یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏01 ص.‏ 2-‏9
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از جولائی ۹
  • ہفتہ شروع از جولائی ۱۶
  • ہفتہ شروع از جولائی ۲۳
  • ہفتہ شروع از جولائی ۳۰
  • ہفتہ شروع از اگست ۶
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 7/‏01 ص.‏ 2-‏9

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از جولائی ۹

گیت ۴

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام۔“‏ تقریر۔ اس ماہ منعقد ہونے والے سپیشل اسمبلی ڈے کی تاریخ کا اعلان کریں اور پورے دن کیلئے حاضر ہونے کی تاکید کریں۔ پبلشروں کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ نئے دلچسپی رکھنے والے اشخاص اور بائبل مطالعوں کو سپیشل اسمبلی ڈے پر آنے کی دعوت دیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏کیا آپ زیادہ ضرورت والے علاقے میں خدمت کر سکتے ہیں؟“‏a مقامی پبلشروں کو الگ‌تھلگ یا ایسے علاقوں میں پیش آنے والے حوصلہ‌افزا تجربات کو بھی شامل کریں جہاں کبھی‌کبھار کام کِیا جاتا ہے۔—‏دیکھیں آور منسٹری کتاب، صفحہ ۱۱۲، ۱۱۳۔‏

گیت ۴۲ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۱۶

گیت ۱۵

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۵ منٹ:‏ اَے نوجوانو!‏ اپنے پیشے کی لاگت کا حساب لگائیں۔ ایک باپ اور اُسکا نوعمر بیٹا یا بیٹی دُنیاوی ملازمت کا عملی تجربہ رکھنے والے ایک بزرگ تک رسائی کرتے ہیں۔ پیشے کے انتخاب کے بارے میں خدمتی اجلاس میں دو ہفتے پہلے پیش کئے گئے حصے پر غور کرنے کے بعد یہ نوجوان بھائی یا بہن باقاعدہ پائنیر خدمت کرنے کی بابت سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں لیکن وہ اپنی مادی ضروریات کی بابت بھی متذبذب ہیں۔ بزرگ متوازن نظریے پر زور دیتا ہے۔ (‏ستمبر ۱، ۱۹۹۹ مینارِنگہبانی، صفحہ ۱۱، پیرا.‏ ۱۳)‏ اپنی کفالت کرنے کیلئے کسی قسم کی تربیت حاصل کرنا دانشمندانہ ہے۔ بہتیروں نے محض بنیادی مہارتیں سیکھ کر اچھا کِیا ہے جنہیں حاصل کرنے کیلئے کم وقت اور کم پیسہ درکار ہوتا ہے۔ (‏مارچ ۱۹۹۶، مینارِنگہبانی صفحہ ۲۲ پیرا.‏ ۲۱؛ ینگ پیپل آسک، صفحہ ۱۷۸)‏ وہ مارچ ۸، ۱۹۹۶، اویک!‏، صفحہ ۹-‏۱۱ پر اور ایک مناسب ملازمت تلاش کرنے یا شروع کرنے کی بابت بعض عملی تجاویز پر ملکر بات‌چیت کرتے ہیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟ وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟ سامعین کیساتھ بات‌چیت اور مظاہرہ۔ اس بروشر کا جائزہ لیں اور بات‌چیت کریں کہ اسے ہماری بابت اور ہمارے کام کی بابت دوسروں کو بتانے کیلئے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ بیان کرتا ہے کہ ہم کون ہیں (‏صفحہ ۳-‏۵)‏، ہماری جدید تاریخ اور کارگزاریوں کو اُجاگر کرتا ہے (‏صفحہ ۶-‏۱۱)‏، ہمیں دوسرے مذاہب سے فرق کرنے والے اعتقادات کی فہرست بیان کرتا ہے (‏صفحہ ۱۲-‏۱۴)‏، ہماری خوشخبری کی منادی اور اُسکے طریقِ‌کار کو واضح کرتا ہے (‏صفحہ ۱۵-‏۲۱)‏، ہمارے کام سے علاقے کو پہنچنے والے فائدے کی بابت بیان کرتا ہے (‏صفحہ ۲۲-‏۲۴)‏، ہماری تنظیم کی بین‌الاقوامی وسعت کو نمایاں کرتا ہے (‏صفحہ ۲۵، ۲۶)‏ اور عام طور پر ہماری بابت پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیتا ہے (‏صفحہ ۲۷-‏۳۱)‏۔ ایک پبلشر صفحہ ۲۹ پر ایک متجسس صاحبِ‌خانہ کی طرف سے پوچھے گئے کسی ایک سوال کا جواب دینے کیلئے بروشر کے استعمال کا مظاہرہ کرتا ہے اِسکے بعد پبلشر آخری صفحے پر موجود دعوت دیتا ہے۔ اس بروشر کو استعمال کرنے کیلئے تمام کی حوصلہ‌افزائی کریں تاکہ وہ ایسے رشتہ‌داروں کو جو گواہ نہیں ہیں اُنہیں ہماری بابت واقف کرانے، واپسی ملاقات پر دلچسپی پیدا کرنے اور بائبل طالبعلم کی تنظیم کی طرف راہنمائی کر سکیں۔‏

گیت ۵۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۲۳

گیت ۲۹

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏بائبل کہانیوں کی میری کتاب کا مطالعہ کرنے کیلئے تیار رہیں!‏“‏b مختصراً تبصرہ کریں کہ کیسے ہم بائبل کہانیوں کی میری کتاب کے مطالعے سے فائدہ حاصل کرینگے۔ سب کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ کتابی مطالعہ پر باقاعدگی سے حاضر ہوں۔‏

گیت ۱۱۳ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۳۰

گیت ۲۲۲

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ جولائی کی رپورٹ ڈالنے کیلئے پبلشروں کو یاددہانی کرائیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ اَے نوجوانو!‏ تعلیمی معاملات میں فہم سے کام لیں۔ ایک بزرگ والدین اور اُنکے نوعمر بچوں کیساتھ ضمنی تعلیم حاصل کرنے کی بابت گفتگو کرتا ہے۔ بزرگ ستمبر ۱، ۱۹۹۹ مینارِنگہبانی، صفحہ ۱۶، ۱۷، پیرا.‏ ۱۱-‏۱۳ پر بات‌چیت کرنے میں پیشوائی کرتے ہوئے اُن وجوہات پر زور دیتا ہے کہ اُنکی ترجیحات میں کُل‌وقتی خدمتگزاری کو سرِفہرست کیوں ہونا چاہئے۔ (‏جنوری ۱، ۱۹۹۷ مینارِنگہبانی، صفحہ ۱۳، ۱۴ پیرا.‏ ۱۳-‏۱۵)‏ اِسکے بعد گروپ ضمنی تعلیم کے فوائد اور نقصانات کا اندازہ لگانے میں فہم سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور سرگرمی سے خدمتگزاری کی جستجو کرتے ہوئے اپنی کفالت کیلئے جوکچھ ضروری ہے اُس تک محدود رہتے ہوئے مارچ ۸، ۱۹۹۸، اویک!‏، صفحہ ۲۰، ۲۱ پر پائی جانے والی مشورت کا اعادہ کرتا ہے۔ تمام بادشاہتی مفادات کو پہلا درجہ دینے کے سلسلے میں یسوع کی نصیحت سے اتفاق کرتے ہیں۔—‏متی ۶:‏۳۳‏۔‏

۱۵ منٹ:‏ تمام قوموں کے لئے خوشخبری۔ سامعین کیساتھ بات‌چیت اور مظاہرہ۔ ہمارے علاقے میں غیرملکی زبان بولنے والے بہت سے لوگ ہیں۔ بیان کریں کہ ہم ایسے اشخاص کو کیسے گُڈ نیوز فار آل نیشنز (‏تمام قوموں کیلئے خوشخبری)‏ کتابچہ استعمال کرتے ہوئے گواہی دے سکتے ہیں۔ صفحہ ۲ پر ”‏اس کتابچے کا استعمال“‏ کا خلاصہ بیان کریں اور مقامی کلیسیا کی علاقائی زبان میں اِس کتابچے سے پیشکش کو پڑھیں۔ مظاہرہ کریں کہ جب کوئی غیرملکی زبان بولنے والا شخص دروازہ پر آتا ہے تو کیا کِیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں آپکے علاقے میں پیش آنے والا کوئی اچھا تجربہ بیان کریں۔‏

گیت ۵۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اگست ۶

گیت ۱۲۰

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ سامعین کو غیررسمی گواہی دینے کے سلسلے میں تجربات پیش کرنے کی دعوت دیں جو اُنہیں سپیشل اسمبلی ڈے کیلئے سفر کرتے ہوئے، چھٹیوں کے دوران یا کسی رشتہ‌دار کو غیررسمی گواہی دیتے ہوئے پیش آئے ہیں جو گواہ نہیں ہیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ اپریل کی خدمتی رپورٹ۔ خدمتی نگہبان کی طرف سے پیش کی جانے والی تقریر اور انٹرویوز۔ اپریل کے مہینے کے لئے پورے ملک کی خدمتی رپورٹ اور مقامی کلیسیا کی رپورٹ کی خاص‌خاص باتیں بیان کریں۔ مختلف پبلشروں کا انٹرویو کریں جنہوں نے اس ماہ خدمتگزاری میں حصہ لینے کے لئے اضافی کوشش کی ہے۔ اُن سے پوچھیں کہ خدمتگزاری میں بھرپور شرکت کرنے سے اُنہوں نے کس خوشی کا تجربہ کِیا ہے اور اس میں مشغول رہنے کے لئے وہ کیا کر رہے ہیں۔—‏دیکھیں مارچ ۲۰۰۱ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کا ضمیمہ، پیرا.‏ ۲۸-‏۳۰۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں!‏“‏c اگر وقت اجازت دے تو دسمبر ۱۵، ۱۹۹۹ مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۵ سے تجربات بیان کریں۔‏

گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔‏

‎[Footnotes]‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں