خاندان کے ارکان کلیسیائی اجلاسوں میں بھرپور حصہ لینے کیلئے کیسے تعاون کرتے ہیں
۱ مسیحی خاندانوں کو کلیسیائی اجلاسوں پر باہم جمع ہونے کے حکم پر دھیان دینا چاہئے۔ (عبر ۱۰:۲۴، ۲۵) اچھے تعاون سے سب اجلاسوں کے لئے تیاری کرنے، حاضر ہونے اور حصہ لینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ خاندانی حالات مختلف ہوتے ہیں لیکن بعض ایسے کام ہیں جنہیں ایک مسیحی شوہر، ایک باایمان بیوی یا سنگل پیرنٹ (ماں یا باپ میں سے کوئی ایک) گھر میں بچوں کی تعداد اور اُن کی عمروں سے قطعنظر، روحانی معاملات میں خاندانی یگانگت کو فروغ دینے کے لئے کر سکتے ہیں۔—امثا ۱:۸۔
۲ تیاری کرنے کیلئے وقت نکالیں: خاندانی افراد یہ دیکھنے کے لئے تعاون کرتے ہیں کہ ہر فرد نے کلیسیائی اجلاسوں کے لئے موزوں طور پر تیاری کر لی ہے۔ بہتیرے اکٹھے ملکر مینارِنگہبانی کے ہفتہوار مطالعہ کیلئے مضمون پر غور کرتے ہیں۔ بعض ایک خاندان کے طور پر ملکر کلیسیائی کتابی مطالعے کیلئے تیاری کرتے یا ہفتہوار بائبل پڑھائی کرتے ہیں۔ اس کا مقصد اجلاسوں پر حاضر ہونے سے پہلے اہم نکات کو ذہننشین کرنا ہے۔ اس طرح، جوکچھ پیش کِیا جاتا ہے اُس سے سب زیادہ فائدہ اُٹھائیں گے اور جب موقع ملتا ہے تو اُس میں حصہ لینے کیلئے تیار ہونگے۔—۱-تیم ۴:۱۵۔
۳ حصہ لینے کیلئے منصوبہسازی کریں: خاندان کے ہر فرد کا نصبالعین اجلاسوں پر تبصرہ کرنے سے دوسروں کے سامنے اپنی اُمید کا اظہار کرنا ہونا چاہئے۔ (عبر ۱۰:۲۳) کیا ایسا کرنے کے لئے خاندان کے کسی فرد کو مدد یا حوصلہافزائی کی ضرورت ہے؟ ہر فرد کو تھیوکریٹک منسٹری سکول کی تفویضات تیار کرنے کے لئے کس معاونت کی ضرورت ہے؟ بیویاں شوہروں کے دلچسپی لینے اور شاید ایک موزوں تمثیل یا ایک عملی پسمنظر کے لئے کوئی خیال پیش کرنے کی قدر کرتی ہیں۔ والدین کو یہ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اُنہیں اپنے نوجوان بچوں کے لئے حصوں کو تیار کرنا چاہئے۔ ایسا کرنا بچوں کے پیشقدمی کرنے کو ختم کر سکتا ہے۔ لیکن والدین اپنے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں اور جب وہ مشق کرتے ہیں تو سن سکتے ہیں۔—افس ۶:۴۔
۴ حاضر ہونے کیلئے منظم ہوں: بچوں کو اوائل عمری ہی سے کپڑے بدل کر تیار ہونے اور مقررہ وقت پر اجلاس کیلئے روانہ ہونے کیلئے تیار رہنے کی بابت سکھایا جا سکتا ہے۔ خاندانی ارکان کو گھریلو کاموں کی دیکھبھال میں تعاون کرنا چاہئے تاکہ تاخیر نہ ہو۔—خاندانی خوشی کی کتاب کے صفحہ ۱۱۲ اور ینگ پیپل آسک کتاب کے صفحات ۳۱۶-۳۱۷ کی تجاویز کو دیکھیں۔
۵ والدین اور بچے قدیم زمانے کے یشوع کے الفاظ پر سنجیدگی سے سوچبچار کر سکتے ہیں جس نے کہا: ”اب رہی میری اور میرے گھرانے کی بات سو ہم تو خداوند [”یہوواہ،“ اینڈبلیو] کی پرستش کرینگے۔“ پس کلیسیائی اجلاسوں میں بھرپور حصہ لینے کے لئے تعاون کرنے کے سلسلے میں پُرعزم ہوں۔—یشو ۲۴:۱۵۔