بائبل کہانیوں کی میری کتاب کا مطالعہ کرنے کیلئے تیار رہیں!
۱ یہ سچی کہانیوں کی کتاب ہے۔ (یوح ۱۷:۱۷) اِن کہانیوں کو دُنیا کی عظیمترین کتاب بائبل سے لیا گیا ہے۔ یہ کہانیاں آپکو خدا کی تخلیق کے آغاز سے لیکر ہمارے موجودہ زمانے تک دُنیا کی تاریخ کو بیان کرتی ہیں۔ اس کتاب میں ۱۱۶ کہانیاں ہیں۔ انہیں ۸ حصوں میں تقسیم کِیا گیا ہے۔ ہر حصے کے شروع میں ایک صفحہ دیا گیا ہے جو اُس حصے کی مختصر تفصیل بیان کرتا ہے۔ کہانیوں کو تاریخی واقعات کی ترتیب سے پیش کِیا گیا ہے۔ اِس سے آپکو یہ جانے میں مدد ملتی ہے کہ تاریخ میں یہ واقعات کب وقوعپذیر ہوئے تھے۔
۲ آپ دیکھیں گے کہ یہ کتاب جوان اور بوڑھے اشخاص کیلئے نہایت دلچسپ ہے۔ ہر کہانی کے آخر میں بائبل کے حوالہجات دئے گئے ہیں۔ آپکی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ بائبل کے اُن اقتباسات کو ضرور پڑھیں جن پر کہانیاں اور سوالات مبنی ہیں۔ کلیسیائی گروپوں میں اس اشاعت کا مطالعہ ہمارے لئے حوصلہافزائی کا باعث ہوگا۔ کیا ہم اس بندوبست سے فائدہ اُٹھانے کیلئے ہر ہفتے حاضر ہونگے؟ ہمیں ہونا بھی چاہئے۔
۳ کتابی مطالعہ میں حصہ لینے کی تیاری کریں: ہر ہفتے کتابی مطالعے کی تیاری کیلئے کافی وقت نکالیں۔ تفویضشُدہ کہانی پڑھیں۔ کتاب میں درج تمام سوالوں کی بابت سوچیں۔ اپنی کتاب پر جوابات کیلئے نشان لگائیں۔ جہاں تک ہر کہانی کے آخر میں دیئے گئے دیگر صحائف کا تعلق ہے تو انہیں بھی پڑھیں کہ وہ کیسے مواد سے تعلق رکھتے ہیں۔ جو آپ سیکھ رہے ہیں اُس پر غوروخوض کریں۔ اپنی تیاری کے دوران تحقیقوتفتیش پر منتج معلومات کو گروپ کے دوسرے لوگوں کیساتھ شریک کریں۔
۴ کتابی مطالعہ کرانے والے بھائی کو گروپ کے تمام بہن بھائیوں کو بائبل کو اچھی طرح استعمال کرنے اور زیرِغور مواد کی عملی قدروقیمت کو جاننے میں مدد کرنی چاہئے۔ اگر سب سے پہلے آپ سے تبصرہ کرنے کیلئے کہا جاتا ہے تو سادہ اور براہِراست جواب دیں۔ اگر پہلے ہی کسی نے وہ جواب دے دیا ہے تو آپ زیرِبحث نقطے کی وضاحت کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ آپ بیان کر سکتے ہیں کہ کیسے کلیدی صحیفہ عنوان کی حمایت کرتا ہے۔ اپنے الفاظ میں جواب دینے کی کوشش کریں اور باتچیت میں حصہ لینے کی خوشی سے محظوظ ہوں۔
۵ ہم سب کو بائبل پر مبنی ہر کہانی کے بیشقیمت پیغام کا اشتیاق سے جائزہ لینا چاہئے۔ اس سے ہماری حوصلہافزائی ہوگی کہ یہوواہ کے وعدوں کی پُرمسرت توقعات کیساتھ زندگی بسر کریں!—زبور ۱۴۵:۱۶۔