یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏97 ص.‏ 3
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ملتا جلتا مواد
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 7/‏97 ص.‏ 3

نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام

ستمبر سے شروع ہونے والی دو روزہ سرکٹ اسمبلی کے پروگرام کا موضوع ہے ”‏یہوواہ کے دن کے منتظر رہیں۔“‏ (‏۲-‏پطرس ۳:‏۱۲‏)‏ یہ ہمارے فوری کارروائی کرنے کے احساس کو اُبھارنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ زمین پر رہنے والے بہت جلد یہوواہ کے عدالتی فیصلوں کا تجربہ کریں گے۔ ”‏قادرِمطلق خدا کے روزِعظیم سے“‏ کون بچیگا؟ صرف وہی جو روحانی طور پر جاگتے اور ”‏پاک چال‌چلن اور دینداری [‏”‏خدائی‌عقیدت،“‏ این‌ڈبلیو]‏“‏ والی اچھی روشِ‌زندگی قائم کرتے ہیں۔—‏مکاشفہ ۱۶:‏۱۴؛‏ ۲-‏پطرس ۳:‏۱۱‏۔‏

یہوواہ کے روزِعظیم سے بچنے کے لئے بپتسمہ لازمی ہے۔ (‏۱-‏پطرس ۳:‏۲۱‏)‏ جو پبلشر اسمبلی پر بپتسمہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں اُنہیں صدارتی نگہبان کو بتانا چاہئے جو ضروری انتظامات کرے گا۔‏

چار حصوں پر مشتمل مجلسِ‌مذاکرہ ”‏ہمیں کیسا شخص ہونا چاہئے،“‏ واضح طور پر ظاہر کریگا کہ یہوواہ کے دن کی موجودگی کو ذہن میں رکھنے میں کون سے کام شامل ہیں۔ پبلک تقریر، ”‏عقلمندی سے چلیں چونکہ یہوواہ کا دن نزدیک ہے“‏ وضاحت کریگی کہ زندہ بچنے کیلئے ’‏یہوواہ، راستبازی، اور فروتنی‘‏ کی تلاش کرنے کا کیا مطلب ہے۔—‏صفنیاہ ۲:‏۳۔‏

سرکٹ اسمبلی سفری نگہبانوں کے ذریعے دو تحریک دینے والی تقاریر کیساتھ ختم ہو گی جنکا عنوان ہوگا:‏ ”‏کیا آپکی زندگی سچائی پر مُرتکز ہے؟“‏ اور ”‏یہوواہ کے دن کو ذہن میں رکھتے ہوئے پہلے سے منصوبہ‌سازی کرنا۔“‏ یہ تقاریر ہمیں اپنی زندگی کو جانچنے اور کوئی ضروری تبدیلیاں لانے کی تحریک دینگی۔ بائبل پیشینگوئی اور دُنیا کے واقعات واضح طور پر یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہوواہ کا دن قریب ہے۔ اس اسمبلی کا پروگرام ہمیں ’‏ہوشیار اور بیدار رہنے‘‏ کی حوصلہ‌افزائی دیگا۔ (‏۱-‏پطرس ۵:‏۸‏)‏ دونوں دِنوں پر حاضر ہونے کیلئے حتمی منصوبے بنائے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں