سوالی بکس
▪ ہمیں نئے اشخاص کے ساتھ اُن کے بپتسمے سے پہلے کن مطبوعات کا مطالعہ کرنا چاہئے؟
کسی شخص کو یہوواہ کیلئے اپنی زندگی کو مخصوص کرنے اور بپتسمہ لینے سے پہلے صحیح علم حاصل کرنا چاہئے۔ (یوح ۱۷:۳) وہ مطلوبہ معلومات خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ بروشر اور علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب دونوں کا مطالعہ کرنے سے حاصل کریگا۔ بیشتر معاملات میں تقاضا بروشر کا مطالعہ پہلے کِیا جائے گا۔ تاہم، اگر علم کی کتاب سے مطالعہ شروع کر لیا گیا ہو تو تقاضا بروشر کا مطالعہ کتاب مکمل ہونے کے بعد کِیا جانا چاہئے۔ یہ کیوں ضروری ہے؟
تقاضا بروشر بائبل کی بنیادی تعلیمات کا خلاصہ پیش کرتا ہے۔ اگر اِسکا مطالعہ پہلے کِیا جاتا ہے تو یہ طالبعلم کو یہوواہ کی خوشنودی حاصل کرنے اور اُسکے تقاضوں کی بنیادی سمجھ عطا کریگا۔ اگر اِسکا مطالعہ آخر میں کِیا جاتا ہے تو یہ علم کی کتاب میں زیرِبحث آنے والی باتوں کا ایک عمدہ جائزے کا کام دیگا۔ دونوں معاملات میں طالبعلم کی حوصلہافزائی کریں اور حمایت کرنے والے صحائف کو دیکھیں اور اُن پر غوروخوض کریں۔ تصاویر پر باتچیت کرنے کا یقین کر لیں کیونکہ یہ تعلیم دینے کا مؤثر طریقہ ہیں۔—فروری ۱۹۹۷ کے مینارِنگہبانی کے صفحات ۱۶-۱۷ کو دیکھیں۔
جب ایک بائبل طالبعلم ان دونوں مطبوعات کا مطالعہ مکمل کر لیتا ہے تو وہ اُن تمام سوالوں کے جواب دینے کے قابل ہو سکتا ہے جن پر بزرگ بپتسمے کی تیاری کیلئے اُس کیساتھ نظرثانی کرینگے۔ اگر ایسا ہے تو اُس کیساتھ کسی اَور اشاعت سے باضابطہ مطالعہ کرنا شاید ضروری نہ ہو، تاہم مطالعہ کرانے والے کو اُسکی ترقی میں نتیجہخیز دلچسپی لینے کو جاری رکھنا چاہئے۔—فروری ۱۹۹۷ کے مینارِنگہبانی کے صفحات ۹، ۱۰، ۱۷ کو دیکھیں۔