برکات کی قدردانی دکھا سکتے ہیں۔‏

۲ گھرباگھر جانا:‏ یسوع نے اپنے شاگردوں کو بادشاہتی منادی کرنے کا طریقہ سکھایا۔ اس کی ہدایات نے واضح طور پر ظاہر کِیا کہ انہوں نے گھرباگھر جا کر خوشخبری کی منادی کی۔ (‏لو ۹:‏۱-‏۶؛‏ ۱۰:‏۱-‏۷‏)‏ بے‌حسی اور مخالفت کا سامنا کرتے وقت خدا اور پڑوسی کیلئے محبت ہمیں گھرباگھر کے کام میں مصروف رکھتی ہے۔ تاہم، وقت گزرنے کیساتھ، ہم ذاتی طور پر اس سے فائدہ اُٹھاتے ہیں کیونکہ ہمارا ایمان مستحکم، ہمارا اعتماد مضبوط اور ہماری اُمید روشن ہوتی جاتی ہے۔‏

۳ ہم نے ملکوتی ہدایت کے تحت کام کرنے سے بہت سے ایسے لوگوں کو تلاش کر لیا ہے جو سچائی کے بھوکے اور پیاسے ہیں۔ (‏مکا ۱۴:‏۶‏)‏ بعض اصحابِ‌خانہ کے مطابق اُن کے دروازے پر کسی گواہ کی آمد کے وقت وہ مدد کیلئے دُعا کر رہے تھے۔ دو گواہ اور ایک چھوٹا بچہ کریبیئن جزیرے میں گھرباگھر خدمت کر رہے تھے۔ جب بالغوں نے فیصلہ کِیا کہ اب وہ کام ختم کرینگے تو بچے نے خود ہی آگے بڑھکر دروازے پر دستک دیدی۔ ایک جوان خاتون نے دروازہ کھولا۔ جب بالغوں نے یہ دیکھا تو انہوں نے جا کر اُس سے بات کی۔ اس نے انہیں اندر بلا لیا اور واضح کِیا کہ وہ ابھی ابھی خدا سے دُعا کر رہی تھی کہ وہ اُسے بائبل سکھانے کیلئے گواہوں کو بھیج دے!‏

۴ کاروباری علاقے میں گواہی دینا:‏ کام کے لئے گھروں سے جلدی نکل جانے اور دیر سے واپس آنے والے لوگوں کا گھروں پر ملنا بہت مشکل ہوتا ہے اسلئے کاروباری علاقے میں گواہی کے ذریعے لوگوں تک پہنچنا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ بیشتر شہری علاقوں میں، کئی دفاتر اور تجارتی مراکز ہوتے ہیں جن میں کئی قسم کی دُکانیں اور کاروباری عمارتیں ہوتی ہیں۔ انہیں بھی اپنے علاقے کا باقاعدہ احاطہ کرنے میں شامل ہونا چاہئے۔ مزیدبرآں، بہتیرے لوگ سخت پہرے والی عمارتوں میں رہتے ہیں جہاں ہم گھرباگھر نہیں جا سکتے ہیں۔ تاہم، یہوواہ کیلئے ہماری قدردانی ہمیں بادشاہتی پیغام کیساتھ کاروباری علاقے میں گواہی دینے کیساتھ ساتھ لوگوں سے رابطہ کرنے کیلئے ہر ممکن طریقے سے فائدہ اُٹھانے کی تحریک دیتی ہے۔—‏امثا ۱:‏۲۰، ۲۱‏۔‏

۵ واپسی ملاقاتیں کرنا:‏ جب ہم ”‏اپنی روحانی ضرورت کیلئے فکرمند“‏ لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں تو اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ہم مقدوربھر کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ (‏متی ۵:‏۳‏، این‌ڈبلیو)‏ یہ بات ہم سے بوئے جانے والے سچائی کے بیجوں کو پانی دینے کیلئے واپس جانے کا تقاضا کرتی ہے۔ (‏۱-‏کر ۳:‏۶-‏۸‏)‏ آسٹریلیا میں ایک بہن نے ایک عورت کو اشتہار دیا جس نے کچھ زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔ تاہم، بہن نے اس عورت کا گھر دوبارہ تلاش کرنے میں مستقل‌مزاجی دکھائی۔ جب اس نے بالآخر اس سے رابطہ کِیا تو ہماری بہن کو پتہ چلا کہ پہلی ملاقات کے بعد، اس عورت نے ایک مہنگی بائبل خریدی ہے۔ اُس بہن نے اس خاتون کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کر دیا!‏

۶ بائبل مطالعے کرانا:‏ ہماری خدمتگزاری کا یہ انتہائی پُرلطف اور بااجر پہلو ہو سکتا ہے۔ یہوواہ کی بابت سیکھنے میں لوگوں کی مدد کرنا، اسے خوش کرنے کیلئے اپنی زندگیوں میں تبدیلیاں لاتے دیکھنا اور پھر خدا کے لئے مخصوصیت کی علامت میں ان کے مسیحی بپتسمے کو دیکھنا کیا ہی شاندار برکت ہے!‏—‏۱-‏تھس ۲:‏۲۰؛‏ ۳-‏یوح ۴‏۔‏

۷ اگلے شمارے میں، ہم اَور زیادہ طریقوں کی بابت غور کرینگے جن سے ہمیں یہوواہ کی محبت کیلئے قدردانی دکھانے سے برکت حاصل ہوتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں