یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏98 ص.‏ 7
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 7/‏98 ص.‏ 7

نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام

دو روزہ سرکٹ اسمبلی پروگرام بعنوان ”‏خدا کے فرمان بجا لائیں اور زندہ رہیں“‏ ۱۹۹۹ میں شروع ہوگا۔ (‏امثا ۴:‏۴‏)‏ یہ اس بات کو نمایاں کریگا کہ خدا کے احکام ماننا بوجھ کیوں نہیں ہے۔ علاوہ ازیں، یہ واضح کریگا کہ خدا کی مرضی پوری کرنے سے کیسے تازگی اور حقیقی خوشی کیساتھ ساتھ مستقبل کیلئے اُمید بھی حاصل ہوتی ہے۔—‏متی ۱۱:‏۲۸-‏۳۰؛‏ یوح ۱۳:‏۱۷‏۔‏

جو لوگ مسیح کے حکم کی تعمیل میں اسمبلی پر بپتسمہ لینا چاہتے ہیں اُنہیں صدارتی نگہبان سے بات کرنی چاہئے تاکہ وہ ضروری انتظامات کر سکے۔—‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

ایک مجلسِ‌مذاکرہ اُن عملی طریقوں کی وضاحت کریگا جن سے ہم خدا اور اپنے بھائیوں کیلئے محبت ظاہر کر سکتے ہیں۔ (‏یوح ۱۳:‏۳۴، ۳۵؛‏ ۱-‏یوح ۵:‏۳‏)‏ زبور ۱۹ اور ۱۱۹ سے دل کو تحریک دینے والی نصیحت بھی پروگرام کا حصہ ہوگی۔ اگرچہ ان مزامیر میں پائی جانے والی الہامی مشورت ہزاروں سال پہلے تحریر کی گئی توبھی ہم دیکھیں گے کہ یہ آج ہمیں ذاتی طور پر کیسے فائدہ پہنچاتی ہے۔‏

ڈسٹرکٹ اوورسیئر جو عوامی تقریر پیش کریگا اس کا عنوان ہوگا ”‏خدا سے ڈر اور اُسکے حکموں کو مان۔“‏ (‏واعظ ۱۲:‏۱۳‏)‏ سرکٹ اوورسیئر کی آخری تقریر واضح کریگی کہ نوجوان زندگی سے اب کیسے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اور وہ ابدی مستقبل پر کیوں بھروسہ رکھ سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اوورسیئر محبت کی ”‏بادشاہی شریعت“‏ سے حاصل ہونے والے بے‌شمار فوائد کو بیان کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام کریگا۔ (‏یعقو ۲:‏۸‏)‏ درحقیقت، یہ ایسا اسمبلی پروگرام ہے جس سے کوئی بھی غیرحاضر ہونا نہیں چاہے گا!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں