خدمتی اجلاس برائے جولائی
ہفتہ شروع از جولائی ۵
گیت ۶
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ اپریل کی میدانی خدمت کی ملکی اور مقامی کلیسیا کی رپورٹ پر باتچیت کریں۔ تھیوکریٹک خبریں۔
۲۰ منٹ: ”یہوواہ کی مدد حاصل کرنے کیلئے دُعا کریں۔“ افتتاحی باتچیت کو ایک منٹ سے کم رکھیں جس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔ وضاحت کریں کہ مختلف طرح کی مخلصانہ دُعائیں کامیاب خدمتگزاری میں ایک اہم کردار کیسے ادا کرتی ہیں۔ سامعین کو ایسے تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں جو ظاہر کریں کہ بروقت دُعاؤں نے خدمتگزاری میں اُنکی کسطرح مدد کی۔—اکتوبر ۱۵، ۱۹۹۶ کے واچٹاور کے صفحہ ۳۲ کا جائزہ لیں۔
۱۵ منٹ: بروشروں کا اچھا استعمال کریں۔ تقریر اور مظاہرے۔ وضاحت کریں کہ بروشر ہماری خدمتگزاری کیلئے قابلِقدر ہتھیار کیوں ہیں۔ وہ نہایت عمدہ مضامین پر مؤثر بحث کرتے ہیں جو مختصراً ایک بنیادی موضوع کا احاطہ کرتے ہوئے صحیفائی تعلیمات کی سادہ طریقے سے وضاحت کرتے ہیں۔ اِس مہینے کے دوران پیش کئے جانے والے بروشروں کی بابت بتائیں اور مقامی طور پر کافی تعداد میں موجود بروشر اُنہیں دکھائیں۔ واچ ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس میں ”پیشکشوں“ کے عنوان کے تحت پیشکردہ تجاویز پر مبنی دو یا تین مختصر مظاہرے کرائیں۔
گیت ۱۸۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۱۲
گیت ۱۰۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: ”پیشگی تیاری خوشی لاتی ہے۔“ تقریر اور انٹرویو۔ وضاحت کریں کہ میدانی خدمت کی کارگزاری کیلئے تیاری کیوں ضروری ہے اور اچھی تیاری ہمیں زیادہ خوشی کا تجربہ کرنے کے قابل کس طرح بناتی ہے۔ (سکول گائیڈبک، صفحہ ۳۹، پیراگراف ۱-۳ کو دیکھیں۔) دو یا تین لائق پبلشروں سے ملاقات کرائیں جو یہ بتاتے ہیں کہ وہ خدمت میں جانے سے پہلے کیسے تیاری کرتے ہیں اور اِس سے اُنکی مدد کیسے ہوتی ہے۔ اپریل ۱۵، ۱۹۹۳ کے واچٹاور کے صفحہ ۳۰ سے ایک تجربہ بیان کریں جو خدمتگزاری کی اچھی تیاری کیلئے ریزننگ بک کے مؤثر استعمال کو نمایاں کرتا ہے۔
۲۰ منٹ: ”مطلب کی بات کہیں!“ سامعین کے ساتھ باتچیت اور مظاہرے۔ ہر تجویز کا جائزہ لیں کہ کیسے صاحبِخانہ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے باتچیت کریں۔ تجربہکار پبلشروں سے کئی مؤثر تعارفات کے مظاہرے کرائیں۔ سامعین کو اضافی تجاویز پیش کرنے اور حوصلہافزا تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں جو اِس بات کی وضاحت کرینگے کہ حقیقت میں مقامی طور پر کیا موزوں ہے۔
گیت ۱۸۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۱۹
گیت ۳۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: کیا مجھے ایک تنظیم کا رکن بننا پڑیگا؟ ریزننگ بک کے ۲۸۰-۲۸۴ صفحات پر مبنی سامعین کیساتھ باتچیت۔ ہم ایسے لوگوں سے ملتے ہیں جو بادشاہتی پیغام کو تو پسند کرتے ہیں لیکن کسی مذہبی تنظیم ”کا حصہ بننا“ پسند نہیں کرتے۔ ”تنظیم“ کی تعریف اور اُن سات خصوصیات کا جائزہ لیں جو یہوواہ کی دیدنی تنظیم کی شناخت کراتی ہیں۔ وضاحت کریں کہ یہ دوسری تنظیموں سے کیسے فرق ہے اور کیسے اِس کیساتھ وابستگی حقیقی برکات لاتی ہے۔
گیت ۱۸۹ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۲۶
گیت ۱۸۴
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو یاددہانی کرائیں کہ جولائی کی میدانی خدمت کی رپورٹیں ڈال دیں۔ سوالی بکس۔
۱۰ منٹ: ”نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام۔“ تقریر۔ پاکستان میں سن ۲۰۰۰ کے دوران مارچ اور اپریل میں منعقد ہونے والی سرکٹ اسمبلی کے پروگرام کیلئے اشتیاق پیدا کریں۔
۲۰ منٹ: کیا ہم شاگرد بنا رہے ہیں؟ خدمتی نگہبان ایک یا دو خدمتگزار خادموں کیساتھ فروری ۱۵، ۱۹۹۶ کے واچٹاور کے صفحات ۱۹-۲۲ کے نکات پر باتچیت کرتا ہے۔ صحیفائی وجوہات کو اجاگر کریں کہ ہمیں اپنے علاقے میں لائق اشخاص کی تلاش کرنے اور اُنہیں شاگرد بنانے کی کیوں ضرورت ہے۔ (متی ۱۰:۱۱) یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے چوگرد واقع ہونے والی بدکار اور بیدین حالتوں کو دیکھکر آہیں مارتے ہیں اور جو یہوواہ کے غضب کے دن کے شروع ہونے سے پہلے اُسکی تلاش کرنے کو تیار ہیں۔ (حز ۹:۴؛ صفن ۲:۲، ۳) اُن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ’ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کی طرف مائل‘ ہیں۔ (اعما ۱۳:۴۸) ہماری یہ اہم ذمہداری ہے کہ لوگوں کو شاگرد بنائیں اور اُنہیں اُن تمام باتوں کی تعلیم دیں جنکا یسوع نے ہمیں حکم دیا ہے۔ (متی ۲۴:۱۴؛ ۲۸:۱۹، ۲۰) اگرچہ ہم اُن لوگوں کے اندر ابتدائی دلچسپی کو اُبھار سکتے ہیں جن سے ہم گھرباگھر کے کام میں، غیررسمی گواہی دیتے ہوئے اور گلیکوچوں میں کام کرتے وقت ملتے ہیں، لیکن ہم اِسکے بعد کی خدمتگزاری—واپسی ملاقاتوں اور بائبل مطالعوں کے ذریعے شاگرد بناتے ہیں۔ عملی نکات کی نشاندہی کریں کہ یہ کیسے کِیا جا سکتا ہے۔
گیت ۱۴ اور اختتامی دُعا۔