کیا آپ مطالعے شروع کرنے کیلئے تقاضا بروشر استعمال کرتے ہیں؟
۱ کیا آپ جانتے ہیں کہ دلچسپی ظاہر کرنے والے شخص کیساتھ باقاعدہ اور منظم، مگر بائبل سے مختصراً باتچیت کرنے اور مجوزہ مطبوعات میں سے کسی ایک کے مواد کا احاطہ کرنے سے آپ درحقیقت بائبل مطالعہ کراتے ہیں؟ جیہاں، خواہ یہ ٹیلیفون پر کرایا جائے یا گھر کے دروازے پر یہ بائبل مطالعہ ہی کہلاتا ہے۔ کیوں نہ مئی اور جون میں تقاضا بروشر کے ذریعے ایسا مطالعہ شروع کرنے کی خاص کوشش کی جائے؟
۲ کامیابی کیلئے تیاری کریں: تقاضا بروشر پیش کرتے وقت آپ جس موضوع پر باتچیت کرنا چاہتے ہیں اُسے واضح طور پر ذہن میں رکھیں۔ اگر آپ واپسی ملاقات کر رہے ہیں تو پہلی ملاقات پر ہونے والی باتچیت کو یاد کریں۔ خود سے پوچھیں: ’مَیں اُس باتچیت کو آگے بڑھانے اور بائبل مطالعہ شروع کرنے کیلئے بروشر میں سے کونسے پیراگراف نمایاں کر سکتا ہوں؟‘ اگر آپ گھرباگھر منادی کر رہے ہیں تو غور کریں کہ کونسے مضامین کسی نوجوان، ایک عمررسیدہ شخص، ایک مرد یا ایک عورت کی دلچسپی کو اُبھار سکتے ہیں۔ بروشر کے عنوانات پر نظرثانی کرتے ہوئے کسی دلچسپ مضمون کا انتخاب کریں۔ ایک رسائی استعمال کرنے کا فیصلہ کرکے اسکی کئی بار دہرائی کریں۔ یہ کامیابی کی ایک کُنجی ہے۔
۳ جنوری ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے ”تقاضا بروشر کی پیشکش کیلئے تجاویز“ میں آٹھ تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ بکس ”براہِراست رسائی“ ظاہر کرتا ہے کہ مطالعے شروع کرنے کیلئے بروشر کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ آپ پہلی تجویز کو کچھ اس طرح سے استعمال کر سکتے ہیں:
▪ ”کیا آپ جانتے ہیں کہ چند ہی لمحوں میں آپ ایک اہم بائبل سوال کا جواب حاصل کر سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر، مسیحی ہونے کا دعویٰ کرنے والے مذاہب کی تعداد اتنی زیادہ کیوں ہے؟ کیا آپ نے کبھی اس بارے میں سوچا ہے؟“ اُس شخص کے جواب کے بعد، سبق ۱۳ کھولیں اور پہلے دو پیراگراف پر باتچیت کریں۔ اگر وقت اجازت دے تو ایک یا دو صحائف پڑھیں اور اس پر باتچیت کریں۔ اسکے بعد صفحے کے اُوپر دئے گئے آخری سوال کو پڑھیں اور کہیں: ”سبق کا باقی حصہ سچے مذہب کے پانچ شناختی نشان کو نمایاں کرتا ہے۔ مَیں خوشی سے دوبارہ آ کر آپ کیساتھ ان پر غور کر سکتا ہوں۔“
۴ مستقلمزاج بنیں: تقاضا بروشر سے بائبل مطالعہ کا مظاہرہ کرنے کے ہر موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ یہوواہ کی برکت کیلئے دُعا کریں۔ (متی ۲۱:۲۲) اپنی کوششوں میں مستقلمزاج بننے سے آپ خوشخبری قبول کرنے میں کسی کی مدد کرنے سے حاصل ہونے والی خوشی کا تجربہ کر سکتے ہیں!