یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏96 ص.‏ 1
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 7/‏96 ص.‏ 1

نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام

۱ ستمبر سے شروع ہونے والا نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام ”‏دینے میں عظیم خوشی کا تجربہ کریں“‏ کے موضوع کو اُجاگر کریگا۔ (‏اعمال ۲۰:‏۳۵‏)‏ خوشی کو ”‏خوشحالی اور اطمینان کی ایک حالت“‏ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ آجکل بیشتر لوگ زندگی سے جتنا ممکن ہو سکے خوشی کو چھیننے کی کوشش کرتے ہیں، اور جب وہ حاصل کر لیتے ہیں تو یہ اکثر عارضی ہوتی ہے۔ وہ حقیقی خوشی نہیں ہے۔ تاہم، یہوؔواہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیشہ تک کیسے فائدہ اُٹھائیں۔ (‏یسعیاہ ۴۸:‏۱۷؛‏ ۱-‏یوحنا ۲:‏۱۷‏)‏ نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام اس بات پر زور دے گا کہ ہم کیسے روحانی طور پر دینے سے عظیم‌ترین خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔‏

۲ ہم ان عملی طریقوں کو سیکھیں گے جن سے ہم خود کو خدمتگزاری کے کام میں پیش کر سکتے ہیں۔ سفری نگہبانوں کے ذریعے دی جانے والی بعض تقاریر کے عنوان ہیں:‏ ”‏ناراست دولت سے دوست بنانا،“‏ ”‏’‏آدمیوں کی صورت میں انعام‘‏ کی الہٰی فراہمی کا احترام کریں،“‏ اور ”‏حقیقی خوشی کے بہت سے پہلوؤں کا تجربہ کریں۔“‏ اسمبلی پر بپتسمہ پانے کے خواہشمند صدارتی نگہبان سے بات‌چیت کرنا چاہیں گے تاکہ وہ انکے ساتھ بپتسمے کے سوالات پر نظرثانی کرنے کیلئے بزرگوں کا بندوبست کر سکے۔ ایک پاک‌صاف رشتے میں یہوؔواہ کی خدمت کرنا نئے بپتسمہ‌یافتہ اشخاص کیلئے عظیم خوشی کا باعث ہوگا۔‏

۳ یہوؔواہ کے اختیار کے لئے واجب احترام بھی حقیقی خوشی اور تحفظ کا باعث بنتا ہے۔ تمام لوگوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے۔ تاہم، سرکٹ اسمبلی پر عوامی خطاب ”‏خدا کے مبارک لوگوں کیساتھ متحد ہوں“‏ کے موضوع کو پیش کریگا۔ ان تمام لوگوں کو دعوت دینے کا یقین کر لیں جنہوں نے اس تقریر پر آنے کیلئے سچائی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اس دنیا میں جو شیطان کے قبضہ میں پڑی ہوئی ہے انسانی حکمرانی کے تحت حقیقی تحفظ اور دائمی خوشی حاصل نہیں کی ہے۔ (‏واعظ ۸:‏۹‏)‏ لیکن وہ یہوؔواہ کے مبارک لوگوں کیساتھ رفاقت رکھنے سے کسقدر خوشی حاصل کرینگے!‏—‏زبور ۱۴۴‏:‏۱۵ب۔‏

۴ اس نظام‌العمل میں بگڑتی ہوئی حالتوں کے باوجود، جو روحانی طور پر دینے میں عظیم خوشی کا تجربہ کرتے ہیں وہ خدائے مبارک سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونگے۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۱:‏۱۱‏)‏ نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام اس کی صداقت کو ظاہر کرے گا۔ اس سے غیرحاظر نہ ہوں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں