میموریل کیلئے یاددہانیاں
اس سال میموریل کی تقریب یکم اپریل، بروز جمعرات ہوگی۔ بزرگوں کو مندرجہذیل معاملات پر توجہ دینی چاہئے:
▪ اجلاس کے وقت کا تعیّن کرتے وقت، اس بات کا یقین کر لیں کہ علامتیں غروبِآفتاب سے پہلے پیش نہ کی جائیں۔
▪ مقرر سمیت ہر شخص کو تقریب کے صحیح وقت اور جگہ سے مطلع کِیا جانا چاہئے۔
▪ موزوں روٹی اور مے حاصل کی جانی چاہئے اور دستیاب رکھی جانی چاہئے—فروری ۱۵، ۱۹۸۵ کے واچٹاور کے صفحہ ۱۹ کو دیکھیں۔
▪ پلیٹیں، گلاس اور مناسب میز اور میزپوش پہلے ہی سے ہال میں لا کر رکھ لئے جانے چاہئیں۔
▪ کنگڈم ہال یا اجلاس کی کسی دوسری جگہ کو قبلازوقت اچھی طرح صاف کِیا جانا چاہئے۔
▪ حاضرباشوں اور خدمتگاروں کو پہلے ہی سے منتخب کر لینا چاہئے اور مناسب طریقۂکار اور اُنکے فرائض کی بابت پیشگی ہدایات فراہم کی جانی چاہئیں۔
▪ اُن تمام ممسوح اشخاص کو علامتیں پیش کرنے کا بندوبست کِیا جانا چاہئے جو معذور ہیں اور حاضر ہونے سے قاصر ہیں۔
▪ جب ایک سے زیادہ کلیسیاؤں کیلئے ایک ہی کنگڈم ہال کو استعمال کرنے کا انتظام کِیا جاتا ہے تو لابی، دروازوں، عوامی گزرگاہوں اور پارکنگ کی جگہ پر غیرضروری رش سے گریز کرنے کیلئے کلیسیاؤں کے درمیان اچھا رابطہ ہونا چاہئے۔