”ہر ایک نیک کام کیلئے بالکل تیار“
۱ آجکل یہوواہ کے لوگوں کو عمدہ روحانی خوراک سے بکثرت نوازا گیا ہے۔ (یسع ۲۵:۶) ذاتی مطالعے، خاندانی مطالعے کے ذریعے اور کلیسیائی اجلاسوں، اسمبلیوں اور کنونشنوں پر لطفاندوز ہونے کے لئے کافی زیادہ صحیفائی مواد موجود ہے۔ تاہم کیا ہم اس خیال کے ساتھ اِس سے مستفید ہو رہے ہیں کہ ”کامل“ بنیں ”اور ہر ایک نیک کام کے لئے بالکل تیار ہو“ جائیں؟—۲-تیم ۳:۱۷۔
۲ ذرا ۱۹۹۸ کے سال کی روحانی فہرستِطعام پر غور کریں جو پہلے ہی نصف گزر چکا ہے! ہفتہوار کلیسیائی اجلاسوں کے ذریعے، ہم مسیحی یونانی صحائف کی ۲۳ کتابوں کے بعض اہم نکات کا احاطہ کر رہے ہیں۔ ہم علم کی کتاب کے ایک تہائی حصے اور خاندانی خوشی کی تقریباً پوری کتاب پر بھی نظرثانی کر رہے ہیں۔ مزیدبرآں، ہمیں ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ۱۲ شماروں، مینارِنگہبانی کے ۵۲ مطالعاتی مضامین، اور مختلف بائبل موضوعات پر تقریباً اتنی ہی عوامی تقاریر سے خوراک بہم پہنچائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ کنونشن اور اسمبلی کے عمدہ پروگرام بھی ہیں۔ ہمارے لئے کس قدر وافر مقدار میں عمدہ روحانی چیزیں دستیاب کی گئی ہیں!
۳ یہوواہ کی فراہمیوں کی قدر کریں: پوری طرح فائدہ اُٹھانے کیلئے، ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہوواہ روحانی چیزیں بکثرت فراہم کیوں کرتا ہے۔ ان عمدہ چیزوں سے غذائیت حاصل کرنے سے ہمارا ایمان بڑھتا اور اُس کیساتھ ہمارا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ (۱-تیم ۴:۶) تاہم، روحانی خوراک محض ہماری ذاتی ہدایت کیلئے ہی فراہم نہیں کی جاتی۔ یہ ہمیں دوسروں کو سچائی میں شریک کرنے کی تحریک دیتی ہے اور ہمیں خوشخبری کے خادموں کے طور پر ایسا کرنے میں مؤثر ثابت ہونے کیلئے لیس کرتی ہے۔—۲-تیم ۴:۵۔
۴ اپنی روحانی ضروریات سے کبھی بھی غفلت نہ برتیں بلکہ ہمیشہ یہوواہ کے دسترخوان سے کثیر اور روحانی طور پر اطمینانبخش فراہمیوں کے مشتاق رہیں۔ (متی ۵:۳؛ ۱-پطر ۲:۲) بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے ذاتی اور خاندانی بائبل مطالعے اور اجلاس پر حاضری جیسے اہم معاملات کے لئے کافی وقت مختص کرنے کی ضرورت ہے۔ (افس ۵:۱۵، ۱۶) ایسا کرنے کے خوشکُن اجر عبرانیوں ۱۳:۲۰، ۲۱ میں درج اُس الہامی حوصلہافزائی کے مطابق ہونگے جسے پولس نے وفادار عبرانی مسیحیوں کیلئے قلمبند کِیا تھا۔