”بادشاہتی خبر“ نمبر ۳۶ کے ذریعے پیداکردہ دلچسپی کو بڑھانا
۱ کیا آپ نے بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کی اپنے حصے کی کاپیوں کی تقسیم مکمل کر لی ہے؟ یہ ایک ایسا موزوں سوال پوچھتی ہے جس پر سب کو غور کرنا چاہئے: ”نئی ہزاری—مستقبل آپ کے لئے کیا تھامے ہوئے ہے؟“ سن ۲۰۰۰ کی آمد سے نئی ہزاری کی بابت توقعات بڑی حد تک بدل گئیں ہیں۔ بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ ان میں سے کچھ توقعات پر غور کرنے کے بعد ہمیں یاد دلاتی ہے کہ دُنیا کے حالات پُرامید ہونے کی کوئی بنیاد مہیا نہیں کرتے۔ مسیح یسوع کا عہدِہزارسالہ ہی امن اور سلامتی لائے گا جس کی بیشتر لوگ آرزو کرتے ہیں۔ اُس کی بادشاہت کی حقیقت پر ہمارے اعتماد نے ہمیں حتیالوسع تمام لوگوں میں بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ تقسیم کرنے کی تحریک دی ہے۔
۲ ”بادشاہتی خبر“ کیلئے جوابیعمل: گزشتہ بادشاہتی خبر کی تقسیم ہمارے کام کیلئے نہایت عمدہ محرک ثابت ہوئی ہے۔ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کی بابت کینیڈا برانچ نے لکھا: ”میدانی خدمت میں پائنیروں اور پبلشروں نے اس خاص مہم کی بڑی گرمجوشی سے حمایت کی اور اُنہیں بہت سے حوصلہافزا تجربے حاصل ہوئے۔“ بِلاشُبہ آپ نے بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کی تقسیم میں بھی ایسی گرمجوشی کا مظاہرہ کِیا ہے۔
۳ حالیہ بادشاہتی خبر کی تقسیم کی مہم کا اختتام نومبر ۱۷، ۲۰۰۰ کو ہوگا۔ کیا آپ کی کلیسیا نے تمام تفویضکردہ علاقے کا احاطہ کر لیا ہے؟ اگر نہیں تو بزرگ آپ کو نومبر کے آخر تک مہم جاری رکھنے کیلئے کہہ سکتے ہیں۔
۴ آپکے علاقہ میں بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کی تقسیم کیلئے اب تک کیسا جوابیعمل سامنے آیا ہے؟ کچھ ہی لوگ کوپن کو پُر کر کے تقاضا بروشر اور گھریلو بائبل مطالعے کی درخواست کرینگے۔ لیکن عہدِہزارسالہ کے موضوع میں ابتدائی دلچسپی ظاہر کرنے والے بیشتر لوگ یہوواہ کے گواہوں کی طرف سے دوبارہ ملاقات تک کوئی قدم نہیں اُٹھاتے۔ دلچسپی ظاہر کرنے والے تمام لوگوں سے دوبارہ ملاقات ضرور کی جانی چاہئے۔ اس کام کیلئے موزوں وقت کونسا ہوگا؟ دوبارہ ملاقات جلدازجلد کی جانی چاہئے۔
۵ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ جن جگہوں پر پیش کی گئی وہاں دوبارہ جانے سے پیش آنے والے اِن تجربات پر غور کیجئے۔ آئیرلینڈ کی ایک پائنیر بہن نے ہوٹل کی مالکن کو بادشاہتی خبر پیش کی۔ وہ عورت اس پیغام سے بہت متاثر ہوئی اور بہن کو دوبارہ آنے کی دعوت دی۔ بہن دو دن کے بعد دوبارہ اُس کے پاس گئی اور بائبل مطالعہ شروع ہوگیا۔ ڈنمارک میں ایک گھر میں جہاں اُس وقت کوئی نہیں تھا بادشاہتی خبر کی ایک کاپی چھوڑ دی گئی۔ وہاں پر رہائشپذیر عورت نے اسی دن برانچ کو کوپن بھیجا جسے پھر مقامی کلیسیا کو بھیج دیا گیا۔ دو بہنیں اُسی ہفتے کے دوران اُس سے ملنے کے لئے گئیں، مطالعے کا بندوبست بنایا گیا اور وہ عورت کنگڈمہال میں اجلاس پر حاضر ہوئی!
۶ دوبارہ ملاقات پر آپ کیا کہیں گے: بادشاہتی خبر کی تقسیم کے بعد واپسی ملاقاتیں کرنا ہماری خدمتگزاری کا آسان اور خوشکُن حصہ ہے۔ دوبارہ ملاقات کے وقت بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ ساتھ لیکر جائیں کیونکہ ممکن ہے کہ صاحبِخانہ کے پاس اسکی کاپی موجود نہ ہو۔ آپ ان تجاویز کو استعمال کر سکتے ہیں۔
۷ آپ صاحبِخانہ سے اپنا تعارف کرانے کے بعد یہ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”مَیں نے ایک مطبوعہ پیغام چھوڑا تھا جسکا عنوان تھا ’نئی ہزاری—مستقبل آپ کیلئے کیا تھامے ہوئے ہے؟‘ کیا اسے پڑھکر آپکی حوصلہافزائی نہیں ہوئی تھی کہ بہت جلد مسیح یسوع کا عہدِہزارسالہ شروع ہوگا اور زمین فردوس بن جائیگی؟ [بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ میں سے فردوس کی تصویریں دکھائیں۔] آپ کو آخری صفحے پر، بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ کیلئے درخواست کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔“ بروشر دکھائیں، سبق ۵ سے پہلا سوال اور پیراگراف ۱ اور ۲ پڑھیں اور پھر صاحبِخانہ سے جواب پوچھیں۔ ایک یا دو صحیفے پڑھیں اور ان پر باتچیت کریں۔ اگر ممکن ہو تو کسی دوسرے سوال اور پیراگراف پر غور کریں اور پھر دوبارہ آکر گفتگو جاری رکھنے کا بندوبست بنائیں۔
۸ نومبر میں اِسکے بعد پیشکش ”تقاضا“ بروشر یا ”علم“ کی کتاب ہوگی اسلئے آپ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”جب مَیں حال ہی میں آپ سے ملا تھا تو میں نے ’نئی ہزاری—مستقبل آپ کیلئے کیا تھامے ہوئے ہے؟‘ کی ایک کاپی آپکو دی تھی۔ اس میں مُفت گھریلو بائبل مطالعے کی پیشکش کی گئی ہے۔ مَیں آپکو مطالعے کی امدادی کتاب دکھانے کیلئے واپس آیا ہوں۔ [تقاضا بروشر کا آخری صفحہ دکھائیں یا علم کی کتاب کا صفحہ ۱۸۸-۱۸۹ دکھائیں۔] بائبل میں جس ہزاری کا ذکر کِیا گیا ہے وہ اس تصویر میں ظاہرکردہ حالتیں لائیگی۔ فردوس میں زندگی حاصل کرنے کے لائق ٹھہرنے کیلئے ہمیں خدا کا صحیح علم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ کیا آپ مجھے مطالعے کے طریقۂکار کی بابت مختصر سا مظاہرہ پیش کرنے کی اجازت دینگے۔“
۹ بادشاہتی خبر نمبر ۳۶ کی تقسیم نے ہمیں وسیع پیمانے پر گواہی دینے کے لئے اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے کی تحریک دی ہے۔ غالباً اس نے آپ کے علاقے میں بہتیرے لوگوں کی دلچسپی کو اُبھارا ہے۔ اس دلچسپی کو بڑھانے کے لئے ہماری متحدہ کوششیں یہوواہ کی مدد کے ساتھ بصدشوق زیادہ سے زیادہ بھیڑخصلت لوگوں کو تلاش کرنے پر منتج ہوں گی۔—متی ۱۰:۱۱؛ اعما ۱۳:۴۸، ۴۹، ۵۲۔