’اچھی تعلیم سے فائدہ اُٹھائیں‘
۱ خدائی معیاروں کے مطابق زندگی بسر کرنا سخت کوشش کا تقاضا کرتا ہے۔ (۱-تیم ۴:۷-۱۰) اپنی قوت کے سہارے ایسی روش پر چلنے سے ہم جلد تھک جائینگے اور گر پڑینگے۔ (یسع ۴۰:۲۹-۳۱) یہوواہ سے قوت حاصل کرنے کا ایک طریقہ ’اچھی تعلیم سے فائدہ‘ اُٹھانا ہے۔—۱-تیم ۴:۶۔
۲ روحانی خوراک کی کثرت: اپنے کلام اور ”دیانتدار اور عقلمند نوکر“ کے ذریعے یہوواہ کثرت سے روحانی خوراک فراہم کرتا ہے۔ (متی ۲۴:۴۵) کیا ہم اس سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں؟ کیا ہم روزانہ بائبل پڑھتے ہیں؟ کیا ہم نے ذاتی بائبل مطالعے اور اُس پر سوچبچار کرنے کیلئے وقت مقرر کِیا ہوا ہے؟ (زبور ۱:۲، ۳) ایسی صحتبخش روحانی خوراک ہمیں طاقت بخشتی اور شیطانی دُنیا کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ (۱-یوح ۵:۱۹) اگر ہم اپنے ذہن کو اچھی چیزوں سے بھریں اور پھر ان پر عمل کریں تو یہوواہ ہمارے ساتھ ہوگا۔—فل ۴:۸، ۹۔
۳ یہوواہ ہمیں ہفتہوار پانچ روحانی اجلاسوں کے ذریعے بھی طاقت بخشتا ہے۔ (عبر ۱۰:۲۴، ۲۵) ان سے حاصل ہونے والی روحانی تعلیم اور رفاقت ہمیں آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کے لائق بناتی ہے۔ (۱-پطر ۵:۹، ۱۰) ایک مسیحی نوجوان نے بیان کِیا: ”مَیں دنبھر سکول میں پڑھنے سے بہت تھک جاتا ہوں۔ لیکن کنگڈم ہال جانا صحرا میں باغ کی مانند ہے جہاں مَیں تازگی حاصل کرتا اور اگلے دن سکول جانے کے قابل ہوتا ہوں۔“ واقعی عبادت کیلئے اجلاسوں پر حاضر ہونا ہمیں تازگی بخشتا ہے!
۴ سچائی کا اعلان کرنا: دوسروں کو منادی کرنا یسوع کیلئے کھانے کے برابر تھا۔ اس سے اُسے طاقت ملتی تھی۔ (یوح ۴:۳۲-۳۴) اسی طرح، جب ہم بھی دوسروں کو خدا کے شاندار وعدوں کی بابت بتاتے ہیں تو ہم نئے سرے سے قوت حاصل کرتے ہیں۔ خدا کی خدمت میں مصروف رہنا ہمارے دلودماغ کو جلد آنے والی بادشاہت اور اس کی برکات پر لگائے رکھتا ہے۔ اس سے ہمیں واقعی بہت تازگی ملتی ہے۔—متی ۱۱:۲۸-۳۰۔
۵ ہم کتنے خوش ہیں کہ ہمیں اُس روحانی خوراک سے فائدہ اُٹھانے کا موقع حاصل ہے جو آجکل یہوواہ اپنے لوگوں کیلئے مہیا کر رہا ہے! دُعا ہے کہ ہم دل کی خوشی سے اُسکی حمد کرتے رہیں۔—یسع ۶۵:۱۳، ۱۴۔